Sunday, 22 March 2020

کے الیکٹرک نے وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست ٹھکرادی



 

ویب ڈیسک):۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت کے باوجود صارفین کے بجلی کے بل نہ لینے سے انکار کردیا:۔۔۔۔۔

کے الیکٹرک نے صارفین کے بل کی 10 ماہ کی اقساط کرنے سے بھی انکار کردیا ہے:۔۔۔۔

ذرائع کی تفصیلات کے مطابق ترجمان کےالیکٹرک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکام نے 240 ارب روپے کے-الیکٹرک کو ادا کرنے ہیں، بجلی کی فراہمی کے لیے ایندھن کی خریداری ضروری ہے، ان چیلنجز کے باوجود صارفین کو متواتر بجلی فراہم کر رہے ہیں:۔۔۔۔۔۔

تاہم ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 4 ہزار روپے سے کم کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ بڑھادی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق صارفین 10 اپریل تک اپنے بل جمع کرواسکتے ہیں، چیلنجز کے باوجود شہریوں کو متواتر بجلی فراہم کر رہے ہیں:۔۔۔۔۔۔۔۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گرزشتہ روز نے سندھ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات دی ہیں کہ جن شہریوں کے بل پانچ ہزار روپے سے کم ہیں ان سے رواں ماہ بل وصول نہ کیئے جائیں:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار روپے کا بل اگلے دس ماہ میں قسطوں میں وصول کیا جائے۔۔ ہدایت کے مطابق جن صارفین کے بل دو ہزار تک ہی ان سے بل وصول نہ کیا جائے۔۔ یہ بل آئندہ دس ماہ میں آسان اقساط میں وصول کیا جائے۔۔ آئندہ دو ماہ تک بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع نہ کیے جائیں:۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 


No comments:

Post a Comment