حکومت پنجاب کے ترقیاتی پروگرام 2021-22 میں مظفر گڑھ روڈ جوہرآبادسے چوک گروٹ تک کی تعمیر کا منصوبہ شامل ہے جس پر لاگت کا کل تخمینہ دو ارب 19 کروڑ 43 لاکھ ایک ھزار روپےلگایا گیا ہے جون 21 تک 19 کروڑ 66 لاکھ 99 ھزار روپےخرچ کیے جائیں گے جبکہ 2021-22کیلئے صرف 3 کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں سال 22-23 کیلئے مجوزہ فنڈز 99 کروڑ 90 لاکھ روپےاور23-24 کیلئے مجوزہ فنڈز 96 کروڑ 86 لاکھ دو ھزار روپے ہیں اس اہم سڑک کی تعمیر کے اس شیڈول سے لوگ سخت پریشان ہیں اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک کے فنڈز جلد از جلد فراہم کیے جائیں تاکہ لوگوں کو سفری اور کاروباری مشکلات نہ ہوں
حکومت پنجاب نے ضلع خوشاب میں کالجز کی تعمیر اور قیام کیلئے 35کروڑ کے فنڈز مختص کئے ہیں ان فنڈز سے نورپورتھل کے گرلز ،بوائز کالج میں ڈگری بلاکس کی تعمیر کیلئے ایک ایک کروڑ پچاس پچاس لاکھ روپے رکھےگئے ہیں یہ دونوں سکیمیں مالی سال 2021-22 میں مکمل ہو جائیں گی علاوہ ازیں مٹھہ ٹوانہ میں گرلز ایسوسی ایٹ کالج کے قیام کیلئے 14 کروڑ جبکہ خوشاب میں بوائز ایسوسی ایٹ کالج کے قیام کیلئے 18 کروڑ روپے مخصوص کئے گئے ہیں خوشاب کالج کیلئے مالی سال 2021-22 میں ساڑے چار کروڑ روپے 22-23 میں ساتھ کروڑ اور 23-24 میں ساڑھے چھ کروڑ روپے فراہم ہونگے مٹھہ ٹوانہ گرلز کالج کیلئے مالی سال 21-22 میں ساڑھے تین کروڑ روپے 22-23 میں ساڑے 5 کروڑ روپے اور 23-24 میں ساڑھے پانچ کروڑ روپے دستیاب ہونگے
حکومت پنجاب نے جوہرآباد میں انڈورگیمنز کی سابقہ حکومت کی جاری سکیم کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ایک کروڑ 75 لاکھ 26 ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں اس سکیم پر لاگت کا تخمینہ 5 کروڑ 70 لاکھ 54 ہزار روپے لگایا گیا تھا جس میں سے 3 کروڑ 95 لاکھ 28 ہزار روپے کے اخراجات قبل ازیں کئے جا چکے ہیں یہ سکیم 2017-18 میں شروع ہوئی تھی
No comments:
Post a Comment