ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائےکل صبح 9 سے 6 اپریل تک بازار اور شاپنگ مالز بندرہیں گے:۔۔۔۔کرفیو نہیں ضرورت کے تحت گھروں سے نکلا جاسکتا ہے:۔۔۔۔۔مستحق افراد کیلئےجلد امدادی پیکج کا اعلان کیاجائےگا:۔۔۔۔۔طبی سامان تیار کرنے والی فیکٹریاں کھلی رہیں گی:۔۔۔۔سبزی،پھلوں،فارمیسی،بیکری جیسی دوکانیں کھلی رہیں گی:۔۔۔۔۔Monday, 23 March 2020
لاک ڈاؤن کا اطلاع کن دوکانوں پر نہیں ہو گا
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائےکل صبح 9 سے 6 اپریل تک بازار اور شاپنگ مالز بندرہیں گے:۔۔۔۔کرفیو نہیں ضرورت کے تحت گھروں سے نکلا جاسکتا ہے:۔۔۔۔۔مستحق افراد کیلئےجلد امدادی پیکج کا اعلان کیاجائےگا:۔۔۔۔۔طبی سامان تیار کرنے والی فیکٹریاں کھلی رہیں گی:۔۔۔۔سبزی،پھلوں،فارمیسی،بیکری جیسی دوکانیں کھلی رہیں گی:۔۔۔۔۔لاہور سے بھاگا کورونا مریض خوشاب پولیس نے پکڑا کر لیا
خوشاب :۔۔۔۔۔۔ ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کورونا مریض لاہور سے بھاگ کر اپنے گھر شبیر کالونی جوہرآباد آ رہا تھا کہ مریض کی اطلاع آن لائن ٹکٹ کےاندراج کی وجہ سےھوئی لاھورپولیس نے ناکہ بندی کرائی اور
مریض کو گھرجانےسےپہلےقابوکرلیاگیا جس کی وجہ سے اور دوسرے لوگوں کو محفوظ کر لیا گیا
ضرورت مندوں کو نقد رقم ٹرانسفرہو گی:سعیدغنی

ویب ڈیسک ):۔۔۔۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ لاک
ڈاؤن کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ضرورت مندوں کونقد رقم
ٹرانسفرکی جائے گی:۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق سعید غنی نے اپنے
ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر میڈیکل اسٹور، کریانے
وغیرہ کی سپلائی چین کو بند نہیں کیا جائے گا، سندھ میں گندم کی کمی نہیں، ابتدائی
پلان تھا کہ راشن لوگوں کے گھروں تک پہنچائیں:۔۔۔
سعید غنی نے کہا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ سندھ حکومت کے قائم کردہ
فنڈ سے لوگوں کی مدد کریں گے اور ضرورت مندوں کونقد رقم ٹرانسفر کی جائے گی:۔۔۔
انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں تھا کہ موجودہ صورت حال میں لاکھوں لوگ کو
گھروں تک راشن فراہم کریں:۔۔۔۔
سعید غنی نے مزید کہا ہے کہ لوگوں کی امداد کے لیےآج
سندھ حکومت ایک نمبرجاری کرے گی اور جن لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے وہ اس نمبر پر
رابطہ کریں گے جبکہ ایک فیملی سے ایک فرد کو رجسٹرکرانا ہوگا:۔۔۔۔
Sunday, 22 March 2020
کے الیکٹرک نے وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست ٹھکرادی

ویب ڈیسک):۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت کے باوجود صارفین کے بجلی کے بل نہ لینے سے انکار کردیا:۔۔۔۔۔
کے الیکٹرک نے صارفین کے بل کی 10
ماہ کی اقساط کرنے سے بھی انکار کردیا ہے:۔۔۔۔
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق ترجمان
کےالیکٹرک نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکام نے 240 ارب روپے
کے-الیکٹرک کو ادا کرنے ہیں، بجلی کی فراہمی کے لیے ایندھن کی خریداری ضروری ہے،
ان چیلنجز کے باوجود صارفین کو متواتر بجلی فراہم کر رہے ہیں:۔۔۔۔۔۔
تاہم ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے
جاری ہونے والے بیان کے مطابق 4 ہزار روپے سے کم کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ بڑھادی
گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق صارفین 10 اپریل تک اپنے بل جمع کرواسکتے ہیں، چیلنجز
کے باوجود شہریوں کو متواتر بجلی فراہم کر رہے ہیں:۔۔۔۔۔۔۔۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد
علی شاہ گرزشتہ روز نے سندھ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات دی ہیں کہ جن
شہریوں کے بل پانچ ہزار روپے سے کم ہیں ان سے رواں ماہ بل وصول نہ کیئے جائیں:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پانچ ہزار
روپے کا بل اگلے دس ماہ میں قسطوں میں وصول کیا جائے۔۔ ہدایت کے مطابق جن صارفین
کے بل دو ہزار تک ہی ان سے بل وصول نہ کیا جائے۔۔ یہ بل آئندہ دس ماہ میں آسان
اقساط میں وصول کیا جائے۔۔ آئندہ دو ماہ تک بجلی اور گیس کے کنکشن منقطع نہ کیے
جائیں:۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلع بھر میں اس وقت کورونا کے چار مریض زیر مشاہدہ ہیں:ڈاکٹر گلزار
فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ضلع خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف نےبتایا کہ ضلع بھر میں اس وقت چار مریض زیر مشاہدہ ہیں ان میں سے وقاص کا تعلق فاضل کالونی خوشاب اور عتیق کا تعلق کورڈھی نوشہرہ سے ہے جبکہ مریم اور اسکے بیٹے احمد خان کا تعلق کامرے والا اور باقی تینوں نوشہرہ میں قرنطینہ میں ہے ابھی انکے ٹیسٹوں کی رپورٹس نہیں آئیں اس لئے عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور حوصلہ رکھیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اس موذی وبا کا مقابلہ کیا جا سکے
کورونا مریض سے ملنے والے افراد بھی کورونا مریض بن گئے
ویب ڈیسک ):۔۔۔۔ کورونا وائرس کے
مریض سے قرنطینہ میں ملاقات پانچ افراد کو مہنگی پڑ گئی، پانچوں افراد کو قرنطینہ
منتقل کردیا گیا:۔۔۔۔۔
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق نجی نیوزچینل
کی قرنطینہ میں ملاقات سے متعلق خبر پر نوٹس لے لیا گیا:وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرہ
مریض سےملنے والے5 پٹواریوں کو معطل کرنے کا حکم دے دیا:۔۔۔۔
وزیراعلیٰ کے حکم پر پانچوں
پٹواریوں کو 15 روز کے لیے قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا جب کہ ڈی سی خیرپور نے
پانچوں پٹواریوں کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا:۔۔۔۔۔۔
دریں اثناءپانچوں پٹواریوں کو انہیں
15 روز کے لیے قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے:۔۔۔۔۔۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی
شاہ نے صوبے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا جو 15دن جاری رہے گا:لاک ڈاؤن کا اطلاق
رات بارہ بجے سے ہوگا:لوگوں کو بلاضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی:۔۔۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات ہیں کہ
بغیر کسی مضبوط وجہ کے کسی کو بھی سڑک پر نہیں آنے دیا جائے گا:اگر کوئی شخص بیمار
ہے تو اسے اسپتال لے جایا جاسکے گا تاہم اسپتال جانے کیلئےگاڑی میں تین لوگوں سے
زائد کی اجازت نہیں ہو گی :۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی ہدایات میں
مزید کہا ہے کہ تمام سروسز، فون، یوٹیلیٹی، ٹی وی کیبل، فون، موبائل سروسز بلا
تعطل جاری رکھی جائیں گی:۔۔۔۔۔۔۔۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے کل صب...
-
"HISTORY" 1258 – Al-Musta'sim, Iraqi caliph (b. 1213) Al-Musta'sim Billah (1213 – February 20, 1258) was the last A...