Monday, 11 May 2020

گندم خریداری کیلئے وقت کم اور آئیندہ چند دِن اہم ہیں:ڈویژنل کمشنر سرگودہا فرح مسعود

ڈویژنل کمشنر سرگودہا  فرح مسعود نے سرگودہا ڈویژ ن کے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق گندم خریداری کے سلسلے میں تعینات سٹاف کی پراپر راہنمائی کی جائے اور سنٹروں پر اپنے اپنے ضلع کے کسانوں کو بھر پور ریلیف فراہم کیا جائے وہ ضلع خوشاب کے دورہ کے موقع پر ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں ڈویژنل ویڈیو لنک کے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں -ویڈیو لنک اجلاس میں خوشاب سے ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق، اے سی خوشاب راشد اقبال،ڈی ایف سی سدرہ معراج، ڈی او انڈسٹریز متعین اصغر گوندل کے علاوہ سرگودہا،بھکر اورمیانوالی کے ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظا می افسران اور محکمہ فوڈ کے افسران آن لائن اپنی کارکردگی سے ڈویژنل کمشنر کو تفصیل فراہم کر رہے تھے -ویڈیو لنک کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے اپنے ضلع کی کاکردگی بتاتے ہوئے اس سال گندم خریداری کے کل اہداف،با ردانہ کی دستیابی، مجموعی طور پر کسانوں کو ریلیف بہم پہنچانے کے اقدامات،اب تک جاری ہونے والا باردانہ، سنٹروائز گندم خریداری کی تفصیل سے ڈویژنل کمشنر کو آگاہ کیا -علاوہ ازیں ڈویژن سرگودہا کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان نے بھی اپنے اپنے ضلع کی کارکردگی اور ایشوز سے آگاہ کیا -ڈویژنل کمشنر نے ڈویژن سرگودہا کے ساتھ ملحقہ ڈویژنز کی کارکردگی کا تقابلی جائیزہ لیتے ہوئے ڈویژن ہذا کے اضلاع کی مجموعی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا اورکہا کہ آپ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں،گندم خریداری کے لیے ہمارے پاس وقت کم اور آئندہ چند دن بہت اہم ہیں اس لیے آپ اپنی سرگرمیاں تیز کریں اورغفلت و سستی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت تا دیبی کاروائی عمل میں لائی جائے -بعد ازاں ڈویژنل کمشنر نے جوہرآباد اور خوشاب کے گندم خریداری مراکز کا بھی معائنہ کیا 

No comments:

Post a Comment