Friday, 13 March 2020

کرونا وائرس سے جرمنی کی 70 فیصد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر ہو گیا



برلن(ویب ڈسیک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کی 70 فیصد آبادی کرونا وائرس سے متاثر ہوسکتی ہے، وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کررہے ہیں:۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کے گفتگو کرتے ہوئے انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ ’کرونا کے سد باب کے لیے ہم نے بجٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خطیر رقم جاری کی ، ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو ہمیں مشکل سے نکال دے اور  آگے کے معاملات دیکھیں گے:۔
اُن کا کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے جرمنی کسی بھی قسم کا نیا قرضہ لینے کا خواہش مند نہیں ہے، مذکورہ بحران کے بڑھنے کی وجہ کا علم نہیں مگر ہم یہ جانتے ہیں کہ یہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے:۔



جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ ’ابھی تک عوام کے لیے کوئی ویکسی نیشن یا تھراپی متعارف نہیں کرائی گئی، طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ جرمنی کے 70 فیصد آبادی کرونا سے متاثر ہوسکتی ہے:۔
واضح رہے کہ جرمنی میں کرونا وائرس سے 3 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ایک ہزار 567 کیسز رپورٹ ہوہوچکے ہیں، ایک روز قبل رکن پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی:۔
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے نئے نوول کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دے دیا کیونکہ یہ 100 سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے:۔

No comments:

Post a Comment