Friday, 13 March 2020

کورونا وائرس کا ڈر پی ایس ایل پر بھی ہونے لگا غیرملکی کھلاڑیوں کا واپس جانے کا فیصلہ


 (ویب ڈسیک) ذرائع پی سی بی کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظرپی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کی خواہش ظاہرکی جس کے بعد پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کواپنے اپنے وطن واپس جانے کی اجازت دے دی ہے۔ فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے کھلاڑی واپسی کے خواہاں ہیں:۔
واپس جانے والے کھلاڑیوں میں لیام لیونگسٹن، بریتھویٹ، لیام ڈاوسن، الیکس ہیلز، ٹام بینٹن، لیوئس گریگری، جیمز ونس اورریلی روسوبھی شامل ہیں:۔

ترجمان پی سی بی بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کوفیصلے کا حق حاصل ہے، کھلاڑیوں نے اپنا حق استعمال کیا تو باقاعدہ اعلان کریں گے:۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے:۔

No comments:

Post a Comment