ملک شاکر بشیر اعوان سابق ایم این اے کا پریس کلب خوشاب کے عہدیداروں سے ملاقات اور حکومت اور عوام کے نام اہم پیغام
پنجاب میں حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ضلع خوشاب ھوا ھے درست ھے کہ قدرتی آفات کا مقابلہ نھیں کیا جا سکتا لیکن حکومت عوام کے مسائل کم تو کر سکتی ھے
میرے خیال میں صوبائی حکومت اور ضلع انتظامیہ نے وہ کچھ نھیں کیا جو انھیں کرنا چاہیے تھا
ھماری حکومت سے درد مندانہ درخواست ھے کہ عوام کی مدد کریں جتنی زیادہ سے زیادہ ممکن ھے
وفاقی اور صوبائی حکمرانوں کو ضلع کا دورہ کرنا چاہیے اور اپنی آنکھوں سے عوام پر کیا گذر رھی ھے دیکھنا چاہیے.
مجھ سمیت ضلع کے تمام سیاست دان اپنی اپنی بساط کے مطابق عوام کی مشکلات کے حل کیلئے کوشاں ھیں لیکن ظاہر ھے ھم وہ نھیں کر سکتے جو حکومت کر سکتی ھے
No comments:
Post a Comment