Friday, 13 March 2020

کورونا بیماری کو چھوڑیں :الیکشن انجوائے کریں ٹاکرہ پروفیسرحضرات میں

رپورٹ:غلام محمد کھچی ) پپلاالیکشن 2020ء پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے سرگودہا ڈویژن کیلئے صدارتی امیدوار ڈاکٹر محمد عاصم شہزاد جوئیہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ کامیاب ہونے کی صورت میں اساتذہ کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے اور انکو جن مشکلات کا سامنا ہے انکے حل کرانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائیگی انہوں نے کہا اساتذہ معاشرہ کے سرپرست ہیں اور انکی اس حیثیت کا احترام ہونا چاہیے تب ہی ملک ترقی کر سکتا ہے اور ہم ایک قوم بن سکتے ہیں ڈاکٹر محمد عاصم شہزاد جوئیہ نے اپنے تحریک اساتذہ کے پینل کے نامزد امیدواروں کا بھی اعلان کر دیا جنرل سیکرٹری پروفیسر ضیاء اللہ خان گورنمنٹ کالج بھکر، مرکزی نائب صدر صوبہ پروفیسر عامر علی اعوان گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودہا،سینئر نائب صدر (مرد) ڈاکٹر غلام عباس گورنمنٹ کالج بھلوال،سینئر نائب صدر (خواتین) پروفیسر طاہرہ نوشین گورنمنٹ کالج برائے خواتین سرگودہا،جوائنٹ سیکرٹری 1 ڈاکٹر طاہر عباس بلوچ گورنمنٹ کالج سلانوالی،جوائنٹ سیکرٹری 2پروفیسر عثمان یوسف گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹمومن سرگودہا،جوائنٹ سیکرٹری (خاتون)پروفیسر صبا حلیم گورنمنٹ کالج سرگودہا،سیکرٹری مالیات پروفیسر بشارت محمود للہ گورنمنٹ میاں نواز شریف کالج،سیکرٹری نشر واشاعت پروفیسر حسن سیف اللہ گوندل گورنمنٹ کالج شاہپور،نائب صدر ضلع سرگودہاڈاکٹر عمران انوریونیورسٹی آف سرگودہا،نائب صدر ضلع خوشاب پرفیسر مصدق عزیزگورنمنٹ کالج جوہرآباد، نائب صدر ضلع میانوالی پروفیسر محمد خالد چھینہ گورنمنٹ کالج میانوالی،نائب صدر ضلع بھکر ڈاکٹر نصیر احمد اعوان گورنمنٹ کالج بھکر 

No comments:

Post a Comment