
Tuesday, 17 March 2020
علامہ ناصر مدنی پر تشدد،برہنہ ویڈیو بنائی گئی ،جان سے مارنے کی دھمکیاں

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور خطیب مولانا علامہ
ناصر مدنی پر اغوا کاروں نے اغواء کرنے کے بعد بہیمانہ تشدد کیا۔ تشدد کے
سبب علامہ ناصر مدنی کی حالت غیر ہوگئی۔ جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح
طور پر دیکھے جا سکتے ہیں:۔۔
علامہ ناصر مدنی کا اپنے وکیلوں کے ہمراہ پریس کلب میں
میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے اور تشدد کی وجہ سے جسم پر پڑنے والے نشانات
دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ اغوا کاروں کی جانب سے مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں کہ جس دن
آپ میڈیا کے سامنے گئے تو وہ دن آپ کی زندگی کا آخری دن ہوگا۔ جب کہ اغواکاروں نے
مجھ سے دو سادہ کاغذوں پر سائن کرواتے ہوئے میری ویڈیو بھی بنائی:۔۔۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
علامہ ناصر مدنی نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں، وزیراعظم پاکستان عمران
خان، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ
کیا کہ ان لوگوں سے میری جان و مال کا تحفظ کیا جائے جبکہ مجھے فوری طور پر انصاف
بھی مہیا کیا جائے۔ میری جان کو خطرہ لاحق ہونے کی وجہ سے مجھے سکیورٹی بھی فراہم
کی جائے۔ جو کہ کسی بھی ریاست کے عام شہری کا بنیادی حق ہے:۔۔۔
علامہ ناصر مدنی کا اپنے اوپر ہوئے
بیہمانہ تشدد بارے میڈیا کے نمائندوں سے کہنا تھا کہ مجھے رسیوں سے باندھ کر لوہے
کے پائپ، راڈ، لکڑی کے ڈنڈوں جبکہ گنے سے بھی مجھ پر تشدد کیا گیا اور مجھے برہنہ
کر کے ملزمان کی جانب سے ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی۔ جب کہ مجھ پر تشدد کرنے کی وجہ
مجھے یہ معلوم ہوتی ہے کہ جو لوگ جعلی پیر بن کر کرونا وائرس کا علاج کرنے کا
ڈھونگ رچا کر لوگوں کو پھونک مار کر پیسے بٹورتے ہیں ان کی جانب سے مجھے اغوا کر
کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے:۔۔۔
سول سیکریٹریٹ میں دھمکیوں کے حوالے سے
جمع کروائی گئی میری درخواست کے حوالے سے بھی حکام کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا
گیا۔ تاہم مجھ پر ہوئے بیہمانہ تشدد کے حوالے سے ایف آئی آر درج کروا لی گئی ہے
اور آئی جی پنجاب سے بھی رابطہ ہوا ہے جنہوں نے ملزمان کو جلد سے جلد پکڑ کر اور
ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے:۔۔۔
ایرانی حکومت 85 ہزار قیدی رہا کرنے میں کیوں مجبور ہوئی

ویب ڈیسک :۔(تہران):۔۔۔ایران کی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے
لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 85 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کردیا:۔
ایران کی سرکاری میڈیا رپورٹ
کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں واقع جیلوں میں قید 85 ہزار افراد کو مشروط
رہائی دی گئی، جیسے ہی وبا پر قابو پایا جائے گا تو انہیں دوبارہ حراست میں لیا
جاسکتا ہے:۔
رپورٹ کے مطابق رہائی پانے
والی قیدیوں کی تفصیلات اور تمام ڈیٹا لیا گیا اور انہیں پابند کیا گیا ہے کہ وہ
شہر اور ملک چھوڑ کر کہیں نہیں جاسکتے:۔
ایرانی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں میں پچاس
فیصد وہ لوگ ہیں جو سیکیورٹی اداروں سے تعلق رکھتے تھے اور انہیں مختلف الزامات کی
وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا:۔
حکومتی ترجمان نے رہائی پانے
والے قیدیوں کی تعداد جاری کی اور بتایا کہ اُن لوگوں کو بھی رہا کردیا جو سیاسی
قید میں تھے۔ ترجمان کے مطابق جیلوں میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنےکیلئے احتیاطی
اقدامات کئے ہیں۔ چند روز قبل بھی ایرانی حکومت نے جیلوں میں قید 70
ہزار قیدیوں کو رہائی دی تھی:۔
واضح رہے کہ ایران میں کرونا
وائرس سے اب تک 853 اموات ہوئیں جبکہ 14ہزار 991 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں:۔
کینیڈا کا بھی کورونا کے حوالہ سے پاکستان کی طرز کا فیصلہ

ویب ڈیسک):۔۔۔ کینیڈین وزیراعظم نے جسٹن ٹروڈو کہا
ہےکہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملک کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بندکر
دیے جائیں:۔۔۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تباہ کاریوں اور اس کے اثرات کو
اپنے عوام سے دور رکھنے کیلئے کینیڈا کے وزیر اعظم نے حکم جاری کیا ہے کہ 18 مارچ
کے بعد کینیڈا کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بند کر دیے جائیں:۔۔۔۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے تمام 10 صوبوں
میں کورونا وائرس پھیلنے اور313 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا ہے:۔۔۔

دارالحکومت اوٹاوا میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اپنے ملک کو مکمل طور پر لاک
ڈاون کرنے کا اعلان کیا:۔۔۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت وزارت صحت کے عہدیداروں کے مشورے پر عمل
پیرا ہے۔ہر معاملہ پر ہم نے ان سے مشورہ کیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ حالات کی
سنگینی کو دیکھتے ہوئے یہ خاص اقدام اٹھائیں، یہ ایک ایسا قدم ہے جسے ہم غیر
معمولی حالات میں اٹھاتے ہیں لیکن یہ صحیح اقدام ہے:۔۔
وزیر اعظم ٹروڈو نے مزید کہا کہ اس حوالے سے آنے والے وقتوں میں ہمیں
مزید اقدام کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ شہریوں کی حفاطت اور ملکی معیشت کو محفوظ اور
یقینی بنایا جاسکے:۔۔۔
Monday, 16 March 2020
حریم شاہ نے بھی ٹیسٹ کیلئے خون دیا
سوشل میڈیا ادارہ حریم شاہ نے بھی اپنے ٹیسٹ کروانے کیلئے بلڈ ٹیسٹ دے رہی ہے تا کہ ہر قسم کی بیماری سے بچا جا سکے
عدنان صدیقی نے نجی محفل میں عمران خان کا ویژن بتا دیا
عمران خان واحد وزیراعظم ہے جس کا
کوئی کاروبار نہیں اور کسی دوسرے کا کاروبار بھی نہیں رہنے دے گا معروف اداکار
عدنان صدیقی:۔۔
کوئی کاروبار نہیں اور کسی دوسرے کا کاروبار بھی نہیں رہنے دے گا معروف اداکار
عدنان صدیقی:۔۔
نیوجرسی میں ایک تقریب کے دوران تحریک انصاف کے ایک
سپورٹر ضمیر چوہدری نے اداکار عدنان صدیقی سے سوال پوچھنے کی کوشش کی لیکن سوال سے
پہلے ہی عدنان صدیقی بول پڑے اور کہا کہ اگر آپ تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں تو
کوئی کمال نہیں کرتے:۔۔۔
سپورٹر ضمیر چوہدری نے اداکار عدنان صدیقی سے سوال پوچھنے کی کوشش کی لیکن سوال سے
پہلے ہی عدنان صدیقی بول پڑے اور کہا کہ اگر آپ تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں تو
کوئی کمال نہیں کرتے:۔۔۔
عدنان صدیقی نے پی ٹی آئی
سپورٹر پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم عمران خان سے بہت محبت کرتے ہیں۔ عمران
خان واحد وزیراعظم ہیں جس کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں ہے ، یہ کمال کی بات ہے اس پر
تالیاں ہونی چاہئیں:۔۔
سپورٹر پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم عمران خان سے بہت محبت کرتے ہیں۔ عمران
خان واحد وزیراعظم ہیں جس کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں ہے ، یہ کمال کی بات ہے اس پر
تالیاں ہونی چاہئیں:۔۔
عدنان صدیقی نے مزید طنز کرتے
ہوئے کہا کہ عمران خان کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی اور کا
بھی کاروبار نہ رہے:۔۔
ہوئے کہا کہ عمران خان کا کوئی ذاتی کاروبار نہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کسی اور کا
بھی کاروبار نہ رہے:۔۔
وزیر اعظم کی مولانا طارق جمیل سے کورونا سے بچاؤ کے متعلق اہم درخواست

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ممتاز مذہبی
اسکالر مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس کے سلسلے میں درخواست کی ہے کہ مذہبی
اجتماعات محدود کرنے کے لیے کردار ادا کریں:۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے
پیش نظر مذہبی جماعتوں کے اجتماعات کے معاملے پر آج مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم
عمران خان سے اہم ملاقات کی:۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں
شخصیات نے باہمی دلچسپی اور ملک کی مجموعی صورت حال پر گفتگو کی:۔
زرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کرونا
سے بچاؤ کے لئے خصوصی دعا کرنے کی درخواست بھی کی:۔
یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل
وزیر اعظم عمران خان کے چند قریبی دوستوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم اکثر
مذھبی اور سماجی مسائل پر مولانا سے
رہنمائی لیتے ہیں:۔
ملاقات میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق گفتگو
کی گئی، ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مولانا کے ساتھ قومی سلامتی کمیٹی کے
فیصلوں پر بات چیت کی، اور درخواست کی کہ وہ مذہبی اجتماعات محدود کرنے کے لیے
اپنا کردار ادا کریں:۔
خیال رہے کہ پاکستان
میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے، سندھ میں مزید 50 افراد میں
وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد صوبے میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی۔ سعید
غنی کا کہنا تھا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تفتان بارڈر پر انتظامات ناقص
ہیں، قرنطینہ بنائے گئے ہیں لیکن اصول و ضوابط پر عمل نہیں کیا جا رہا، اس لیے
قرنطینہ میں رہ کر آنے والے بھی وائرس کا شکار نکلے، ناقص انتظامات کی وجہ سے
سندھ میں مریضوں کی تعداد بڑھی:۔
Subscribe to:
Comments (Atom)
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر...
-
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے کل صب...
-
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے صوبائی قائد چوہدری عابد شیر علی نے انہیں ضلعی جنرل س...
