Monday, 11 May 2020

جنرل (ر) شجاع پاشا کو گورنر سندھ بنایا جا سکتا ہے کیا؟

ویب ڈیسک):۔۔۔۔   کیا گورنر سندھ تبدیل ہونے جارہے ہیں؟ موجودہ
گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جگہ جنرل (ر) شجاع پاشا کو گورنر سندھ بنایا جارہا
ہے؟ ہارون رشید نے اندر کی خبردیدی
:۔۔۔۔



نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار
ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ایک اخبارنویس نے سرگوشی کے انداز میں مجھے بتایا کہ
سندھ کا گورنر بد ل رہاہے ، پتہ کیا تو معلوم ہواکہ افوا ہ ہے:۔۔۔۔۔۔۔

ہارون رشید نے مزید کہا کہ یہ افوا ہ ہے
خبر نہیں کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شجاع پاشا یا ذوالفقار مرزا کو گورنر لگا
دیاجائیگا۔ممکن ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل پر کسی کو عدم اطمینان ہو، وہ اس
وقت بیمار ہیں اوربدلا نہیں جا سکتا:۔۔۔۔۔۔

ہارون رشید کا مزید کہنا تھا کہ گورنر
سندھ کیلئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شجاع پاشا نہ ذوالفقار مرزا موزوں ہیں۔شجاع پاشا
کی بہت مخالفت ہوگی کیونکہ انکا سندھ سے تعلق ہی نہیں:۔۔۔۔۔۔

ذوالفقار مرزا سے متعلق ہارون رشید کا
کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا وہی صاحب ہیں جنہوں نے کہاتھاکہ انہوں نے کلاشنکوف کے 2
لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کئے جوکسی شادی بیاہ پرہوائی فائرنگ کرنے کیلئے نہیں کئے
تھے ۔جو آدمی اسلئے 2 لاکھ اسلحہ لائسنس جاری کرسکتا ہے تاکہ تشدد کا جواب تشدد
سے دیا جائے ، کیا وہ صوبے کا گورنر ہوسکتا ہے ،ایک غلطی دوسری غلطی کا جواز نہیں
ہوتی:۔۔۔۔۔۔۔۔

سندھ کی بیڈگورننس سے متعلق ہارون رشید کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورننس
کیوں بہتر نہیں ہورہی ، اسکی وجہ دنیا کا بدترین جاگیردارانہ نظام سندھ میں ہے ۔
زرداری صاحب تو اپنی فیکٹریوں کیلئے گنا بھی زبردستی خریدتے تھے ۔ میں پیشگوئی
کرتا ہوں کہ نئے آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی زیادہ عرصے نہیں رہیں گے کیونکہ وہ
ایماندار آدمی ہیں:۔۔۔۔۔۔۔۔

No comments:

Post a Comment

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...