Saturday, 25 July 2020

ٹائیگر فورس کے انٹرنیشنل سطح پر چرچے :چین نے باضابطہ طور پر تفصیل مانگ لی

ویب
ڈیسک):۔۔۔۔ 
چین بھی وزیراعظم کی جانب سے تیار
کی گئی ٹائیگرز فورس کا معترف ہوگیا,ٹائیگرفورس قائم کرنے کے اقدام کی تعریف کر
دی، چین نے پاکستان سے ٹائیگرز فورس سے متعلق معلومات اور تجربے پر تبادلہ خیال
کرنے کی اپیل کردی:۔۔۔۔۔۔
آل چائنا
یوتھ فیڈریشن کے عہدے داران نے پاکستانی حکام کو ایک خط بھیجا ہے جس میں رضاکاروں
پر مشتمل ٹائیگرز فورس پر آپریشنل تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے:۔۔۔۔۔۔
خط میں لکھا گیا کہ
عثمان ڈار کی سربراہی میں کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگر فورس
بنائی گئی، پاکستان میں اس فورس کے اقدامات کو عوام اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے
سراہا جا رہا ہے، چائینز یوتھ بھی پاکستان کی ٹائیگرز فورس کے تجربے سے سیکھنے کی
خواہش مند ہے:۔۔۔۔۔۔۔
خط میں لکھا گیا کہ چین کو بھی
کرونا وبا کے باعث معاشی اور سماجی چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے چین وبائی چیلنجز
سے نمٹنے کے لیے ٹائیگرز فورس کے تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے، پاکستان ٹائیگرز فورس
سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرے تو شکر گزار ہوں گے:۔۔۔۔۔۔
خط میں لکھا
گیا کہ چین ٹائیگرز فورس کے مثبت اقدام کی اپنے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر تشہیر
کے لیے تیار ہے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیر اعظم کے معاون
خصوصی عثمان ڈار نے خط کے ردعمل میں کہا کہ خوشی ہے وزیر اعظم کے اقدام کی عالمی
سطح پر تعریف ہو رہی ہے، ٹائیگرز فورس کے قیام کا فیصلہ زمینی حقائق اور دور
اندیشی پر مبنی تھا،ہم خط کا جائزہ لے رہے ہیں، وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد اس کا
جواب دیا جائے گا,پاکستان اور چین میں یوتھ ایکسچینج پروگرام پر کام پہلے سے جاری
ہے، دونوں ممالک کے درمیان نوجوانوں کی تربیت سے متعلق معلومات کا تبادلہ ضروری ہے:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Friday, 24 July 2020

انٹی کرپشن کی کامیاب کاروائی:رشوت لیتے ہیڈ کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلع خوشاب  میں کاروائی کرتے ہوئے، محکمہ بلڈنگ کے اکاونٹنٹ محمد عظیم کو 35ہزار روپے رشوت  لیتے ہوئےرنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔  ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیےگئے. تفصیلات کے مطابق محمد آصف ولد خدا بخش سکنہ نسیم کالونی جوہرآباد  کی جانب سے بابر رحمان وڑائچ، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست  دی گئی کہ وہ ٹھیکیداری کرتا ہے اور اب سکیورٹی واپس لینے  کی غرض سے محکمہ بلڈنگ خوشاب گیا جہاں پر محمد عظیم، اکاونٹنٹ سے ملاقات ہوئی ، جس نے سیکورٹی کی واپسی کا چیک دینے کے عوض  رشوت طلب کیے۔ جس پر  ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  ، بابر رحمان وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ، محمد اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  کاروائی کرتے  ہوئے محکمہ بلڈنگ کے اکاونٹنٹ محمد عظیم کو 38 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے ، علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کر لیا اور اس کے  خلاف رشوت ستانی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے بتلایا کہ عوام الناس کی سہولت کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے متعارف کردہ موبائل ایپ ( رپورٹ کرپشن ایپ)  کو گوگل ایپ سٹور سے آسانی سے ڈؤان لوڈ کریں اور  کرپشن بارے ویڈیوز، تصاویر اور دیگر ثبوت کے ساتھ اپ لوڈ کر یں۔ جس پر فورا عملدرآمد کر کے انصاف  کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تا کہ معاشرہ سے کرپشن کے ناسور کو جلد ختم کر کے کرپٹ عناصر کا خاتمہ  ہوسکے

Thursday, 23 July 2020

عید کے موقع پاکستان میں کتنی چھٹیاں ہونگی فیصلہ کر لیا گیا

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 31 جولائی سے 2 اگست تک تین چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار تک تعطیلات دی جائیں گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں چاند نظر نہ آنے کی شہادتیں نہ ملنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ یکم ذی الحج 23 جولائی کو ہوگی جبکہ عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کراچی اور گردونواح میں چاند نظر آ جائے گا۔
حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ پر عوام کو ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکا جا سکے۔ عوام میں وبا کی روک تھام کے لیے گائیڈ لائنز پر بھی آگاہی مہم چلائی جائے۔
اس سلسلے می گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے زیر صدارت این سی او سی میں بھی ایک اہم اجلاس ہوا تھا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور عید الاضحیٰ کے موقع پر حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
صدر عارف علوی نے کورونا وبا کے خاتمے کے لیے این سی او سی کے اقدامات کو سراہا اور تمام صوبوں کو عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ادھر سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 2 ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری ملازمین کیلئے چھٹیاں 23 جولائی سے شروع ہوں گی جو 8 اگست تک جاری رہیں گی، تاہم نجی شعبے کو 29 جولائی سے 2 اگست تک 4 روزہ چھٹیاں دی گئی ہیں۔
سعودی وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین کی عید تعطیلات میں آنے والی ہفتہ وار چھٹیوں کے بدلے مزید چھٹیاں بھی دی جائیں گی۔ سعودی عرب میں عیدالاضحی جمعہ 31 جولائی کو ہوگی۔
 

Wednesday, 22 July 2020

انصاف حکومت کا پہلا انصاف:لوٹی رقم واپس آنا شروع


لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن کو گندم اسکینڈل2018میں 206.48 ملین کی تاریخی ریکوری ہوئی ہے، فلور ملز مالکان نے ماہ رمضان2018میں سبسڈی پر حاصل گندم فرخت کرکے کروڑوں روپے بٹورے:۔۔۔۔۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور ملز نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت کی، فلور ملز کو محکمہ خوراک نے مارکیٹ ریٹ 1200کی بجائے800 روپے فی من میں گندم دی، فلور ملز پابند تھیں کہ رمضان میں خصوصی رعایتی قیمتوں پر عوام کو آٹا فراہم کریں:۔۔۔۔۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور ملز نے محکمہ خوراک کے عملے سے مل کر قومی دولت کو لوٹا، حکومت پنجاب کی جانب سے667 فلور ملز کو سبسڈی پر گندم دی گئی:۔۔۔۔۔

اینٹی کرپشن انکوائری کے مطابق148 فلور ملز نے کرپشن کی،148فلور ملز نے مجموعی طورپر261.37ملین کی کرپشن کی، کرپشن ثابت ہونے پر فلورملز سے206.48 ملین ریکور کرلیے گئے:۔۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق گندم اسکینڈل کے بقایا 54.89ملین کی ریکوری کے لیے کوششیں جاری ہیں، محکمہ خوراک نے کرپشن میں ملوث155ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے،25ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز،29 اسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز اور65 فوڈ گرین انسپکٹرز ملوث رہے،16فوڈ گرین سپروائزرز،14 سینئر کلرکس اور6جونیئر کلرکس کے خلاف کارروائی ہوگی:۔۔۔۔۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے افسران و عملہ کو کرپٹ عناصر کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر سے قومی دولت ہرقیمت پر واپس لائیں گے:۔۔۔۔۔

 

Sunday, 19 July 2020

حال ہی میں ’ کارزویل جیل ‘ سے رہا ہونے والی ’لی این ‘ نامی خاتون کا تہلکہ خیز انکشاف، پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر



لاہور( ویب ڈیسک) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے عافیہ کی رہائی کا سنہری موقع حکمران ضائع کررہے ہیں ،کارزویل جیل جہاں قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ قید ہے، وہاں سے حال ہی میں رہا ہونے والی خاتون لی این نے بتایا ہے کہ ”کووڈ- 19 کی وجہ سے قیدی بھوک، تنہائی اور شدت کی گرمی میں بند کر دئیے گئے ہیں“۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ٹیکساس ، امریکہ میں واقع ایف ایم سی کارزویل جیل میں جہاں قوم کی عزت، غیرت اور مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ جرم بے گناہی کی پاداش میں سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کی بے حسی اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے قید تنہائی کاٹ رہی ہے کووڈ- 19 کی وجہ سے حالات انتہائی خراب ہیں

 جس نے عافیہ کی والدہ، بچوں اور سب اہلخانہ کو سخت پریشانی اور تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت کارزویل جیل میں بھوک ،قید تنہائی اور شدت کی گرمی میں مخصوص قیدیوں کو رکھا جارہا ہے جس میں پاکستانی قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ بھی شامل ہے۔عافیہ جس کارزویل جیل میں مقید ہے شاید دنیا کی تاریخ میں اس سے بدترین ”ٹارچر سیل“ نہیں بنائے گئے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کارزویل جیل کی یہ تفصیلات ”لی این “ نامی اس خاتون نے بیان کی ہے جو کہ حال ہی میں اس جیل سے رہا ہوئی ہے۔ جسے اس کے ملک کے نمائندوں اور اس کے ملک کے لوگوں نے آواز بلند کرکے رہا کرایا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی جیلوں کے حالات انتہائی خراب ہیں ۔ اگر قیدیوں کی کورونا کی وجہ سے موت نہ بھی واقع ہو تو ان تنگ و تاریک کالی کوٹھریوں میںبند قیدی دم گھٹنے کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف اس ونگ میں 113 سے زیادہ قیدی کورونا پوزیٹیو ہیں جہاں عافیہ قید ہے جبکہ دوسرے ونگز میں ہزاروں کی تعداد میں کرونا وائرس سے متاثرہ اور سینکڑوں قیدیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ عافیہ کی زندگی پہلے سے زیادہ خطرے میں ہے۔ عافیہ کو سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے ہمیشہ قوم کی بیٹی کہا ہے۔پاکستان سے باہر بھی عافیہ ”قوم کی بیٹی “ ”The Daughter of the Nation” کے نام سے مشہور ہے۔ عافیہ کا اس طرح قید میں پڑے رہنا پاکستانی قوم کی انتہائی بدنصیبی اور حکمرانوں کی ناکامی اور بے حسی کی انتہا ہے۔عافیہ کے اہلخانہ کا اللہ تعالیٰ پرکامل یقین ہے کہ اللہ عافیہ کی زندگی کی حفاظت کرے گا اور اسے جلد رہائی بھی نصیب فرمائے گا۔ عافیہ کی فیملی وقتاََ فوقتاََ حکمرانوں اورپوری قوم کو عافیہ کی رہائی کے حوالے سے مواقع میسر آنے پر باخبرکرتی ہے تاکہ حجت پوری کی جا سکے ۔ اللہ تعالیٰ نے کورونا وائرس کی وجہ سے عافیہ کی رہائی کا حکمرانوں کو ایک اور سنہری موقع عطا کیا ہے جسے ماضی کی طرح موجودہ بدقسمت حکمران بھی ضائع کرتے نظرآ رہے ہیں۔


عوام کیلئے خوشخبری: سال 2019-20 میں تجارتی خسارہ کم ہوگیا ہے

ویب ڈیسک :۔۔۔۔۔ پاکستان بزنس فورم نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سال 2019-20 میں تجارتی خسارہ27 فیصد کم ہوگیا ہے جس سے ملکی معیشت کو 8اعشاریہ 6 
ارب ڈالر کا فائدہ ہوا ہے:۔۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق فورم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستانی توانائی کی ضرورت زیادہ تر درآمد ی ذرائع سے پوری ہوتی ہیں، مگر عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو کافی بچت ہوئی ہے، مئی کے مہینے میں تیل کے بحران کی وجہ سے تین کمپنیوں نے آئل درآمد نہیں کیا اس سے بھی درآمدات کا حجم کم رہا ہے:۔۔۔۔ 
پاکستان بزنس فورم نے درآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ ساٹھ فیصد درآمدی آرڈر برآمدی شعبے کی طرف سے دیئے گئے ، برآمدات میں بہتری کی ایک بڑی وجہ ٹیکسٹائل کو نئے ملنے والے آرڈر ز ہیں، گزشتہ برس کی نسبت پاکستان کی درآمدات میں دس ارب ڈالر میں کمی واقع ہوئی ہے، اسی مناسبت سےپاکستان کی برآمدات میں بھی6 اعشاریہ84 فیصد کم ہوگئی ہیں:۔۔۔۔۔۔۔۔۔
x

Saturday, 18 July 2020

خوشاب میں (ن) لیگ کی تنظیم نو ہونے کے بعد سابق ایم این اے کا بیان سامنے آ گیا

پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ جنر ل سیکرٹری سردار اویس خان لغاری 
محترمہ مریم نوازصاحبہ اور میاں حمزہ شہباز شریف 
کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ضلع خوشاب میں تنظیم نو پر مبارک باد پیش کرتا ہوں 
اور توقع کرتے ہیں کہ سینیٹرڈاکٹر غوث محمد خان نیازی صدر کرم الہی بندیال جنرل سیکرٹری
 ملک محمد آصف بھا اعوان سینئر نائب صدر ملک عمران بشیر اعوان سینئر نائب صدر پر مشتمل ٹیم
 ضلع خوشاب میں مسلم لیگ(ن) کو متحد مضبوط اور فعال بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی
 ان عہدیداروں کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں میرا انہیں بھرپور تعاون حاصل 
ہوگا تمام پارٹی کارکنوں سے درخواست سے کہ وہ (ن) لیگ کی نئی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کریں 

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...