Sunday, 22 March 2020

وزیر اعلی سندھ کا عوام کو ریلیف دینےکا اعلان

ویب ڈیسک)۔۔۔۔۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن سے پریشان عوام کیلئے حل نکال لیا۔۔ مراد علی شاہ نے چھوٹی دکانوں کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ کرایوں کی وصولی میں رعایت دیں۔۔ جبکہ مکان مالک بھی کرایہ داروں کو دو ماہ کی رعایت دیں:۔۔۔۔۔۔

وزیراعلیٰ نے سندھ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات دی ہیں کہ جن شہریوں کے بل پانچ ہزار روپے سے کم ہیں ان سے رواں ماہ بل وصول نہ کیئے جائیں:۔۔۔۔۔۔

پانچ ہزار روپے کا بل اگلے دس ماہ میں قسطوں میں وصول کیا جائے۔۔ انٍہوں نے یہی ہدایت سوئی سدرن گیس کیلئے بھی جاری کی ہیں:۔۔۔۔۔۔

ہدایت کے مطابق جن صارفین کے بل دو ہزار تک ہی ان سے بل وصول نہ کیا جائے۔۔ یہ بل آئندہ دس ماہ میں آسان اقساط میں وصول کیا جائے۔۔ آئندہ دو ماہ تک بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع نہ کیے جائیں:۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعلیٰ نے وفاق سے درخواست کی ہے کہ کمپنیوں کوفرنس آئل کی سپلائی جاری رکھیں:۔۔۔۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment