Tuesday, 15 June 2021

ضلع خوشاب نے پی ٹی آئی کے چار بجٹس میں کیا پایا جانیئے اس رپورٹ میں

 خوشاب(محمد ابراررانا ) حکومت پنجاب نے نئے مالی سال کی ترقیاتی سکیمیوں میں ضلع خوشاب کی مجموعی طور پر 248 سکیمیوں کیلئے کل 4 ارب 28 کروڑ 57 لاکھ 62 ہزار روپے مختص کیے ہیں ان میں سکول ایجوکیشن  28 ہائر ایجوکیشن  4 سپورٹس 5 پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر 7 فراہمی و نکاسی آب 105 لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ 7 روڈ ز85 پبلک بلڈنگ 6 سیاحت 1 اور پلاننگ ڈویلپمنٹ کی 1 سکیم شامل ہے ان سکیموں میں ایم این ایز ملک عمر اسلم اعوان اور ایم این اے ملک احسان اللہ ٹوانہ ،ایم پی ایز ملک فتح خالق بندیال اور ملک غلام رسول سنگھا اعوان کی سیکمیوں کو اہمیت دیتے ہوئے انہیں وسیع پیمانہ پر فنڈز دیئے گئے ہیں تاہم کچھ سکمیں سابق ممبران اسمبلی کی شامل ہیں جن پر 2017 سے کام جاری ہے اور وہ ابھی تک مکمل نہیں کی جاسکی

 حکومت پنجاب کے ترقیاتی پروگرام 2021-22 میں مظفر گڑھ روڈ جوہرآبادسے چوک گروٹ تک کی تعمیر کا منصوبہ شامل ہے جس پر لاگت کا کل تخمینہ  دو ارب 19 کروڑ 43 لاکھ ایک ھزار روپےلگایا گیا ہے جون 21 تک 19 کروڑ 66 لاکھ 99 ھزار روپےخرچ کیے جائیں گے جبکہ 2021-22کیلئے صرف 3 کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں سال 22-23 کیلئے مجوزہ فنڈز 99 کروڑ 90 لاکھ روپےاور23-24 کیلئے مجوزہ فنڈز 96 کروڑ 86 لاکھ دو ھزار روپے ہیں اس اہم سڑک کی تعمیر کے اس شیڈول سے لوگ سخت پریشان ہیں اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کے فنڈز جلد از جلد فراہم کیے جائیں تاکہ لوگوں کو سفری اور کاروباری مشکلات نہ ہوں

حکومت پنجاب نے ضلع خوشاب میں کالجز کی تعمیر اور قیام کیلئے 35کروڑ کے فنڈز مختص کئے ہیں ان فنڈز سے نورپورتھل کے گرلز ،بوائز کالج میں ڈگری بلاکس کی تعمیر کیلئے ایک ایک کروڑ پچاس پچاس لاکھ روپے رکھےگئے ہیں یہ دونوں سکیمیں مالی سال 2021-22 میں مکمل ہو جائیں گی علاوہ ازیں مٹھہ ٹوانہ میں گرلز ایسوسی ایٹ کالج کے قیام کیلئے 14 کروڑ جبکہ خوشاب میں بوائز ایسوسی ایٹ کالج کے قیام کیلئے 18 کروڑ روپے مخصوص کئے گئے ہیں خوشاب کالج کیلئے مالی سال 2021-22 میں ساڑے چار کروڑ روپے 22-23 میں ساتھ کروڑ اور 23-24 میں ساڑھے چھ کروڑ روپے فراہم ہونگے مٹھہ ٹوانہ گرلز کالج کیلئے مالی سال 21-22 میں ساڑھے تین کروڑ روپے 22-23  میں ساڑے 5 کروڑ روپے اور 23-24 میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے دستیاب ہونگے


مہاڑ موٹر وے لنک روڈ للہ۔ انٹر چینج تا میانوالی براستہ موسیٰ خیل
اور یونیورسٹی آف خوشاب کے حکومت پاکستان کے سوشل سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام 18-19 میں شامل ھوئے تھے ۔یہ منصوبے پی ٹی آئی حکومت نے محض اس لئے ڈراپ کر دئیے کہ کہیں کرم الہی بندیال اور شاکر بشیر اعوان کو انکا کریڈٹ نہ مل جائے۔


حکومت پنجاب نے جوہرآباد میں انڈورگیمنز کی سابقہ حکومت کی جاری سکیم کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ایک کروڑ 75 لاکھ 26 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں اس سکیم پر لاگت کا تخمینہ 5 کروڑ 70 لاکھ 54 ہزار روپے لگایا گیا تھا جس میں سے 3 کروڑ 95 لاکھ 28 ہزار روپے کے اخراجات قبل ازیں کئے جا چکے ہیں یہ سکیم 2017-18 میں شروع ہوئی تھی



Sunday, 6 June 2021

پی ٹی آئی میں انٹری بزریعہ پیراشوٹ :ضلعی سیاست پر ایک نظر جانیئے اس رپورٹ میں

 

خوشاب(رپورٹ: محمد ابراررانا) پی پی 84 کے ضمنی انتخابات میں تیسرے نمبر پر آنے والے آزاد امیدوار ملک امجد رضا گجر جنہوں نے تقریبا 9 ہزار ووٹ لیے اور پی ٹی آئی کے 62 ہزار وو ٹ لینے امیدوار سردار علی حسین خان بلوچ کی شکست میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے اچانک وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  سے بلا مشافہ ملاقات کرکے اچانک پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا جس سے ضلع خوشاب کے سیاسی حلقے حیر ت زدہ ہیں کہ وزیر اعلی پنجاب نے انہیں ایک ماہ قبل پی ٹی آئی میں شامل کیوں نہیں کرایا جب پی پی 84 میں ضمنی الیکشن ہو رہا تھا اور ایک ایک ووٹ پر (ن) لیگ کے بیرسٹر معظم شیر کلو اور سردار علی حسین بلوچ کے درمیان جنگ جاری تھی جس میں بلا آخر کلو جیت گئے سیاسی ماہرین کے مطابق دراصل پی ٹی آئی کے بعض اعلی سطح کے راہنما  سردار علی حسین بلوچ کو کامیاب نہیں دیکھنا چاہتے تھے اب امجد گجر کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ انہیں آئندہ عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے ادھر بلوچ ٹوانہ اتحاد جنہیں امجد رضا گجر کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر اعتماد میں نہیں لیا گیا انہوں نے اپنا کوئی رد عمل نہیں دیا پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم نے بھی اس موضع اپنے لب سی رکھے ہیں



 تاہم پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری رئیس ممتاز حسین چاچڑ کا کہنا ہے امجد رضا گجر کی پارٹی میں شمولیت سے ہماری جماعت مزید مضبوط ہوئی ہے اور ٹکٹوں کی تقسیم کیسے کرنی ہے وقت آنے پر ہم یہ فیصلہ بھی کر لیں گے (ن) لیگ کے رہنما ملک وارث بگھور وائس چیئرمین ضلع کونسل خوشا ب کا کہنا ہے کہ ہمیں ان تبدیلیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا (ن) لیگ انشااللہ آئندہ عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی پی ٹی آئی گل اصغر بگھور گروپ نے اس بارے میں محتاط رویہ اپنا رکھا ہے اور وہ تیل دیکھو تیل کی دھار دیکھو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے



Thursday, 3 June 2021

بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے خوشخبری :بڑی پریشانی ہوئی ختم

 

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے بیرون ملک جانے اور بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی بڑی پریشانی دور کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے بیرون ملک جانے اور آنے والوں کو درپیش پریشانی دور کر دی، مسافروں کی سہولت کے لیے اب مسافروں کو جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق حکومت نے بیرون ملک جانے آنے والوں کے لیے جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کا فیصلہ کیا:۔۔۔۔۔۔

این سی اوسی نے جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے اجرا کی منظوری دی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بیرون ملک آنے جانے والوں کو جاری ہوگا۔ جُزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ایک ڈوز لگوا کر بیرون ملک جانے والوں کو ملے گا:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ایسے شہری جنہوں نے بیرون ملک ویکسین کی پہلی خوراک لی اور پھر پاکستان میں دوسری ڈوز لگوائی تو ان کے لیے بھی جُزوی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا۔

جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا اجرا این آئی ایم ایس سے ہوگا۔ وزارت قومی صحت حسب ضرورت سرٹیفکیٹ میں تبدیلی کی مجاز ہوگی۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کی وجہ سے کئی ممالک نے سفری پابندیاں عائد کر رکھی ہے جبکہ متعدد ممالک نے ویکسی نیشن لگوانے والے مسافروں کو سفر کرنے کی مشروط اجازت بھی دے رکھی ہے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے وار جاری ہیں۔

کورونا وائرس سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 92 افراد جاں بحق ہوگئے اور2 ہزار28 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی۔ جبکہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی ویکسی نیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے ، رواں برس کے آخر تک حکومت 7 کروڑ افراد کو ویکسی نیشن لگوانے کے لیے پُر عزم ہے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Friday, 23 April 2021

24 گھنٹوں کے دوران خوشاب میں کورونا کے مریضوں میں حیرت انگیز اضافہ

 

خوشاب:12لاکھ آبادی والے ضلع خوشاب اب تک کورونا کے کل 1372 مریض سامنے آئے ہیں ان میں سے32 کا انتقال ہو چکا ہے چالیس نئے مریضوں میں کورونا کی نشاندہی ہوئی ہےجس میں سے  865 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں 475 مزید زیر علاج ہیں

گذشتہ روز کل 1332 مریض سامنے آئے ہیں ان میں سے32 کا انتقال ہو چکا ہے چار نئے مریضوں میں کورونا کی نشاندہی ہوئی ہے 779 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں 521 مزید زیر علاج تھے


 

 مریضوں کی زیادہ تعداد نے اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ کر رکھا ہے یاد رہے ان مریضوں میں پی ٹی آئی کی ایم این اے جویریہ ظفر آہیر نے بھی خود کو گھر میں قرنطینہ کر رکھا ہے جنکا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا

Tuesday, 20 April 2021

پی پی 84 کی تازہ صورتحال ماضی کے جھرکوں کے پس منظر میں

 

خوشاب (ابراررانا سے ) پی پی 84خوشاب کا اضمنی انتخاب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوار بیرسٹر ملک معظم شیر کلو اور پاکستان تحریک کے امیدوار سردار علی حسین بلوچ کے مقامی گروپوں کے درمیان پانچواں مقابلہ ہے۔ پہلے چاروں مقابلے ملک وارث کلو نے جیتے ہیں اور اب انکے انتقال سے یہ نشست خالی ہوئی ہے  جبکہ انکے روایتی حریف رنر اپ امیدوار 2018سردار شجاع خان بلوچ الیکشن 2018کے ایک ماہ بعد انتقال کر گئے تھے۔ اسطرح اب مقابلہ ملک وارث کلو مرحوم اور سردار شجاع محمد خان بلوچ مرحوم کے سیاسی جانشینوں  میں ہے۔ 2018 اور سابقہ الیکشنوں کے نتائج کو پیش نظر رکھیں تو اس مرتبہ بھی مقابلہ کانٹے دار اور زور دار ہونے کے امکان ہے۔ گزشتہ انتخابات میں 12یونین کونسلوں میں ملک وارث کلو جیتے جبکہ 10 یونین کونسلوں میں سردار شجاع خان بلوچ کامیاب رہے۔ملک وارث کلو نے لکو102، روڈہ40680،بلند1590،14 ایم بی1786،رنگ پور 510،آدھی سرگل 947،مٹھہ ٹوانہ2570،آدھی کوٹ2289،بوتالہ 1714،پنجہ 821، جوڑاکلاں 220اور کھائی خورد 27ووٹوں کی برتری حاصل کی۔جواب میں سردار شجاع خان بلوچ نے نور پور تھل،نور پور اورل2013،پیلووینس 1569،جھرکل 298،جمالی بلوچاں 2893،محب پور 356راھداری 850،کھاٹواں 881،گروٹ412کی لیڈ لی اسطرح تقریباً 6600سے ھار گئے۔اس وقت دونوں جماعتیں اور گروپ ایک دوسرے کی مضبوط یونین کونسلوں کو ٹارگٹ بنائے ہوئے ہیں اور خوب جوڑ توڑ کر کے ایک دوسرے کے مضبوط قلعے مسمار کرنے کے علاوہ دیگر 8امیدواروں میں سے تحریک لبیک کے حافظ اصغر علی طاھری، پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے غلام حبیب کلیرا اور آزاد امیدوار ملک امجد رضا بھی اہمیت کے حامل ہیں۔ پیپلز پارٹی اور تحریک لبیک دونوں نے حلقہ میں اپنا وجود ثابت کرنا ہے جبکہ آزاد امیدواراپ سیٹ کرنے کے خواھاں ہیں۔ انہیں پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے مرحوم ہونے کے بعد انتخاب سے دستبردار ہونے والے امیدوار ملک گل اصغر بگھور کی حمایت حاصل ہو گئی تو وہ بھی مقابلہ میں شمار ہو سکتے ہیں۔ دیگر آزاد امیدواروں میں عمران حیدر خان اور سردارنسیم عباس سردار علی حسین بلوچ کے کورنگ امیدوار ہیں جبکہ اورنگ زیب، محمد الیاس اعوان اور غلام فرید علامتی طور پر کھڑے ہیں انکی انتخابی مہم نہیں ہے۔

Monday, 19 April 2021

کالعدم تحریک لبیک کیساتھ مذاکرات تیسرا دور رات کو ہو گاپہلے دو دورختم

 

 

لاہور (ویب ڈیسک ) کالعدم تحریک لبیک اور حکومت پنجاب کے درمیان مذاکرات کا دوسرا رائونڈ بغیر نتیجہ ختم اب تیسرا دور رات کو دس بجے ہوگا:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان ہونے والے تیسرے دور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر قانون راجہ بشارت کی نمائندگی کرینگے ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری شریک ہوں گے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

 واضح رہے کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی کے بعد گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ٹی پی ایل کے وفد سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد نے دھرنا ختم کرنے ،جلاو گھیراو¿ سے باز رہنے اور اسلام آبادتک لانگ مارچ نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ٹی ایل پی نے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری،سعد رضوی اور کارکنوں کی رہائی،مقدمات کا خاتمہ اور پارلیمنٹ میں قرار پیش کرنے کے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 کامیاب مذاکرات کے بعد تحریک لبیک نے 16پولیس افسر و اہلکاروں جبکہ پولیس نے 20کارکنوں کو رہا کیا۔حکومتی مذاکراتی ٹیم میں آئی جی اور ڈی جی رینجرز پنجاب بھی شامل تھے۔ بابو صابو میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے سوچ بچار کے بعد دوبار ہ رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


Friday, 16 April 2021

پی ٹی آئی کے ایم این اے نے اپنی حکومت کو وارننگ دے دی

 

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی راجا ریاض نے کہا ہے کہ ہم 40ممبران اسمبلی عمران خان کی ریاست مدینہ میں انصاف مانگ رہے اور آخری وارننگ دے رہے ہیں اس کے بعد اپنا لائحہ عمل بنائیں گے

 

جہانگیر ترین کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے راجا ریاض کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہانگیر ترین سے زیادتی کی جا رہی ہے،اب اس بات کوآگے نہ بڑھائیں۔ہم تحریک انصاف کے چھتری تلے وزیراعظم سے انصاف مانگتے ہیں۔آخری بار کہہ رہے ہیں انصاف نہ ملا توہم بھی کوئی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا کہ  آج نہ انصاف ہے نہ ایمانداری ہے۔ ہم کوئی ریلیف نہیں مانگ رہے۔ہمیں 5 سے 6 دن دے دیں پھر سب کچھ سامنے لے آئیں گے۔


سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...