Sunday, 22 March 2020
پنجاب اور بلوچستان میں بھی فوج طلب
کرونا وائرس کے پھلاؤ
کی روک تھام، پنجاب اور بلوچستان حکومت نے فوج سے مدد مانگ لی:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ
حکومت کے بعد پنجاب اور بلوچستان کی حکومتیں متحرک ہوگئی ہیں۔۔ فوج طلب سے مدد
لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وفاق کو فوج طلب کرنے کے لیے درخواست کی ہے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلٰی پنجاب نے صوبے میں فوج طلب
کرنے کیلئے چیف سیکرٹری اور دیگر اعلٰی حکام سے مشاورت مکمل کرلی۔ صوبے میں فوج
بلانے کےلیے پنجاب حکومت آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت باضابطہ درخواست بھجوائے گی:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام
کی جان کے تحفظ کےلیے آخری حد تک اقدامات کئے جائیں گے اور مشکل کی گھڑی میں عوام
کو تنہا نہیں چھوڑیں گے:۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام
کےتحفظ کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے.
دوسری جانب بلوچستان حکومت نے بھی
آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کے لیے خط لکھ دیا ، بلوچستان
حکومت کے مطابق پاک فوج کو ایمرجنسی سورتحال سے نمٹنے کیلئے آرٹیکل 245کے اختیارات
دیئے جائیں گے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment