Friday, 13 March 2020
کورونا بیماری کو چھوڑیں :الیکشن انجوائے کریں ٹاکرہ پروفیسرحضرات میں
کورونا وائرس کا ڈر پی ایس ایل پر بھی ہونے لگا غیرملکی کھلاڑیوں کا واپس جانے کا فیصلہ

(ویب ڈسیک) ذرائع پی سی بی کے مطابق
کورونا وائرس کے پیش نظرپی ایس ایل میں شامل بعض غیرملکی کھلاڑیوں نے واپس جانے کی
خواہش ظاہرکی جس کے بعد پی سی بی نے بھی کھلاڑیوں کواپنے اپنے وطن واپس جانے کی
اجازت دے دی ہے۔ فلائٹ آپریشن بند ہونے کے ڈرسے کھلاڑی واپسی کے خواہاں ہیں:۔
واپس جانے والے کھلاڑیوں میں لیام لیونگسٹن،
بریتھویٹ، لیام ڈاوسن، الیکس ہیلز، ٹام بینٹن، لیوئس گریگری، جیمز ونس
اورریلی روسوبھی شامل ہیں:۔
ترجمان پی سی بی بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کوفیصلے کا حق حاصل ہے،
کھلاڑیوں نے اپنا حق استعمال کیا تو باقاعدہ اعلان کریں گے:۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے:۔کرونا وائرس سے جرمنی کی 70 فیصد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر ہو گیا

برلن(ویب ڈسیک)
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اعتراف کیا ہے کہ ملک کی 70 فیصد آبادی کرونا وائرس
سے متاثر ہوسکتی ہے، وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کررہے ہیں:۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے
مطابق صحافیوں کے گفتگو کرتے ہوئے انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ ’کرونا کے سد باب کے
لیے ہم نے بجٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خطیر رقم جاری کی ، ہم ہر وہ قدم اٹھائیں
گے جو ہمیں مشکل سے نکال دے اور آگے کے معاملات دیکھیں گے:۔
اُن کا کہنا تھا کہ کرونا کے
حوالے سے جرمنی کسی بھی قسم کا نیا قرضہ لینے کا خواہش مند نہیں ہے، مذکورہ بحران
کے بڑھنے کی وجہ کا علم نہیں مگر ہم یہ جانتے ہیں کہ یہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے:۔

جرمن چانسلر کا
کہنا تھا کہ ’ابھی تک عوام کے لیے کوئی ویکسی نیشن یا تھراپی متعارف نہیں کرائی
گئی، طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ جرمنی کے 70 فیصد آبادی کرونا سے متاثر
ہوسکتی ہے:۔
واضح رہے کہ جرمنی میں کرونا
وائرس سے 3 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ ایک ہزار 567 کیسز رپورٹ ہوہوچکے ہیں،
ایک روز قبل رکن پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی:۔
خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت
(ڈبلیو ایچ او) نے نئے نوول کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دے دیا کیونکہ یہ 100
سے زائد ممالک تک پھیل چکا ہے:۔
اسلام آباد یونائٹیڈ پر بھی قسمت مہربان ہو سکتی ہے لاہور قلندر آخری نمبر پر بھی جا سکتی ہے

(تجزیہ:غلام محمد کھچی)پی ایس ایل 5 میں صرف چار میچ باقی ہیں ابھی تک صرف یہ واضح ہے ملتان سلطان ٹاپ ٹو میں شامل ہے پہلی پوزیشن کس کے حصہ میں آئے گی اس کے بارے میں حتمی پوزیشن کے بارئے میں یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا جبکہ تھرڈ اور فورتھ پوزیشن کا معاملہ بھی گھمبیر ہے پشاور زلمی اگر آج 13مارچ کو ملتان سلطانز سے میچ جیت جائے تو اس کے 11پوائنٹ ہو جائیں گے اور وہ پلے فور میں داخل ہو جائے گی بصورت دیگر 9پوائنٹ پر ہی اسکا سفر اختتام پذیر ہوجائیگا 14مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کامیچ ہے یہ میچ اگر کنگز جیتتی ہے تو اس کے پوائنٹ 11ہو جائیں گے اور وہ ٹاپ فور میں چلے جائے گی اور اگر یونائٹیڈ کا میاب ہوتی ہے تو اس کے بھی 9نمبر ہو جائیں گے یہ اسکا آخری میچ ہو گا 15مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کا مقابلہ ہو گا اگر کراچی کنگ یہ میچ جیتتی ہے اور وہ یونائٹیڈ سے بھی جیت چکی ہو گی تو اس کے پوائنٹ 13ہو جائیں گے اور وہ ٹاپ ٹو میں شامل ہو جائیگی اور اگر صرف اسی میچ میں کامیاب ہوتی ہے تو پھر گیارہ پوائنٹ کے ساتھ پلے فور میں چلے جائے گی بصورت دیگر اس کے بھی 9پوائنٹس رہیں گے چوتھا اور آخری میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے درمیان یہ میچ ملتان سلطانز جیتتی ہے تو وہ ٹاپ ون ٹیم ہو گی اور اگر قلندر جیتتی ہے تو وہ پلے فورمین چلی جائیگی اگر تین ٹیمیں یاد و ٹیمیں 9,9پوائنٹس لیتے ہیں تو فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا اور فی الحال یہ صورتحال اسلام آباد یونائٹیڈ کے حق میں ہے
Thursday, 12 March 2020
عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری:اب خوشیوں کے لمحات یاد گار بنائیں گے گورنر ہاؤس میں
ویب ڈیسک:۔۔۔۔۔۔۔ حکومت پنجاب کا اخراجات پورے
کرنے کے لئے گورنر ہاؤس کو کمرشل مقاصد کے لئےاستعمال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہےذرائع
کی تفصیلات کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے حکومت
پنجاب کی طرف سے گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھولنے کے بعد اب اسے کمرشل مقصد کیلئے
استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے:۔
گورنر پنجاب کی منظوری کے
بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کے لان اور کمرے شادی کی تقریبات، کارپوریٹ
ایونٹس، فوٹوگرافی، کنسڑٹس اور دیگر تقریبات کے لئے کرایہ پر حاصل کئے جا سکتے
ہیں، جس کے لئے دلچسپی رکھنے والے افراد انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور بہت
جلد یس سلسلے میں ایم پورٹل بھی قائم کر دیا جائے گا تا کہ عوام کو سہولت رہے:۔
اب تک کی دستیاب معلومات کے
مطابق شادی یا دیگر تقریب کے لئے لان کو قریباً 10 لاکھ روپے روزانہ، فوٹو شوٹ کے
لئے 2 لاکھ اور تاریخی اہمیت کے مختلف کمروں کو 10 ہزار سے 50 ہزار روپے روزانہ پر
کرایہ پر دیا جائے گا:۔
یاد رہے کہ کچھ
عرصہ قبل گورنر ہاؤس کے دروازے عوام ایک لئے کھول دئے گئے تھے تا کہ لوگ اتوار کے
روز گورنر ہاؤس کو اندر سے دیکھ سکیں اور سیروتفریح سے لطف اندوز ہوسکیں:۔
سعودی عرب کی 72 گھنٹے کی مہلت پھر پابندی عائد ہو جائیگی

ریاض(ویب ڈیسک): سعودی عرب نے پاکستان اور بھارت سمیت
کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے اقامہ رکھنے والے تارکین کو واپس آنے کے لیے 72
گھنٹے کی مہلت دیتے ہوئے ان ممالک کے سفر پر عارضی پابندی بھی عائد کردی:۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس
سے بچاؤ کے لئے سعودی عرب نے 72گھنٹے بعد غیر معینہ مدت تک داخلہ
ویزہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا اور پاکستان سمیت12 ممالک کے اقامہ ہولڈرز کو
تین دن کے اندر اندر سعودی عرب آنے کی ہدایت کردی، وزارت سعودی عرب کی جانب سے
ہدایت تمام غیر ملکی اور شہریوں کے لیے جاری کی گئی ہیں:۔
دوسری جانب سعودی عرب نے
پاکستان ، بھارت اور یورپی یونین کے ممالک کے سفر پر عارضی پابندی لگاتے ہوئے
فلائٹس بھی معطل کردیں:۔
سرکاری ذرائع کی جانب سے بیان
میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے ایسے ممالک جہاں کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے
، وہاں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیےعارضی طور پر سفری
پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے:۔
سعودی خبرایجنسی کے مطابق
سعودی عرب نے ان ممالک کے لیے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کا
سفر اور فلائٹس بھی معطل کردیں:۔
ان میں
پاکستان، بھارت ، یورپی یونین کے کئی ممالک اور سوئٹزرلینڈ کے علاوہ سری لنکا،
فلپائن، ایتھوپیا، سوڈان، اریٹریا، کینیا، جبوتی، سوڈان اور صومالیہ شامل ہیں:۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے
بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی
سفارشات اور وائرس کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کے پیش نظر عارضی طور
پر مذکورہ ممالک پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے:۔
کرونا وائرس پر سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلانےکافیصلہ

ویب ڈیسک: کرونا
وائرس پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے ، اجلاس بلانے سے
متعلق پارلیمانی پارٹی کو آگاہ کردیاگیا ہے، اجلاس میں بارڈرز کی بندش سے متعلق نیشنل
پالیسی کاجائزہ لیا جائےگا
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا
کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس پر سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس
بلانےکافیصلہ کرلیا جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا
ذرائع کے مطابق اجلاس بلانے سے
متعلق پارلیمانی پارٹی کوآگاہ بھی کردیاگیا ہے، اجلاس میں بارڈرز کی بندش سے متعلق
نیشنل پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا:۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان
کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں عوامی مسائل کےفوری حل کے لئے
نیشنل پالیسی پرمشاورت کی گئی اور کروناوائرس کے مزید پھیلاؤ سے بچاؤ کے لئے
تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا:۔
اجلاس کےدوران بلوچستان سے
منسلک بارڈر بند کرنے کی تجویز دی گئی اور کہا گیا بلوچستان سے منسلک بارڈر پر شدید
خطرہ ہے، مکمل سیل کردیا جائے:۔
وزیراعظم کی صوبوں میں ترقیاتی
منصوبے جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا فی الحال قومی مسائل اور
چیلنجز پر مل کر قابو پانا ہے، حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی پر مرکوزہے،
حلقے کے ترقیاتی مسائل کا بھی علم ہے، جلد اسے حل کیا جائےگا:۔
خیال رہے گلگت بلتستان میں کروناوائرس کاتیسرا مریض سامنےآگیا جبکہ افغانستان
میں پاکستانی سفارتخانےکے ملازم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد
پاکستان میں کرونامریضوں کی تعداد 22ہوگئی ہے:۔
Subscribe to:
Comments (Atom)
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر...
-
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے کل صب...
-
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے صوبائی قائد چوہدری عابد شیر علی نے انہیں ضلعی جنرل س...


