ملک بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات 45 ہو گئیں، جبکہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 881 ہوگئی ہے
ضلع خوشاب میں بھی اس وقت پانچ افراد قرنطینہ میں ہیں جنکی رپورٹس ابھی آنی ہیں
فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ضلع خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نےبتایا کہ ضلع بھر میں اس وقت پانچ مریض زیر مشاہدہ ہیں ان میں سے مریم اعظم عمر 27سال سکنہ نسیم کالونی ،محمد نواز عمر 65سال سکنہ آفیسر کالونی جوہرآباد ،محمد ارسلان عمر 18 سال سکنہ کھوڑا ،محمد نواز عمر 14 سال سکنہ کھوڑا اور محمد بابر ان میں سے دو مریض نوشہرہ ،ایک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ،ایک تحصیل ہیڈ کوارٹر میں بنائے گئے قرنطینہ میں ہیں جبکہ مریم اعظم نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کیا ہوا ہے ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کی رپورٹس آنے تک یہ قرنطینہ میں ہی رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور حوصلہ رکھیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اس موذی وبا کا مقابلہ کیا جا سکے
No comments:
Post a Comment