لاہور):۔۔۔۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا:۔۔۔۔۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے چین کی جانب سے حکومت سندھ کوعطیہ کئے جانے والے ایک لاکھ کے این 95 ماسک پنجاب حکومت کو بھجوانے پر سندھ کے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا:۔۔۔۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت آپ کے اس اقدام کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے- آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے - ہمارا اتحاد اور عزم اس موذی مرض کوشکست دے گا:۔۔۔۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے تعاون سے کوروناوائرس کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹیں گے:۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment