Sunday, 20 September 2020

پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم کیلئے نئی آزمائش

 

پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کا اجلاس ریجنل صدر صداقت علی عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی تنظیم نے ابھی تک خوشاب میں کسی تحصیل میونسپلٹی یا ٹاؤن کے عہدیداروں کی نامزدگی نہیں کی جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب رئیس ممتاز حسین چاچڑ نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ ضلعی تنظیم کو 22ستمبر تک یہ تنظیمیں ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اگر وہ کسی تنظیم یا کسی ایک عہدہ پر نامزدگی کرنے میں کامیاب نہیں ہورہی تو صورتحال سے ریجنل تنظیم کو آگاہ کرئے جو اس بارئے میں حتمی فیصلہ کر دے گی اجلاس میں طے پایا کہ ستمبر کے آخری یا اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں تمام ضلعی تحصیل میونسپل اور ٹاؤن تنظمیوں کی حلف وفاداری ہو جانی چاہیے



No comments:

Post a Comment