نواحی موضع اتراء کی شہری آباد ی کو سیلابی پانی سے بچانے کیلئے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک میں کٹ لگا کر پانی کا رخ دوسری طرف موڑ دیا بیس افراد کے خلاف مقدمہ درج،شہریوں کا انتطامیہ کے خلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق بندیال راجباہ میں ڈالا گیا سیلابی پانی اوور فلو ہونے اور بند ٹوٹنے سے موضع اتراء میں داخل ہوگیا جس سے شہر کے نشیبی علاقوں میں محلہ ذیلدارانوالہ،محلہ مظفر آباد،کمال پورہ اور محلہ عیدگاہ کی گلیوں اور گھروں کے اندر جمع ہوگیا شہریوں نے سیلابی پانی کے اخراج کیلئے احتجاج کیا اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بندیال راجباہ کی ملحقہ سڑک کو کٹ لگا کر پانی موضع امیروالا کی طرف موڑدیا جائے تاکہ موضع اتراء میں مزید پانی داخل نہ ہو جس پر اسسٹنٹ کمشنراور انتظامیہ نے ایسا کرنے سے منع کیا شہریوں نے مشتعل ہوکر کرین ڈرائیور کو یرغمال بناکر کرین کا شیشہ توڑ دیا اور زبردستی اتراء امیروالا روڈ کو عظیم آباد کے قریب کٹ لگا دیا اور اسسٹنٹ کمشنر اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی قائدآباد پولیس نے پٹواری قادربخش کی درخواست پر سات نامزد حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ،عزیز الرحمن،محمد جاوید،محمد عمار،عبدالوہاب،عبدالحمید،رمضان بارو خیل وو دیگر نامعلوم پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
No comments:
Post a Comment