Friday, 10 July 2020

86 سال بعد ترک کے آیا صوفیا کے گنبد سے دوبارہ اذان محمدی ﷺ کی صدائیں گونج سکیں گی

Imageترکی کی اعلی عدالت نے آیاصوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنےکا باقاعدہ فیصلہ سنا دیا
ترکی اردو نے دو دن پہلے خبر بریک کی تھی۔ 1935ء میں اتاترک کابینہ نے اسے میوزیم میں تبدیل کیا تھا۔ اب سلطان فاتح کےفرمان کےمطابق مسجد ہوگی صدر ایردوان نے قانونی کارروائی کا کہا تھا
ImageImage
اب نماز آیا صوفیا کے باہر نہیں، اندر ادا کی جائے گی ترکی کی اعلی عدالت نے آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کا باقاعدہ فیصلہ سنا دیا

Image
آیا صوفیا کے گنبد سے دوبارہ اذان محمدی ﷺ کی صدائیں گونج سکیں گی، اور صحن میں سجدے کیے جا سکیں گے۔ ترکی کی اعلی عدالت نے آیا صوفیا کو مسجد سے عجائب خانے میں تبدیل کرنے کا اتاترک کابینہ کا بنایا گیا قانون کالعدم قرار دے دیا ہے اور اس کی مسجد کی حیثیت بحال کر دی ہے
Image
صدر رجب طیب ایردوان نے آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے حکم پر دستخط کر دیے
Image

اے سی خوشاب کی دبنگ کاروائی:NOC نہ ہونے پر صابری پٹرولیم سیل

Image may contain: outdoor

بغیر این او سی کےلمبا عرصہ خوشاب کی عوام کو چونا لگانے والا صابری پیٹرولیم جوہرآباد حکومتی شکنجے میں آگیا۔
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق صابری پٹرولیم پمپ نے  
۔بغیر فارم K. 
 سکنی جائیداد پر کمرشل کام۔اے سی خوشاب نے صابری پیٹرولیم جوہرآباد سیل کر دیا

Image may contain: outdoorImage may contain: 2 people, outdoor

خوشاب کے ریسکیو اہلکاروں نے ایمانداری میں مثال قائم کر دی

ریسکیو 1122 ایمانداری کی مثال کو قائم رکھتے ہوئے انسانی خدمات میں اپنے فرائض سرانجام دینے میں دن رات کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہنگو خیبر پختون خواہ کا رہائشی نور آغا ولد زرجان خان کو آدھی کوٹ روڈ پر نامعلوم ریڑھی سوار نے ہٹ کیا جس کی وجہ سے نور آغا موقع پر دم توڑ گیا ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے برقت رسپانس کیا اور نعش کو ریسکیو سروسز فراہم کرتے ہوئے  مٹھہ ٹوانہ پولیس کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر مٹھہ ٹوانہ منتقل کر دیا مزید موقع پر موجود اے ایس آئی مٹھہ ٹوانہ پولیس الطاف خان کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے نعش سے ملنے والی رقم 36040 چھتیس ہزار چالیس روپے،ایک عدد Qموبائل اور ایک عدد یونائٹڈ موٹرسائیکل و دیگر سامان حوالے کر دیا۔

Tuesday, 7 July 2020

سینیٹر غوث محمد خان نیازی سبقت لے گئے


سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی  کی کوششیں رنگ لے آئیں۔
سینیٹرڈاکٹرغوث محمد خان نیازی، نے سینٹ کے بجٹ سیشن کے دوران اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے تجویز پیش کی تھی کہ ملازمین کے اولڈ ایج بینیفٹ جس کو حکومت نے بڑھا کر کم کر دیا تھا اس کو دوبارہ بحال کیا جائے، جس کو سینیٹ میں کثرت رائے کے ساتھ منظور کر لیا گیا تھا اور بعد ازاں پنشن میں باقاعدہ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اب تمام EOBIپنشنرز کو،3ماہ کےبقایاجات دینےکااعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق
اپریل،مئی،جون کےواجبات کی مدد میں 
2،4ارب اداکئےجائیں گے۔


Monday, 6 July 2020

انٹی کرپشن پنجاب نے اپنی ماہانہ رپورٹ جاری کر دی

شاہی فرمان جاری:غیر ملکیوں کی مشکلات حل


ویب ڈسیک:۔۔۔۔   سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث مملکت میں موجود تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں مزید 3 ماہ توسیع کا حکم دے دیا:۔۔۔۔

سعودی ویب سائٹ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان کی زیرصدارت سعودی کابینہ کے اجلاس ہوا:۔۔۔۔

رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا نے شاہی فرمان کے ذریعے مملکت میں مقیم تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے:۔۔۔۔۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیرملکیوں کے اقاموں کی اگلے تین ماہ کے لیے بغیر فیس کے آن لائن تجدید ہوگی:۔۔۔۔۔۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے اثرات کو کم کرنے کے لیے شاہ سلمان نے نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد سے متعلق متعدد فیصلے کیے:۔۔۔۔۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ان تمام غیرملکیوں کے لیے جو بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے ان کے باہر جانے اور دوبارہ داخلے کے ویزوں میں تین ماہ کے لیے مفت توسیع ہوگی:۔۔۔۔

خیال رہے کہ ان تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں بھی تین ماہ کی مفت توسیع کر دی گئی ہے جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران ختم ہوئے ہیں:۔۔۔۔۔۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ شاہی فرمان میں مذکورہ بالا استثنیٰ پر ضرورت پڑنے پرنظرثانی کی جائے گی:۔۔۔۔


پولیس کا بہادر سپوت سپرد خاک

Image


سرگودھا پولیس کا ایک اور بہادر سپوت تھانہ میلہ میں تعینات کانسٹیبل محمد حسین وطن عزیز پر قربان ہو گیا ۔ آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کی شہید کنسٹیبل محمد حسین کی نماز جنازہ میں شرکت۔ آر پی او سرگودھا نے لواحقین کو یقین دلایا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جاۓ گا۔
ImageImage

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...