Friday, 13 March 2020

اسلام آباد یونائٹیڈ پر بھی قسمت مہربان ہو سکتی ہے لاہور قلندر آخری نمبر پر بھی جا سکتی ہے


(تجزیہ:غلام محمد کھچی)پی ایس ایل 5 میں صرف چار میچ باقی ہیں ابھی تک صرف یہ واضح ہے ملتان سلطان ٹاپ ٹو میں شامل ہے پہلی پوزیشن کس کے حصہ میں آئے گی اس کے بارے میں حتمی پوزیشن کے بارئے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا جبکہ تھرڈ اور فورتھ پوزیشن کا معاملہ بھی گھمبیر ہے پشاور زلمی اگر آج 13مارچ کو ملتان سلطانز سے میچ جیت جائے تو اس کے 11پوائنٹ ہو جائیں گے اور وہ پلے فور میں داخل ہو جائے گی بصورت دیگر 9پوائنٹ پر ہی اسکا سفر اختتام پذیر ہوجائیگا 14مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کامیچ ہے یہ میچ اگر کنگز جیتتی ہے تو اس کے پوائنٹ 11ہو جائیں گے اور وہ ٹاپ فور میں چلے جائے گی اور اگر یونائٹیڈ کا میاب ہوتی ہے تو اس کے بھی 9نمبر ہو جائیں گے یہ اسکا آخری میچ ہو گا 15مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کا مقابلہ ہو گا اگر کراچی کنگ یہ میچ جیتتی ہے اور وہ یونائٹیڈ سے بھی جیت چکی ہو گی تو اس کے پوائنٹ 13ہو جائیں گے اور وہ ٹاپ ٹو میں شامل ہو جائیگی اور اگر صرف اسی میچ میں کامیاب ہوتی ہے تو پھر گیارہ پوائنٹ کے ساتھ پلے فور میں چلے جائے گی بصورت دیگر اس کے بھی 9پوائنٹس رہیں گے چوتھا اور آخری میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان یہ میچ ملتان سلطانز جیتتی ہے تو وہ ٹاپ ون ٹیم ہو گی اور اگر قلندر جیتتی ہے تو وہ پلے فورمین چلی جائیگی اگر تین ٹیمیں یاد و ٹیمیں 9,9پوائنٹس لیتے ہیں تو فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا اور فی الحال یہ صورتحال اسلام آباد یونائٹیڈ کے حق میں ہے 

No comments:

Post a Comment