
Tuesday, 31 March 2020
حرم پاک میں طواف کی اجازت دے دی گئی

ویب ڈیسک ):۔۔۔۔ طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی ڈھانچہ
کھڑا کیا گیا ہے اور زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی
حرم شریف میں مطاف کے حصے میں دوبارہ طواف کرنےکی اجازت دےدی گئی
ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجازت دیتے ہوئے اعلان کیا گیا ہےکہ طواف کے عمل میں لوگوں
کی کم تعداد کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی ، زیادہ لوگوں کو ایک ساتھ طواف
کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی
ڈھانچہ کھڑا کیا گیا ہے اور زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی:۔۔۔۔
لیکن اب سعودی حکومت کی جانب سے زائرین کو
مطاف کے حصے میں طواف کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ احتیاطی
تدابیر اپنانے کا بھی کہا گیا ہے۔جاری کردہ اعلانیہ میں بتایا گیا ہے کہ طواف کے
عمل میں لوگوں کی کم تعداد کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی ، زیادہ لوگوں کو ایک
ساتھ طواف کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی ڈھانچہ کھڑا
کیا گیا ہے اور زائرین کو کعبہ کے قریب جانے
حکام کا کہنا ہے کہ جب تک ہم کورونا وائرس کو پر مکمل طریقے سے
قابو نہیں پا لیتے، اس طرح کے اقدامات کرنا ہماری مجبور ی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی
تعداد 1453 ہے جب کہ وائرس سے 8 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔
مسکرائیں گے ہاتھ ملائیں گےاور گلے بھی ملیں گے

ویب ڈیسک ):۔۔۔۔ مایا علی کا کہنا
ہے کہ’مجھے یقین ہے کہ انشا اللّہ یہ وقت بھی گُزر جائے گا، ہم ایک بار پھر سے
مُسکرائیں گے، ہاتھ ملائیں گے، گلے ملیں گے اور اپنے پیاروں کے ساتھ اجتماعات کریں
گے:۔۔۔۔
گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کو دیکھنے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ مایا علی کسی معجزے کی منتظر
ہیں:۔۔۔۔
اداکارہ نے لکھا کہ’آسمان کو دیکھتے ہوئے ہم جو سوچتے ہیں کبھی وہ مثبت خیال ہوتے ہیں اور کبھی منفی خیالات بھی ہوتے ہیں:اِس کے ساتھ ہی ایک اُمید بھی ہوتی ہے جو ہمیں مضبوط رہنے اور مثبت رکھنے کی ترغیب دیتی ہے:۔۔۔۔۔

Sunday, 29 March 2020
اس سال حج پورے اہتمام کے ساتھ ہوگا :سعودی احکام
ویب ڈیسک :۔۔۔۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے صرف ہوٹلز اورٹرانسپورٹ کی بکنگ کیلئے منع کیا ہے
خوشاب میں سنوکر کلب پر چھاپہ:8 افراد گرفتار
ڈی پی او رانا شعیب محمود کی ہدایت پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور ضلع خوشاب میں دفعہ 144 کے نفاڈ کو یقینی بنانے تھانہ خوشاب کے ایس ایچ او اختر نواز کی زیر نگرانی کاروائی کی جس میں فرینڈز سنوکر کلب کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ایس ایچ او نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت نے دفعہ 144 لوگوں کے مفاد کو مد نظر رکھ کر لگایا گیا ہے تا کہ لوگ اس وبا سے بچ سکیں اور ہمیں حکومت کے قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے
Saturday, 28 March 2020
اجتماع کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد پیش اماموں پر مقدمات

ویب ڈسیک
:۔۔۔۔ شہر بھر میں پولیس نے حکومتی
احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مساجد کے پیش اماموں اور ٹرسٹیز کے خلاف 30سے زائد
مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے:۔۔۔۔۔
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کراچی میں حکومت کی
جانب سے مساجد میں نماز کے اجتماع کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پیس اماموں
اور مساجد کے ٹرسٹیز کے خلاف مختلف تھانوں میں 30 سے زائد مقدمات درج کرکے گرفتاریوں
کا سلسلہ شروع کر دیا گیا:۔۔۔۔۔
یہ مقدمات جن تھانوں میں کئے گئے ہیں ان میں
یوسف پلازہ،ثمن آباد،عزیز آباد، شاہراہ نورجہاں،گلبہار، ناظم آباد، رضویہ سوسائٹی،
نیوکراچی ،نیوکراچی انڈسٹریل ایریا،سرجانی، سائٹ اے، شیرشاہ، سائٹ بی، پاکستان
بازار، مومن آباد کے تھانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گلشن اقبال کھارادر سمیت دیگر
علاقوں کے تھانوں میں بھی خلاف ورزی کرنے والے پیش اماموں کے خلاف مقدمات درج کیے
گئے ہیں:۔۔۔۔۔
مقدمات کے اندراج کے بعد گرفتار کیے گئے بعض
پیش اماموں کو بیان حلفی لینے کے بعد شخصی ضمانت پہ رہا کردیا گیا ہے جب کہ متعدد
گرفتار ہیں:۔۔۔۔۔
جن افراد پہ مقدمات ہوئے ہیں وہاں پر نماز جمعہ
سمیت دیگر نمازوں میں پانچ سے زائد افراد کے نماز پڑھنے پر پابندی کے باوجود
درجنوں افراد نماز کی ادائیگی کررہے تھے:حکومت سندھ کورونا وائرس کی روک تھام کے
لیے مساجد میں 5 اپریل تک نماز کے اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے:۔۔۔۔۔۔۔
Subscribe to:
Comments (Atom)
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر...
-
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے کل صب...
-
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے صوبائی قائد چوہدری عابد شیر علی نے انہیں ضلعی جنرل س...
