Tuesday, 31 March 2020

مسکرائیں گے ہاتھ ملائیں گےاور گلے بھی ملیں گے



ویب ڈیسک ):۔۔۔۔   مایا علی کا کہنا ہے کہ’مجھے یقین ہے کہ انشا اللّہ یہ وقت بھی گُزر جائے گا، ہم ایک بار پھر سے مُسکرائیں گے، ہاتھ ملائیں گے، گلے ملیں گے اور اپنے پیاروں کے ساتھ اجتماعات کریں گے:۔۔۔۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ مایا علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کو دیکھنے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ مایا علی کسی معجزے کی منتظر

ہیں:۔۔۔۔

اداکارہ نے لکھا کہ’آسمان کو دیکھتے ہوئے ہم جو سوچتے ہیں کبھی وہ مثبت خیال ہوتے ہیں اور کبھی منفی خیالات بھی ہوتے ہیں:اِس کے ساتھ ہی ایک اُمید بھی ہوتی ہے جو ہمیں مضبوط رہنے اور مثبت رکھنے کی ترغیب دیتی ہے:۔۔۔۔۔


No comments:

Post a Comment