Sunday, 19 July 2020

عوام کیلئے خوشخبری: سال 2019-20 میں تجارتی خسارہ کم ہوگیا ہے

ویب ڈیسک :۔۔۔۔۔ پاکستان بزنس فورم نے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا سال 2019-20 میں تجارتی خسارہ27 فیصد کم ہوگیا ہے جس سے ملکی معیشت کو 8اعشاریہ 6 
ارب ڈالر کا فائدہ ہوا ہے:۔۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق فورم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستانی توانائی کی ضرورت زیادہ تر درآمد ی ذرائع سے پوری ہوتی ہیں، مگر عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کو کافی بچت ہوئی ہے، مئی کے مہینے میں تیل کے بحران کی وجہ سے تین کمپنیوں نے آئل درآمد نہیں کیا اس سے بھی درآمدات کا حجم کم رہا ہے:۔۔۔۔ 
پاکستان بزنس فورم نے درآمدات میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ ساٹھ فیصد درآمدی آرڈر برآمدی شعبے کی طرف سے دیئے گئے ، برآمدات میں بہتری کی ایک بڑی وجہ ٹیکسٹائل کو نئے ملنے والے آرڈر ز ہیں، گزشتہ برس کی نسبت پاکستان کی درآمدات میں دس ارب ڈالر میں کمی واقع ہوئی ہے، اسی مناسبت سےپاکستان کی برآمدات میں بھی6 اعشاریہ84 فیصد کم ہوگئی ہیں:۔۔۔۔۔۔۔۔۔
x

No comments:

Post a Comment