Sunday, 22 March 2020

ضلع بھر میں اس وقت کورونا کے چار مریض زیر مشاہدہ ہیں:ڈاکٹر گلزار

فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ضلع خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نےبتایا کہ ضلع بھر میں اس وقت چار مریض زیر مشاہدہ ہیں ان میں سے وقاص کا تعلق فاضل کالونی خوشاب اور عتیق کا تعلق کورڈھی نوشہرہ سے ہے جبکہ مریم اور اسکے بیٹے احمد خان کا تعلق کامرے والا اور باقی تینوں نوشہرہ میں قرنطینہ میں ہے ابھی انکے ٹیسٹوں کی رپورٹس نہیں آئیں اس لئے عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور حوصلہ رکھیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اس موذی وبا کا مقابلہ کیا جا سکے

No comments:

Post a Comment