Wednesday, 13 May 2020

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ: کٹا فربہ سکیم: 250 کٹے رجسٹرڈ


محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ خوشاب کے زیرانتظام کٹا پال اور کٹا فربہ سکیم کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک 
آفس زمان کالونی جوہرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد ارشد لطیف،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نائلہ مقصود،ویڑنری آفیسر محمود،آفس کا سٹاف اور اِس سکیم میں حصہ لینے والے فارمز موجود تھے۔اِس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نائلہ مقصودنے بتایا کہ کٹا فربہ سکیم کے تحت کل 250 کٹے رجسٹرڈ کئے گئے اور کٹا پال سکیم کے تحت تحصیل خوشاب میں 190 کٹے رجسٹرڈ کئے گئے تھے اور کٹافربہ سکیم کے کامیاب فارمرز کو 7لاکھ72ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے جارہے ہیں۔اُنھوں نے مزید بتایا کہ تحصیل خوشاب کی تمام یونین کونسلوں میں گل گھوٹو ویکسین کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور دریا کے کنارے والی آبادیوں کے جانوروں کو ترجیحی طور پر ویکسین لگائی جارہی ہے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد ارشد لطیف اورڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نائلہ مقصود نے کامیاب فارمرز کوچیک تقسیم کئے

خوشاب پولیس کی بڑی کاروائی :ڈکیت گینگ گرفتار سامان بھی برآمد


رانا شعیب محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ نورپور کی زیرنگرانی کامیاب کاروائی، ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان صدام حسین وغیرہ کوگرفتار کرکے قبضہ سے رقم مبلغ - /35000روپے ، موبائل فون، چاقو،اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ۔مزید تفتیش جاری ۔

Tuesday, 12 May 2020

پاک فوج اورضلعی حکومت کا رات گئے نورپورتھل میں ٹڈی دل کےخاتمہ کیلئے آپریشن

ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں پاکستان آرمی کے افسران و اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل محمدسیف کے ہمراہ رات گئے موضع جھرکل میں ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جاری کمبٹ آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں
Image

ImageImage
دوسری طرف چک نمبر 40 ایم بی میں ٹڈی دل کا حملہ بھی جاری اہلیان علاقہ کا کہنا ہےکہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ حکومت کو چاہیے کہ بڑے آپریشن کرکے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا جائے


Monday, 11 May 2020

جنرل (ر) شجاع پاشا کو گورنر سندھ بنایا جا سکتا ہے کیا؟

ویب ڈیسک):۔۔۔۔   کیا گورنر سندھ تبدیل ہونے جارہے ہیں؟ موجودہ
گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جگہ جنرل (ر) شجاع پاشا کو گورنر سندھ بنایا جارہا
ہے؟ ہارون رشید نے اندر کی خبردیدی
:۔۔۔۔



نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار
ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ایک اخبارنویس نے سرگوشی کے انداز میں مجھے بتایا کہ
سندھ کا گورنر بد ل رہاہے ، پتہ کیا تو معلوم ہواکہ افوا ہ ہے:۔۔۔۔۔۔۔

ہارون رشید نے مزید کہا کہ یہ افوا ہ ہے
خبر نہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شجاع پاشا یا ذوالفقار مرزا کو گورنر لگا
دیاجائیگا۔ممکن ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل پر کسی کو عدم اطمینان ہو، وہ اس
وقت بیمار ہیں اوربدلا نہیں جا سکتا:۔۔۔۔۔۔

ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ گورنر
سندھ کیلئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شجاع پاشا نہ ذوالفقار مرزا موزوں ہیں۔شجاع پاشا
کی بہت مخالفت ہوگی کیونکہ انکا سندھ سے تعلق ہی نہیں:۔۔۔۔۔۔

ذوالفقار مرزا سے متعلق ہارون رشید کا
کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا وہی صاحب ہیں جنہوں نے کہاتھاکہ انہوں نے کلاشنکوف کے 2
لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے جوکسی شادی بیاہ پرہوائی فائرنگ کرنے کیلئے نہیں کئے
تھے ۔جو آدمی اسلئے 2 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کرسکتا ہے تاکہ تشدد کا جواب تشدد
سے دیا جائے ، کیا وہ صوبے کا گورنر ہوسکتا ہے ،ایک غلطی دوسری غلطی کا جواز نہیں
ہوتی:۔۔۔۔۔۔۔۔

سندھ کی بیڈگورننس سے متعلق ہارون رشید کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورننس
کیوں بہتر نہیں ہورہی ، اسکی وجہ دنیا کا بدترین جاگیردارانہ نظام سندھ میں ہے ۔
زرداری صاحب تو اپنی فیکٹریوں کیلئے گنا بھی زبردستی خریدتے تھے ۔ میں پیشگوئی
کرتا ہوں کہ نئے آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی زیادہ عرصے نہیں رہیں گے کیونکہ وہ
ایماندار آدمی ہیں:۔۔۔۔۔۔۔۔

گندم خریداری کیلئے وقت کم اور آئیندہ چند دِن اہم ہیں:ڈویژنل کمشنر سرگودہا فرح مسعود

ڈویژنل کمشنر سرگودہا  فرح مسعود نے سرگودہا ڈویژ ن کے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق گندم خریداری کے سلسلے میں تعینات سٹاف کی پراپر راہنمائی کی جائے اور سنٹروں پر اپنے اپنے ضلع کے کسانوں کو بھر پور ریلیف فراہم کیا جائے وہ ضلع خوشاب کے دورہ کے موقع پر ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں ڈویژنل ویڈیو لنک کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں -ویڈیو لنک اجلاس میں خوشاب سے ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق، اے سی خوشاب راشد اقبال،ڈی ایف سی سدرہ معراج، ڈی او انڈسٹریز متعین اصغر گوندل کے علاوہ سرگودہا،بھکر اورمیانوالی کے ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظا می افسران اور محکمہ فوڈ کے افسران آن لائن اپنی کارکردگی سے ڈویژنل کمشنر کو تفصیل فراہم کر رہے تھے -ویڈیو لنک کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے اپنے ضلع کی کاکردگی بتاتے ہوئے اس سال گندم خریداری کے کل اہداف،با ردانہ کی دستیابی، مجموعی طور پر کسانوں کو ریلیف بہم پہنچانے کے اقدامات،اب تک جاری ہونے والا باردانہ، سنٹروائز گندم خریداری کی تفصیل سے ڈویژنل کمشنر کو آگاہ کیا -علاوہ ازیں ڈویژن سرگودہا کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان نے بھی اپنے اپنے ضلع کی کارکردگی اور ایشوز سے آگاہ کیا -ڈویژنل کمشنر نے ڈویژن سرگودہا کے ساتھ ملحقہ ڈویژنز کی کارکردگی کا تقابلی جائیزہ لیتے ہوئے ڈویژن ہذا کے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا اورکہا کہ آپ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں،گندم خریداری کے لیے ہمارے پاس وقت کم اور آئندہ چند دن بہت اہم ہیں اس لیے آپ اپنی سرگرمیاں تیز کریں اورغفلت و سستی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت تا دیبی کاروائی عمل میں لائی جائے -بعد ازاں ڈویژنل کمشنر نے جوہرآباد اور خوشاب کے گندم خریداری مراکز کا بھی معائنہ کیا 

پولیس کی بڑی کاروائی :سٹور ملازم کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا


جوھرآباد
تھانہ سٹی میں کچھ یوم قبل حیات کالونی یوٹیلٹی سٹورکیش ڈکیتی کاڈراپ سین
رقم جمع کرانےلےجانےوالامحمدحسنین ولدذاکرحسین شاہ ساکن نتھووالاشاہ پور
خودڈاکونکلا
2لاکھ60ہزارروپے
خودہتھیانےکیلئے15پرڈکیتی کی کال کردی
ایس ایچ او
ملک اعجازواسکی ٹیم کی محنت سےجملہ رقم برآمد
ملزم گرفتارمقدمہ درج
اس سےقبل نسیم کالونی ھونےوالی ڈکیتی اسی کےنام نکلی

Sunday, 10 May 2020

چک نمبر 1 میں سی آئی اے کی بڑی کاروائی

چکنمبر54،یاسرولدجمیلسےشراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی بھاری مقدار میں شراب برآمد ملزم گرفتار،٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫٫،،،،
تفصیلات کے مطابق انچارج عبد الرسول کو مخبر نے اطلاع دی کہ عید الفطر کی آمد پر تیاری کے لیے شراب بنانے کا سلسلہ جاری ہے جس پر شمشیر جوئیہ سب انسپکٹر نے ٹیم کے ہمراہ چکنمبر54سے  عید الفطر کے موقع پر تیار کی جانے والی شراب کی چالو بھٹی اور بھاری مقدار میں شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکر کے حوالات میں بند کر دیا

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...