Sunday, 22 March 2020

وزیر اعلی سندھ کا عوام کو ریلیف دینےکا اعلان

ویب ڈیسک)۔۔۔۔۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن سے پریشان عوام کیلئے حل نکال لیا۔۔ مراد علی شاہ نے چھوٹی دکانوں کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ کرایوں کی وصولی میں رعایت دیں۔۔ جبکہ مکان مالک بھی کرایہ داروں کو دو ماہ کی رعایت دیں:۔۔۔۔۔۔

وزیراعلیٰ نے سندھ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات دی ہیں کہ جن شہریوں کے بل پانچ ہزار روپے سے کم ہیں ان سے رواں ماہ بل وصول نہ کیئے جائیں:۔۔۔۔۔۔

پانچ ہزار روپے کا بل اگلے دس ماہ میں قسطوں میں وصول کیا جائے۔۔ انٍہوں نے یہی ہدایت سوئی سدرن گیس کیلئے بھی جاری کی ہیں:۔۔۔۔۔۔

ہدایت کے مطابق جن صارفین کے بل دو ہزار تک ہی ان سے بل وصول نہ کیا جائے۔۔ یہ بل آئندہ دس ماہ میں آسان اقساط میں وصول کیا جائے۔۔ آئندہ دو ماہ تک بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع نہ کیے جائیں:۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعلیٰ نے وفاق سے درخواست کی ہے کہ کمپنیوں کوفرنس آئل کی سپلائی جاری رکھیں:۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب اور بلوچستان میں بھی فوج طلب



کرونا وائرس کے پھلاؤ کی روک تھام، پنجاب اور بلوچستان حکومت نے فوج سے مدد مانگ لی:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت کے بعد پنجاب اور بلوچستان کی حکومتیں متحرک ہوگئی ہیں۔۔ فوج طلب سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاق کو فوج طلب کرنے کے لیے درخواست کی ہے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعلٰی پنجاب نے صوبے میں فوج طلب کرنے کیلئے چیف سیکرٹری اور دیگر اعلٰی حکام سے مشاورت مکمل کرلی۔ صوبے میں فوج بلانے کےلیے پنجاب حکومت آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت باضابطہ درخواست بھجوائے گی:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام کی جان کے تحفظ کےلیے آخری حد تک اقدامات کئے جائیں گے اور مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کےتحفظ کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے.

دوسری جانب بلوچستان حکومت نے بھی آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کے لیے خط لکھ دیا ، بلوچستان حکومت کے مطابق پاک فوج کو ایمرجنسی سورتحال سے نمٹنے کیلئے آرٹیکل 245کے اختیارات دیئے جائیں گے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔


اسےکہتے ہیں سرکار:لاک ڈاؤن کرنے پر فرانسیسی صدر نے عوام کو گھر کا کرایہ، ٹیکسز اور تمام بلز معاف کردیئے



ویب ڈیسک):۔۔۔۔ کرونا وائرس کے باعث فرانس میں لاک ڈاوٴن حکومت نے عوام کیلئے بڑا ریلیف دیتے ہوئے کرایہ، ٹیکس اور گھریلو بل معاف کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پوری دنیا کی طرح فرانس بھی کرونا وائر س نے پنجے گاڑ لئے ہیں جس کے بعد حکومت نے عوام کے گھریلو بل ، ٹیکسز اور گھر کا کرایہ معاف کر دیا ہے۔ فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ ملک اس وقت حالات جنگ میں ہے۔فرانس میں لاک ڈاوٴن گزشتہ روز دوپہر کے وقت کیا گیا:۔۔۔۔۔۔

 حکومت کی جاری کرد ہ ہدایت کے مطابق اگر کوئی شخص گھر سے باہر کتے کو سیر کراتے یا کسی غیر ضروری کام سے پکڑا گیا تو اسے 38 یورو کا جرمانہ کیا جائے گا:۔۔۔۔

فرانس کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں لاک ڈاوٴن کر دیا گیا ہے۔ کوئی شہری گھر سے باہر نہ نکلے اور گھر سے باہر صرف اس وقت نکلیں جب آپ کو کھانے کیلئے خوراک ، ادویات اور اکیلے ورزش کرنا ہو:۔۔۔۔۔۔۔۔

ان تمام احکامات کا اعلان فرانسیسی صدر نے قوم سے خطاب کے دوران کیا ۔ فرانس میں یہ لاک ڈاوٴن دو ہفتوں تک جاری رہے گا ساتھ ہی ساتھ حکومت نے اپنے بارڈرز کو آمدورفت کیلئے بند کر دیا ہے۔ کرونا وائرس کے باعث فرانس میں 127 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے اور 5 ہز ار سے زائد افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ جن میں سے 1400 افراد کو ابھی بھی آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب الجیریا نئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کل منگل سے فرانس کے ساتھ اپنے تمام فضائی اور سمندری راستے بند کرے گا:۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالعزیز دجیراد نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایڈورڈ فلپے کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام فضائی اور سمندری مسافر سروسز کی غیر معمولی معطلی کا حکم دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بہرحال ایسے فرانسیسی شہریوں کے لئے جو الجیریا میں اس وقت موجود ہیں یا ایسے الجیرین شہری جو فرانس کے سفر پر ہیں ، کے لئے اپنے ممالک میں واپس جانے کی سکیم ہو گی:۔۔۔۔۔۔۔۔


ریسکیو ٹیموں نے سرگودہا کی سڑکوں کو جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ شروع کر دیا


ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت پر ریسکیو 1122کے فائرانجن نے شہر بھر کی سڑکوں کو جراثیم کش ادویات کے پانی سے دھونے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرآفیسرجنسی آفیسر مظہر شاہ کی سربراہی میں ریسکیو 1122کی گاڑیوں نے اندورن شہر کے بازاروں کی سڑکوں‘ گلیوں‘ بس سٹینڈ‘ ریلوے اسٹیشن‘ سرکاری ونجی ہسپتالوں سمیت دیگر اہم عوامی مقامات پر کلورین ملے پانے سے چھڑکاؤ کیا

سلانوالی کی یوسی 126کو لاک ڈاؤن کیوں کیا گیا وجہ سامنے آ گئی


 ایک شخص گذشتہ روز قرنطینہ سے بھاگ کر تحصیل سلانوالی کی یونین کونسل 126گیمن گھر پہنچ گیا۔جس کا کورونا
ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا 
کاشف نامی مریض کو محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر سے اٹھا کر ٹی بی ہسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا ہے۔ اسی وجہ سے علاقہ سلانوالی کی یو سی 126 کو لاک ڈاؤن کر دیاگیاہے  جبکہ متاثرہ شخص کے اہل خانہ کو گھر میں ہی قرنطینہ بناکرمحصورکر دیا گیا ہے

تبدیلی سرکار کا کورونا وائرس کے باعث بیروزگار افراد کیلئے بڑا اعلان




ویب ڈیسک ):۔۔۔۔۔ کورونا وائرس کے باعث بیروزگارہونے والوں کیلئے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا بڑا اقدام:۔۔۔۔۔۔

 گورنر پنجاب کا بے روزگاروں کو ماہانہ راشن دینے کا اعلان):۔۔۔۔

ذرائع کی تفصیلات کے مطابق گورنر چودھری محمد سرور نے مخیر حضرات کے ساتھ ملکر متاثرین کو ماہانہ راشن پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے، مختلف شعبوں سے بیروزگار ہونے والوں کی فہرستوں کی تیاری شروع ہو گئ:۔۔۔۔۔۔۔۔

راشن پیکج میں 20 کلو آ ٹا،1 کلو چاول، 20 لٹر دودھ،10 کلو چینی بھی ملے گی،5 کلو دالیں، چائے کے 5 ڈبے،2 درجن صابن بھی راشن پیکج میں ملیں گے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ حالات بہتر ہونے تک غریب افراد کی مدد جاری رکھیں گے، کورونا کے شکار افراد کے اہل خانہ کو ماہانہ بنیادوں پر راشن پیکج ملے گا، یہ کام فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر کریں گے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Saturday, 21 March 2020

شہباز شریف کی وطن واپسی کی اصل حقیقت سامنے آگئی


 

ویب ڈیسک)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شہباز شریف کی وطن واپسی پر ہارون الرشید نے تبصرہ کہا ہے شہبازشریف نے کرونا وائرس کے معاملے پر حکومت پر بہت تنقید کی ہے کہ حکومت نے شروع میں کوئی قدم نہیں اٹھایا، صحافیوں کو شہبازشریف سے پوچھنا چاہئے کہ وہ کتنے وینٹی لیٹر لائے تھے:۔۔۔۔۔

ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف کا رویہ بہت افسوسناک ہے ،اس میں سفاکی نظر آتی ہے ،انہوں نے جھوٹ پر شرو ع کرکے جھوٹ پر بات ختم کی، شہبازشریف نے کہا مجھے میرے بھائی نے پاکستان آنے کی اجازت دی ہے حالانکہ وہ اپنی بھتیجی کا راستہ روکنے کیلئے پاکستان آرہے ہیں،پارٹی کو انتشار سے روکنے اور سیاست کیلئے آرہے ہیں:۔۔۔۔۔

https://youtu.be/kZkfneqIPHk


دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صدر ن لیگ شہباز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرونا کی بجائے پاکستان میں سیاسی حالات،پارٹی میں بڑے گروپ کے بننے کی افواہوں اور پنجاب میں لیگی اراکین اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل ہونے کی بنا پرکیا:۔۔۔۔۔

مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے شہباز شریف کے وطن واپسی کے فیصلہ سے پہلے پاکستان میں کچھ اہم شخصیات سے رابطے بھی ہوئے اور بہت پہلے وطن واپسی کا فیصلہ کرچکے تھے،ان کی واپسی کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کے کئی اہم رہنما لا علم تھے اور ان کو اس وقت بتایا گیا جب شہباز شریف تمام معاملات فائنل کر چکے تھے:۔۔۔۔۔۔۔۔

شہباز شریف کو ان کے قریبی حلقوں نے کہا تھا کہ اگر ان حالات میں واپس نہیں آ تے تو جہاں پارٹی میں ایک بڑا گروپ بننے کے خدشات ہیں وہیں اپوزیشن کا اصل رول اور سیاسی ویلیو پیپلزپا رٹی کی بن جائے گی:۔۔۔۔۔۔۔

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...