
Sunday, 22 March 2020
اسےکہتے ہیں سرکار:لاک ڈاؤن کرنے پر فرانسیسی صدر نے عوام کو گھر کا کرایہ، ٹیکسز اور تمام بلز معاف کردیئے

ویب ڈیسک):۔۔۔۔ کرونا وائرس کے باعث فرانس
میں لاک ڈاوٴن حکومت نے عوام کیلئے بڑا ریلیف دیتے ہوئے کرایہ، ٹیکس اور گھریلو بل
معاف کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق پوری دنیا کی طرح فرانس بھی کرونا وائر س نے پنجے
گاڑ لئے ہیں جس کے بعد حکومت نے عوام کے گھریلو بل ، ٹیکسز اور گھر کا کرایہ معاف
کر دیا ہے۔ فرانس کے صدر میکرون نے کہا ہے کہ ملک اس وقت حالات جنگ میں ہے۔فرانس
میں لاک ڈاوٴن گزشتہ روز دوپہر کے وقت کیا گیا:۔۔۔۔۔۔
حکومت کی جاری کرد ہ ہدایت کے مطابق اگر کوئی
شخص گھر سے باہر کتے کو سیر کراتے یا کسی غیر ضروری کام سے پکڑا گیا تو اسے 38
یورو کا جرمانہ کیا جائے گا:۔۔۔۔
فرانس کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں
لاک ڈاوٴن کر دیا گیا ہے۔ کوئی شہری گھر سے باہر نہ نکلے اور گھر سے باہر صرف اس
وقت نکلیں جب آپ کو کھانے کیلئے خوراک ، ادویات اور اکیلے ورزش کرنا ہو:۔۔۔۔۔۔۔۔
ان تمام احکامات کا اعلان فرانسیسی صدر نے
قوم سے خطاب کے دوران کیا ۔ فرانس میں یہ لاک ڈاوٴن دو ہفتوں تک جاری رہے گا ساتھ
ہی ساتھ حکومت نے اپنے بارڈرز کو آمدورفت کیلئے بند کر دیا ہے۔ کرونا وائرس کے
باعث فرانس میں 127 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے اور 5 ہز ار سے زائد افراد اس خطرناک
وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں ۔ جن میں سے 1400 افراد کو ابھی بھی آئیسولیشن وارڈ
میں رکھا گیا ہے۔دوسری جانب الجیریا نئے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے
کل منگل سے فرانس کے ساتھ اپنے تمام فضائی اور سمندری راستے بند کرے گا:۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے گزشتہ روز
جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالعزیز دجیراد نے اپنے فرانسیسی ہم
منصب ایڈورڈ فلپے کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام فضائی اور سمندری مسافر سروسز کی غیر
معمولی معطلی کا حکم دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بہرحال ایسے فرانسیسی
شہریوں کے لئے جو الجیریا میں اس وقت موجود ہیں یا ایسے الجیرین شہری جو فرانس کے
سفر پر ہیں ، کے لئے اپنے ممالک میں واپس جانے کی سکیم ہو گی:۔۔۔۔۔۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر...
-
سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...
-
رپورٹ:غلام محمد کھچی ) پپلاالیکشن 2020ء پنجاب پروفیسر اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے سرگودہا ڈویژن کیلئے صدارتی امیدوار ڈاکٹر محمد عاصم شہز...
No comments:
Post a Comment