Sunday, 22 March 2020

کورونا مریض سے ملنے والے افراد بھی کورونا مریض بن گئے

 

ویب ڈیسک ):۔۔۔۔  کورونا وائرس کے مریض سے قرنطینہ میں ملاقات پانچ افراد کو مہنگی پڑ گئی، پانچوں افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا:۔۔۔۔۔

ذرائع کی تفصیلات کے مطابق نجی نیوزچینل کی قرنطینہ میں ملاقات سے متعلق خبر پر نوٹس لے لیا گیا:وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ مریض سےملنے والے5 پٹواریوں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا:۔۔۔۔

وزیراعلیٰ کے حکم پر پانچوں پٹواریوں کو 15 روز کے لیے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا جب کہ ڈی سی خیرپور نے پانچوں پٹواریوں کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا:۔۔۔۔۔۔

دریں اثناءپانچوں پٹواریوں کو انہیں 15 روز کے لیے قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے:۔۔۔۔۔۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا جو 15دن جاری رہے گا:لاک ڈاؤن کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا:لوگوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی:۔۔۔۔۔۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات ہیں کہ بغیر کسی مضبوط وجہ کے کسی کو بھی سڑک پر نہیں آنے دیا جائے گا:اگر کوئی شخص بیمار ہے تو اسے اسپتال لے جایا جاسکے گا تاہم اسپتال جانے کیلئےگاڑی میں تین لوگوں سے زائد کی اجازت نہیں ہو گی :۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی ہدایات میں مزید کہا ہے کہ تمام سروسز، فون، یوٹیلیٹی، ٹی وی کیبل، فون، موبائل سروسز بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی:۔۔۔۔۔۔۔۔

 

No comments:

Post a Comment