Tuesday, 24 March 2020
کورونا وائرس:عرب امارت کے تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری
ویب ڈیسک :۔۔۔۔ متحدہ عرب امارت کی حکومت نے کرونا لاک ڈاؤن کے
بعد کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے دکانداروں کے لیے زبردست اعلان کردیا:۔۔۔۔۔
خلیج ٹائمزکے مطابق متحدہ
عرب امارات میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومت نے تمام شاپنگ مالز کو بند
کرنے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے مقامی اور غیرملکی نوجوانوں کو معاشی پریشانی کا
سامنا کرنا پڑ رہا ہے:۔۔۔۔
حکومت اور نجی
شعبے کی جانب سے کاروباری افراد کے لیے کئی اہم رعایتوں کا اعلان کیا گیا۔ حکومتی
زیر اتنظام ادارے شارجہ ایسٹ مینجمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کرایہ کی
دکانوں میں کام کرنے والے تاجروں کو تین ماہ کا کرایہ معاف کردیا گیا:۔۔۔۔
اعلامیے میں
بتایا گیا کہ براج اور جبیل مارکیٹس کے دکانداروں کو آئندہ تین ماہ کا کرایہ یا
کسی بھی قسم کی رقم انتظامیہ کو ادا نہیں کرنا پڑے گی:۔۔۔۔۔
اس اقدام کا
مقصد موجودہ معاشی صورت حال میں تاجروں کو پریشانی سے نکالنا ہے۔ علاوہ ازیں
الفتیم گروپ نے بھی اپنے شاپنگ مالز کے تمام دکانداروں کو خوش خبری سنائی تھی کہ
کرونا کی وبا کے خاتمے تک کسی بھی تاجر سے کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا:۔۔۔۔۔
دبئی حکومت نے
بھی نجی شعبوں کے تعاون سے موجودہ معاشی صورت حال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے
لیے مختلف اقدامات کیے ہیں:۔۔۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment