(ویب ڈیسک) کرونا سے متاثرہ
مریضہ صحت یاب ہوگئی، پمز اسپتال میں مریضہ کے ایک ہفتے میں2بار ٹیسٹ کرنے کے بعد
اسے صحت مند قرار دے دیا گیا:۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پمزاسپتال میں زیرعلاج کورونا کی
مریضہ صحتیاب ہوگئی،اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ48سالہ خاتون کی کورونا ٹیسٹ
رپورٹ منفی آئی ہے:۔
پمز اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں زیرعلاج مریضہ کا ایک ہفتے میں2بار
ٹیسٹ کیا گیا، مریضہ کے دونوں کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس نارمل آئی ہیں:۔
ذرائع کے مطابق کورونا سے صحتیاب48سالہ مریضہ کا تعلق گلگت سے ہے،
خاتون کو 28 فروری کو راولپنڈی سے پمز منتقل کیا گیا تھا، کورونا وائرس کے اثرات
سے صحتیاب مریضہ کو مزید3دن زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے:۔
تین دن میں مکمل طبعیت کی بحالی پر خاتون کو ڈسچارج کردیا جائے گا،
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مریضہ کو زیرعلاج رکھنے کا فیصلہ ڈاکٹروں نے اپنی تسلی
کے لیے کیا ہے:۔
یاد
رہے کہ6مارچ کو پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا مریض نجی اسپتال میں زیر علاج
رہنے کے بعد صحت یاب ہوا تھا، علاج کے بعد مریض کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا، جسے
ضروری کارروائی کے بعد گھر روانہ کردیا گیا:۔
masallaha
ReplyDelete