
Friday, 17 July 2020
حکومت پاکستان نے مجالس، جلوس کی اجازت دے دی

ویب ڈسیک :۔۔۔۔۔ پاکستان کی وفاقی حکومت نے محرم کے دوران
مجالس اور جلوس منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے:۔۔۔۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ اجازت
حفاظتی تدابیر اور ایس او پیز سے مشروط ہوگی:۔۔۔۔۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدر
میں شیعہ علما نے صدر عارف علوی کے ساتھ ملاقات کے دوران ایس او پیز پر اتفاق کیا
ہے:۔۔۔۔۔
وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے
کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے منظوری کے بعد یہ ایس او پیز صوبوں کو
بھیجی جائیں گی:۔۔۔۔۔۔
ان مجالس میں سماجی فاصلے اور دیگر
احتیاطی تدابیر سے متعلق علما بھی شرکا کو آگاہی دیں گے:۔۔۔۔
Thursday, 16 July 2020
یکم ساون عرس دربار بابا سخی سیدن شاہ بخاری پر چادر پوشی
پولیس تھانہ نورپورتھل نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے دربار بابا سخی سیدن شاہ بخاری پر یکم ساون کو سادگی سے ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل غفار خان نے چادر پوشی کی اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ او ملک رحمت جوئیہ۔ریونیو آفیسر ملک اقبال کرٹانہ۔سماجی شخصیات ملک سخاوت کارلو سمیت دیگر کی شرکت دربار پر قرآن خوانی لنگر تقسیم اور آخر میں ملک سے کرونا کے خاتمے۔امن و امان ملکی سلامتی کے لیے دعائیں مانگی گئیں

بابا سیدن شاہ تاریخ کا ایک مکمل باب ہے ۔ پہلی ساون کو سیدن شاہ کے میلے کی صورت میں نورپورتھل جیسی پسماندہ تحصیل میں ایک بہترین معاشی سرگرمی کا انعقاد صدیوں سے جاری ہے ۔ اس سال ٹڈی دل سے پریشان تھل کے عوام کرونا کی علمی وبا کی وجہ سے اسی معاشی سرگرمی سے بھی محروم ہوگئے ۔
Wednesday, 15 July 2020
پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے گھر ہوئی ڈکیتی :کتنا ہوا نقصان جانیے اس رپورٹ میں
پولیس تھانہ خوشاب نے پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے رُکن غلام رسول سنگھا کے گھر ہونیوالی ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا، آتشیں اسلحہ سے مسلح 4ڈاکو 4 کروڑ 78لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور غیر ملکی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے
ڈاکوئوں نے ایم پی اے غلام رسول سنگھا اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 1 کروڑ78 لاکھ روپے کی پاکستانی کرنسی، 175 تولے طلائی زیورات، 30 ہزار ڈالر،12 ہزار سعودی ریال لوٹ لئے
ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود نے ڈی ایس پی صدر لعل خان کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے جس نے تحقیقات شروع کر دی ہے
Sunday, 12 July 2020
بڑی خبر سعودی سے وطن واپسی کے عہدہ پروگرام سے فائدہ کیسے اٹھا سکتے ہیں
ایگزٹ ری انٹری اور ہروب والوں کیلئے جوازات کی وضاحت کر دی
ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب کا پرچوں کے قائم مراکز کا دورہ
ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب طارق حمید بھٹی نے تعلیمی بورڈ سرگودہا کے میٹرک کے امتحانات کے پرچوں کی مارکنگ کے لیے قائم مختلف مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے سنٹرز پر عملہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلیے اٹھائے جانیوالیاقدامات / ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا
اس موقع پر چئیرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن ڈاکٹر پروفیسر کوثر رئیس، سیکرٹری بورڈ چوہدری سرفراز گجر اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر چوہدری اکرم تارڈ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب نے گورنمنٹ انبالہ کالج، ثنائی سکول، گورنمنٹ ہائی سکول بھلوال، گورنمنٹ کامرس کالج اور تعلیمی بورڈ میں قائم مارکنگ سنٹرز کا معائینہ کیا
اس موقع پر چئیرپرسن ڈاکٹر کوثر رئیس نے بریفینگ میں بتایا کہ میٹرک کے امتحانات 2020میں 83ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتا یا کہ پرچوں کی مارکنگ کے لیے 17سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں صبح سات بجے سے شام سات بجے تک بغیر کسی چھٹی کے پرچوں کی مارکنگ کی جاری ہے
نتیجے کا اعلان ستمبر کے دوسرے یاتیسرے ہفتہ میں کر دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت نہم کے امتحان کے لیے طلبہ کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک نے مارکنگ عملہ سے بھی ملاقات کی اور ان کو فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔
اس موقع پر چئیرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن ڈاکٹر پروفیسر کوثر رئیس، سیکرٹری بورڈ چوہدری سرفراز گجر اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر چوہدری اکرم تارڈ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب نے گورنمنٹ انبالہ کالج، ثنائی سکول، گورنمنٹ ہائی سکول بھلوال، گورنمنٹ کامرس کالج اور تعلیمی بورڈ میں قائم مارکنگ سنٹرز کا معائینہ کیا
اس موقع پر چئیرپرسن ڈاکٹر کوثر رئیس نے بریفینگ میں بتایا کہ میٹرک کے امتحانات 2020میں 83ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتا یا کہ پرچوں کی مارکنگ کے لیے 17سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں صبح سات بجے سے شام سات بجے تک بغیر کسی چھٹی کے پرچوں کی مارکنگ کی جاری ہے
نتیجے کا اعلان ستمبر کے دوسرے یاتیسرے ہفتہ میں کر دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت نہم کے امتحان کے لیے طلبہ کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک نے مارکنگ عملہ سے بھی ملاقات کی اور ان کو فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔Saturday, 11 July 2020
جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس فاروق حیدر کا دورہ خوشاب
انسپکشن جج ضلع خوشاب جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس فاروق حیدر کا ڈسٹرکٹ کورٹ خوشاب کا دورہ جوہرآباد جوڈیشل کمپلیکس میں بار روم کا افتتاح کردیا۔صدر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک طاہر رضا بگھور ،جنرل سیکرٹری ملک زبیر حیات اتراء کی قیادت میں جوڈیشل میٹنگ روم جوہرآباد میں وکلا کے وفد سےوکلا کو درپیش مسائل دریافت کیے ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک زبیر اتراء نے ینگ وکلا کو نئے چیمبرز کی فوری فراہمی کی استدعا کی جس پر جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ وکلا کے پاس ذاتی چیمبرز ہونا انتہائی ضروی ہے جہاں وہ اپنے کلائنٹ کواچھی طرح ڈیل کرسکیں انہوں نے کہا کہ ینگ وکلا کو چیمبرز کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی وکلا کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے کورونا کی وبا کے باعث عدالتی نظام ڈسٹرب ہوا لیکن الحمدللہ حالات میں بہتری آرہی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ بطور انسپکشن جج مجھے امید ہے ضلع خوشاب میں عوام کو عدل کی فراہمی کا نظام سب سے بہتر ہوگا ۔انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس جوہرآباد میں پودا بھی لگایااس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سردار محمد اکرم خان اور سابق صدور ڈسٹرکٹ بار خوشاب ملک عبدالرحیم ایڈوکیٹ ،حاجی اعظم خان جنجوعہ ایڈوکیٹ،ملک ریاض راجڑ ایڈوکیٹ ،ملک یونس ڈھلی ایڈوکیٹ کے سمیت ممبر پنجاب بار ملک حبیب نواز ٹوانہ ایڈوکیٹ ،ملک پرویز مدھوال ایڈوکیٹ ،سمیت سینئر وکلا موجود تھے۔جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس فاروق حیدر جب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب پہنچے تو وہاں ان کا۔والہانہ استقبال کیا گیا۔
استقبال کرنے والوں میں صدر بار ملک طاہر رضا بگھور۔جنرل سیکرٹری ملک زبیر اتراء۔سینئر نائب صدر ملک انور اعوان و سینئر وکلاء کے کیا۔ ۔ بعد ازاں تحصیل بار نوشہرہ وادی سون میں بارروم کے افتتاح کےلیے روانہ ہوگئے
عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں صرف 5 سیل پوائنٹ مقرر
ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ضلع کے مختلف پانچ مقامات پر سیل پوائینٹ بنائے جارہے ہیں۔جن کا فاصلہ شہری آبادی سے کم از کم دوکلومیٹر اور زیادہ سے زیادہ پانچ کلومیٹر دور ہو گا۔اور یہ مویشی منڈیاں 15جولائی سے کام کرنا شروع کر دیں گی۔شہر کے اندر کسی جانور کی خریدو فروخت کی اجازت نہ ہو گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیل پوائینٹ یا مویشی منڈیوں میں مکمل ایس او پینر پر عملدر آمد کروایا جا ئیگا۔منڈی میں ہر آنے جانے والے کے لیے فیس ماسک پہنا اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا ضروری ہو گا۔ڈپٹی کمشنر اپنے آفس کے کانفرنس روم میں کیٹل منڈیوں کے قیام اور اس کے انتظامات کے حوالے سے ایک منعقد اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔اجلاس میں اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر واجد علی شاہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد ارشد لطیف،پاک آرمی کے آفیسر شکیب،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122،اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال اور غلام مرتضیٰ کیٹل منڈی کے خرم اقبال سیکرٹری آرٹی اے،پولیس ایم سیز کے سی اوز اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔اجلاس میں چاروں تحصیلوں کی انتظامیہ نے اپنی اپنی تحصیل میں منڈی مویشیاں کے سیل پوائنٹس بنانے کے حوالے سے صدر اجلاس کو بریف کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اے سی خوشاب کو کرپالکہ کے علاوہ دوسری منڈی کے قیام کے لیے لائیوسٹاک فارم اور مظفر گڑھ روڈ سلطانہ گارڈن کا وزٹ کرنے اور جگہ کا فوری تعین کرنے کی ہدایت کی -اجلاس میں ایم سیز کے تمام سی اوز کو روزانہ بلا ناغہ نالیوں کی صفائی اور عید قربانی کے دن جانوروں کی آلائشیں فوری ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی -پولیس کو اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کرنے،محکمہ لائیو سٹاک کو مویشوں کے لئیے چارے کا بندوبست کرنے سی ای او ہیلتھ کو سیل پو ائنٹس پر ڈسپنسریاں کے قیام وغیرہ کی ہدایت کی گئی -اجلاس میں پرائس کنٹرول کا جائیزہ لیتے ہوئے پرائس میجسٹرٹیوں کو تمام اشیا کی قیمتوں کے استحکام اور مقرہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے،اینٹی کرپشن کے حوالے سے زیر التواء کیسوں کو نمٹانے،پی ایم،سی ایم اور سی ایس شکایات سیل میں آنے والی شکایات کو فوری حل کرنے،ٹائگر فورس سے ہر ہفتہ بعد اجلاس کرانے اورانہیں آگاہی مہم پر لگانے اور این جی اوز کی رجسٹرشن کے حوالے سی ضروری ہدایات جاری کی گئیں
Subscribe to:
Comments (Atom)
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر...
-
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے کل صب...
-
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے صوبائی قائد چوہدری عابد شیر علی نے انہیں ضلعی جنرل س...





