Wednesday, 25 March 2020

خوشاب پولیس ان ایکشن:پھر ایک دولہا اور متعدد گاڑیوں پو ایف آئی آر

Image
ڈپٹی کمشنر خوشاب کی ہدایت پر ضلع میں حکومتی احکامات کی روشنی میں دفعہ 144 پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسران کی جانب سے نگرانی کی جارہی ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 20
مختلف گاڑیوں کو بند کر کے حوالہ پولیس کیا گیا۔
جبکہ ضلع بھر میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر لاتعداد ایف آئی آر
کا اندراج کروایا گیا۔

اسیطرح قائدآباد پولیس نے چوہا کے رہائشی فتح محمد پر شادی کی تقریب کرنے پر مقدمہ درج کر لیا

جس کیلئے پیغام بھیجا اسکو سمجھ آگئی تھی:ترجمان وزیر اعظم



ویب ڈیسک)۔۔۔۔۔۔  میرے آڈیو پیغام کو حقائق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جس کو سمجھانے کے لیے پیغام بھیجا اسکو سمجھ آگئی تھی، ترجمان وزیراعظم کا وضاحتی بیان:۔۔۔۔

ذرائع کی تفصلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے کے لوگ کبڈی کا میچ اور بیلوں کی دوڑ کرانا چاہتے تھے۔ جو منع کرنے کے باوجود کبڈی میچ اور بیلوں کی دوڑ کروانے پر بضد تھے جس کی وجہ سے انہوں نے یہ آڈیو پیغام بھیجا تھا:۔۔۔۔

وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے نجی ٹی وی کی میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس نے بھی یہ آڈیو لیک ہے اسے چاہئیے تھا کہ اس سے پہلے بھی کر دیتا تو اچھا ہوتا:۔۔۔۔۔

جبکہ میں نے چالیس یونین کونسل کے لوگوں کے ساتھ مل کر واٹس ایپ گروپ صرف اس لیے بنائے کہ ہنگامی صورتحال سے متعلق بروقت علم ہو سکے اور ہنگامی بنیادوں پر ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کی مدد کی جا سکے:۔۔۔۔۔

ندیم افضل چن نے آڈیو پیغام وائرل ہونے کے بعد نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنے اس پیغام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ سب ڈرانے کیلئے کہا تھا، اللہ نہ کرے کہ ایسی کوئی صورتحال پیدا ہو:۔۔۔۔۔

ترجمان نے بتایا کہ ان کے حلقے کے لوگ کبڈی کا میچ اور بیلوں کی دوڑ کروانا چاہتے تھے جو وہاں ہر سال پر کروائی جاتی ہے اور اس بار نہ ہونے پر مسئلہ بنا ہوا تھا۔ جس پر لوگوں کو اپنی جانگلی زبان میں پیغام دیا، جن کو یہ پیغام دینا تھا ان کو اچھی طرح سے علم ہو گیا:۔۔۔۔


Tuesday, 24 March 2020

کورونا وائرس:عرب امارت کے تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری



ویب ڈیسک :۔۔۔۔  متحدہ عرب امارت کی حکومت نے کرونا لاک ڈاؤن کے بعد کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے دکانداروں کے لیے زبردست اعلان کردیا:۔۔۔۔۔

خلیج ٹائمزکے مطابق متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت نے تمام شاپنگ مالز کو بند کرنے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے مقامی اور غیرملکی نوجوانوں کو معاشی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے:۔۔۔۔

حکومت اور نجی شعبے کی جانب سے کاروباری افراد کے لیے کئی اہم رعایتوں کا اعلان کیا گیا۔ حکومتی زیر اتنظام ادارے شارجہ ایسٹ مینجمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کرایہ کی دکانوں میں کام کرنے والے تاجروں کو تین ماہ کا کرایہ معاف کردیا گیا:۔۔۔۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ براج اور جبیل مارکیٹس کے دکانداروں کو آئندہ تین ماہ کا کرایہ یا کسی بھی قسم کی رقم انتظامیہ کو ادا نہیں کرنا پڑے گی:۔۔۔۔۔

اس اقدام کا مقصد موجودہ معاشی صورت حال میں تاجروں کو پریشانی سے نکالنا ہے۔ علاوہ ازیں الفتیم گروپ نے بھی اپنے شاپنگ مالز کے تمام دکانداروں کو خوش خبری سنائی تھی کہ کرونا کی وبا کے خاتمے تک کسی بھی تاجر سے کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا:۔۔۔۔۔

دبئی حکومت نے بھی نجی شعبوں کے تعاون سے موجودہ معاشی صورت حال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں:۔۔۔۔۔


خوشاب میں بھی شادی کی تقریب کرنے پر مقدمہ درج


خوشاب:۔۔۔۔ پولیس تھانہ قائدآباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر چوہا ہے رہائشی محمد اکرم اور دیگر افراد کے خلاف زیر دفعہ 188 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا 

جن افراد کو راشن چاہیے وہ ایس ایم ایس کردیں:وزیر اعلی سندھ



ویب ڈیسک ):۔۔۔۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ بھر میں لاک ڈاؤن سے متعلق کہنا ہے کہ ایک نمبر ہم عوام کو دیں گے:جس کوراشن چاہئے ہوگا وہ ایس ایم ایس کرے:۔۔۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن  سےمتعلق اہم اجلاس ہوا:جس میں انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں روزانہ دیہاڑی دار اور مستحقین کی مدد مرکزی طور پر ہو:۔۔۔۔۔۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم ایک موبائل سروس شروع کر رہے ہیں، جس میں عوام کو ایک نمبر دیا جائے گا جن افراد کوراشن چاہئے ہوگا وہ ان نمبر پر رابطہ کر کے راشن حاصل کر سکے گیں:۔۔۔۔۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جو بہتر تجویز ہوگی وہ ہم اختیار کریں گے:۔۔۔۔۔

انہوں نے پاکستان کے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے مخیر حضرات کو آگے آنا ہوگا:۔۔۔۔۔


ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی کی کورونا رپورٹ آ گئی



ویب ڈیسک ):۔۔۔۔ کورونا وائرس کے خدشے کے باعث پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ منفی آئی ہے:۔۔۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے پیغام میں ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ہمارا (میرا اور عدنان صدیقی ) کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے:۔۔۔

انہوں نے کہا ہے کہ پھر بھی ہم قرنطینہ کے 14 دن مکمل کریں گے اور اس کے بعد بھی ضروری حفاظتی احتیاط برتیں گے:۔۔۔۔

اداکار نے مداحوں کے پیار اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محفوظ رہو، گھر میں رہو:۔۔۔۔۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید، حرا مانی اور عدنان صدیقی گزشتہ ہفتے امریکا کا دورہ مکمل کر کے پاکستان آئےجس کے بعد ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ میں منتقل کردیا تھا:۔۔۔۔


کورونا وائرس کا دم کرنے والا پیر آیا پولیس کی گرفت میں

Image
ویب ڈیسک ):::۔۔ ذرائع کے مطابق گجرات میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا:پولیس کے مطابق ملزم شہریوں سے کررونا وائرس کے دم کے نام پر پیسے بٹورتا تھا:۔۔۔۔

گجرات پولیس کے مطابق نواحی علاقہ گنجہ سے اطلاع ملی کہ ایک شخص کرونا وائرس کا علاج دم کےنام پرلوگوں کو بیوقوف بنارہا ہے اور کرونا وائرس کے علاج کی 100 فیصد ضمانت دیکر بھاری رقم بٹورررہا ہے جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی پیر اور اسکے ساتھیوں کو بھی دھرلیا:۔۔۔۔۔۔

اس سے قبل کراچی سے بھی ایک جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کیا گیا ہے جو کرونا وائرس کی جعلی ویکسین فروخت کرکے لوگوں کو چونا لگارہا تھا:۔۔۔۔۔۔۔۔

یادرہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین اور علاج اس وقت دنیا میں کہیں بھی دستیاب نہیں:ماہرین کے مطابق ویکسین کی تیاری میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کا واحد طریقہ اس وقت احتیاط ہی ہے:عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تو اس وائرس سے بچ سکتے ہیں:۔۔۔۔۔۔

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...