Wednesday, 22 July 2020
انصاف حکومت کا پہلا انصاف:لوٹی رقم واپس آنا شروع
لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن کو
گندم اسکینڈل2018میں 206.48 ملین کی تاریخی ریکوری ہوئی ہے، فلور ملز مالکان نے
ماہ رمضان2018میں سبسڈی پر حاصل گندم فرخت کرکے کروڑوں روپے بٹورے:۔۔۔۔۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور
ملز نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے گندم اوپن مارکیٹ میں فروخت کی، فلور ملز کو
محکمہ خوراک نے مارکیٹ ریٹ 1200کی بجائے800 روپے فی من میں گندم دی، فلور ملز
پابند تھیں کہ رمضان میں خصوصی رعایتی قیمتوں پر عوام کو آٹا فراہم کریں:۔۔۔۔۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور ملز نے محکمہ
خوراک کے عملے سے مل کر قومی دولت کو لوٹا، حکومت پنجاب کی جانب سے667 فلور ملز کو
سبسڈی پر گندم دی گئی:۔۔۔۔۔
اینٹی کرپشن انکوائری کے مطابق148 فلور
ملز نے کرپشن کی،148فلور ملز نے مجموعی طورپر261.37ملین کی کرپشن کی، کرپشن ثابت
ہونے پر فلورملز سے206.48 ملین ریکور کرلیے گئے:۔۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق گندم اسکینڈل کے بقایا
54.89ملین کی ریکوری کے لیے کوششیں جاری ہیں، محکمہ خوراک نے کرپشن میں
ملوث155ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کردیئے،25ڈسٹرکٹ فوڈ
کنٹرولرز،29 اسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز اور65 فوڈ گرین انسپکٹرز ملوث رہے،16فوڈ گرین
سپروائزرز،14 سینئر کلرکس اور6جونیئر کلرکس کے خلاف کارروائی ہوگی:۔۔۔۔۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈی جی اینٹی
کرپشن نے افسران و عملہ کو کرپٹ عناصر کےخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی ہدایت دیتے
ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر سے قومی دولت ہرقیمت پر واپس لائیں گے:۔۔۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا
سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment