Friday, 25 September 2020

گورنمنٹ کی دوغلی پالیسی وضع کرنے کیلئے اساتذہ بھی میدان میں کود پڑے

 

امیدوار برائے صدر سرگودھا ڈوئژن( تحریک اساتذہ) ڈاکٹر عاصم شہزاد جوئیہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب بھرکے کالجز میں غریبوں کے بچے انتہائی معقول فیس کے عوض پی ایچ ڈی اور ایم فل و تجربہ کار اساتذہ سے ایم اےتک تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے گورنمنٹ سے التماس  کی بے کہ بے شک یونیورسٹیز بناو لیکن اپنی سستی شہرت کے لیے انہی کالجوں کو یونیورسٹیز بنا کر غریب لوگوں سے تعلیم کا حق مت چھینو.کالج جب یونیورسٹی بنتا ہے فیس چار ہزار سے چالیس ہزار  ہو جاتی ہے,گورنمنٹ کالجز سے جان چھڑوانا چاہتی ہے اور ملازمین سے بھی, ہم گورنمنٹ کی اس منفی چال پر بھرپور مذمت کرتے ہیں اور وقت آنے پر احتجاج بھی کریں گے


Sunday, 20 September 2020

پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم کیلئے نئی آزمائش

 

پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کا اجلاس ریجنل صدر صداقت علی عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی تنظیم نے ابھی تک خوشاب میں کسی تحصیل میونسپلٹی یا ٹاؤن کے عہدیداروں کی نامزدگی نہیں کی جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب رئیس ممتاز حسین چاچڑ نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ ضلعی تنظیم کو 22ستمبر تک یہ تنظیمیں ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اگر وہ کسی تنظیم یا کسی ایک عہدہ پر نامزدگی کرنے میں کامیاب نہیں ہورہی تو صورتحال سے ریجنل تنظیم کو آگاہ کرئے جو اس بارئے میں حتمی فیصلہ کر دے گی اجلاس میں طے پایا کہ ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں تمام ضلعی تحصیل میونسپل اور ٹاؤن تنظمیوں کی حلف وفاداری ہو جانی چاہیے



Saturday, 19 September 2020

سعودی عرب کی مہنگی ٹکٹس نے مسافروں کے ہوش اڑا دیے

 

خوشاب (ویب ڈیسک) ٹریول ایجنٹس کی جانب سے سعودی عرب کی مہنگی ٹکٹوں نے مسافروں کے ہوش اڑا دیا، قیمتیں بڑھنے پر مسافر چکرا کر رہ گئے:۔۔۔۔۔

ٹریول ایجنٹس کی طرف سے سعودی عرب واپس جانے والے مسافروں سے من مانے کرائے وصول کیے جارہے ہیں۔

پی آئی اے کے بعد دیگر ائیرلائنز کے کرائے بھی کئی گنا زیادہ وصول کرنے شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے کا 84 ہزار کا قیمت کے ٹکٹ کے 1 لاکھ 20 ہزار تک وصول کئے جارہے ہیں:۔۔۔۔۔۔۔

غیر ملکی ائیرلائن کا 1لاکھ 1 ہزار کی ٹکٹ اب مارکیٹ میں 1 لاکھ 40 ہزار تک فروخت کیے جانے لگی:۔۔۔۔۔۔

پی آئی اے نے دیگر ائیرلائنز سے رابطہ کر کے مشترکہ کارروائی اور لائحہ عمل طے کرنے پر مشاورت کی ہے:۔۔۔۔۔۔

ایک نجی ائیر لائن کی گزشتہ رات اسلام آباد تا ریاض کی بھری ہوئی پرواز منسوخ بھی ہوئی جس پر ائیرپورٹ پر شہر شرابہ ہوا اور مسافروں نے احتجاج کیا۔ مسافروں کی جانب سے ایئرلائن کو سخت ردعمل کا سامنا رہا:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Friday, 18 September 2020

خوشاب کی کونسی بیکری کا کیک کھانے سے شہری ہسپتال پہنچ گئے جانیئے اس رپورٹ میں

 خوشاب(ویب ڈسیک) گزشتہ رات 9 بجے خوشاب شہر کے رہائشی سرفراز علی نے ٹائیگرز فورس ایم سی خوشاب کے کیپٹن محب بھٹی کو فون کر کے اطلاع دی کہ اس نے آج رات 8 بجے شاہد بیکری پرانا لاری اڈا سے بچے کی سالگرہ کیلئے کیک خریدا جو کہ ناقص فوڈ کوالٹی کیوجہ سے خراب تھا



جسکو کھانے کیوجہ سے گھر کے تین افراد ہسپتال پہنچ گئے لہٰذا ٹائیگرز فورس خوشاب کی ٹیم کیپٹن محب حسین بھٹی، وائس کیپٹن جرار حیدر خان بلوچ، شہادت حسین بھٹی، مسعود نڑا، آصف محمود نڑا، طاہر عباس خان بلوچ، محمد مصطفیٰ اور احد رشید نے موقع پر پہنچ کر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فون کیا اور اسی وقت خوشاب سٹی تھانہ فون کر کے اطلاع دی جس پہ قائم مقام ایس ایچ او عامر صاحب موقع پر پہنچ گئے. بیکری مالک عبدالواحد کو پولیس سٹیشن لے جایا گیا جبکہ جو مریض تحصیل ہسپتال خوشاب داخل تھے پولیس نے انکے بیانات لے کر رپٹ درج کر لی ہے.



سردار جرار حیدر خان بلوچ نے سوشل میڈیا پر جب پوسٹ لگائی تو دلچسپ تبصرے سننے کو ملے جس میں ارتضا شیرازی نے کہا ٹائیگر فورس کی محنت کو خوب سراہا اور ساتھ ہی انہیں مشورہ بھی دیا کہ اسے کا کارخانہ بھی سیل کروایا جائے

Monday, 7 September 2020

کٹ لگانے والے ہو جائیں ہو شیار :اتراء میں کوئی نہیں ہوا گرفتار

 

 نواحی موضع اتراء کی شہری آباد ی کو سیلابی پانی سے بچانے کیلئے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک میں کٹ لگا کر پانی کا رخ دوسری طرف موڑ دیا بیس افراد کے خلاف مقدمہ درج،شہریوں کا انتطامیہ کے خلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق بندیال راجباہ میں ڈالا گیا سیلابی  پانی اوور فلو ہونے اور بند ٹوٹنے سے موضع اتراء میں داخل ہوگیا جس سے شہر کے نشیبی علاقوں میں محلہ ذیلدارانوالہ،محلہ مظفر آباد،کمال پورہ اور محلہ عیدگاہ کی گلیوں اور گھروں کے اندر جمع ہوگیا شہریوں نے سیلابی پانی کے اخراج کیلئے احتجاج کیا اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بندیال راجباہ کی ملحقہ سڑک کو کٹ لگا کر پانی موضع امیروالا کی طرف موڑدیا جائے تاکہ موضع اتراء میں مزید پانی داخل نہ ہو جس پر اسسٹنٹ کمشنراور انتظامیہ نے ایسا کرنے سے منع کیا شہریوں نے مشتعل ہوکر کرین ڈرائیور کو یرغمال بناکر کرین کا شیشہ توڑ دیا اور زبردستی اتراء امیروالا روڈ کو عظیم آباد کے قریب کٹ لگا دیا اور اسسٹنٹ کمشنر اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی قائدآباد پولیس نے پٹواری قادربخش کی درخواست پر سات نامزد حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ،عزیز الرحمن،محمد جاوید،محمد عمار،عبدالوہاب،عبدالحمید،رمضان بارو خیل وو دیگر نامعلوم پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔


Saturday, 5 September 2020

ملک شاکر بشیر اعوان سابق ایم این اے کاعوام الناس کیلئے اہم پیغام

ملک شاکر بشیر اعوان سابق ایم این اے کا پریس کلب خوشاب کے عہدیداروں سے ملاقات اور حکومت اور عوام کے نام اہم پیغام

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ضلع خوشاب ھوا ھے درست ھے کہ قدرتی آفات کا مقابلہ نھیں کیا جا سکتا لیکن حکومت عوام کے مسائل کم تو کر سکتی ھے
میرے خیال میں صوبائی حکومت اور ضلع انتظامیہ نے وہ کچھ نھیں کیا جو انھیں کرنا چاہیے تھا
ھماری حکومت سے درد مندانہ درخواست ھے کہ عوام کی مدد کریں جتنی زیادہ سے زیادہ ممکن ھے
وفاقی اور صوبائی حکمرانوں کو ضلع کا دورہ کرنا چاہیے اور اپنی آنکھوں سے عوام پر کیا گذر رھی ھے دیکھنا چاہیے.
مجھ سمیت ضلع کے تمام سیاست دان اپنی اپنی بساط کے مطابق عوام کی مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ھیں لیکن ظاہر ھے ھم وہ نھیں کر سکتے جو حکومت کر سکتی ھے

سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ

کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...