Monday, 6 July 2020

شاہی فرمان جاری:غیر ملکیوں کی مشکلات حل


ویب ڈسیک:۔۔۔۔   سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کورونا وائرس کے باعث مملکت میں موجود تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں مزید 3 ماہ توسیع کا حکم دے دیا:۔۔۔۔

سعودی ویب سائٹ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان کی زیرصدارت سعودی کابینہ کے اجلاس ہوا:۔۔۔۔

رپورٹ کے مطابق سعودی فرماں روا نے شاہی فرمان کے ذریعے مملکت میں مقیم تمام غیرملکیوں کے اقاموں میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے:۔۔۔۔۔

شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ تمام غیرملکیوں کے اقاموں کی اگلے تین ماہ کے لیے بغیر فیس کے آن لائن تجدید ہوگی:۔۔۔۔۔۔

سعودی عرب کی وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کے اثرات کو کم کرنے کے لیے شاہ سلمان نے نجی شعبے، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کی امداد سے متعلق متعدد فیصلے کیے:۔۔۔۔۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ ان تمام غیرملکیوں کے لیے جو بین الاقوامی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے واپس نہیں آسکے ان کے باہر جانے اور دوبارہ داخلے کے ویزوں میں تین ماہ کے لیے مفت توسیع ہوگی:۔۔۔۔

خیال رہے کہ ان تمام غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں بھی تین ماہ کی مفت توسیع کر دی گئی ہے جن کے اقامے اور ویزے پروازوں کی معطلی کے دوران ختم ہوئے ہیں:۔۔۔۔۔۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ شاہی فرمان میں مذکورہ بالا استثنیٰ پر ضرورت پڑنے پرنظرثانی کی جائے گی:۔۔۔۔


No comments:

Post a Comment

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...