Tuesday, 31 March 2020

حرم پاک میں طواف کی اجازت دے دی گئی



ویب ڈیسک ):۔۔۔۔   طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا ہے اور زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی

  حرم شریف میں مطاف کے حصے میں دوبارہ طواف کرنےکی اجازت دےدی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجازت دیتے ہوئے اعلان کیا گیا ہےکہ طواف کے عمل میں لوگوں کی کم تعداد کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی ، زیادہ لوگوں کو ایک ساتھ طواف کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا ہے اور زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی:۔۔۔۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے سعودی حکومت کی جانب سے 23 مارچ کو 21 روزہ کرفیو کا اعلان کیا گیا تھا۔ کرفیو سے قبل ہی حکومت کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجدنبوی سمیت تمام مساجد میں پنجگانہ نماز اور جمعہ کی نماز پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔

حرم شریفک کو نمازوں کی پابندی کے بعد حکام کی جانب سے مطاف میں طواف کرنے پر بھی پابندی لگا دی تھی جس کے بعد کسی بھی شخص کو حرم شریف میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

لیکن اب سعودی حکومت کی جانب سے زائرین کو مطاف کے حصے میں طواف کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانے کا بھی کہا گیا ہے۔جاری کردہ اعلانیہ میں بتایا گیا ہے کہ طواف کے عمل میں لوگوں کی کم تعداد کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی ، زیادہ لوگوں کو ایک ساتھ طواف کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس کے علاوہ طواف کے دوران خانہ کعبہ کے گرد حفاظتی ڈھانچہ کھڑا کیا گیا ہے اور زائرین کو کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جب تک ہم کورونا وائرس کو پر مکمل طریقے سے قابو نہیں پا لیتے، اس طرح کے اقدامات کرنا ہماری مجبور ی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1453 ہے جب کہ وائرس سے 8 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔


No comments:

Post a Comment