
Thursday, 19 March 2020
کس صوبہ کے وزیراعلیٰ نے فوج سے مدد مانگ لی

ویب ڈیسک):۔۔۔۔۔ صوبہ سندھ میں بڑے
پیمانے پر کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے فوج
سے مدد مانگ لی:۔۔۔۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے
جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ حکومت سندھ نے پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے:۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق مطابق کور کمانڈر
کراچی نے حکومت سندھ کو ہر طرح کی مدد کی یقین دہانی کرا دی ہے، پاک فوج اور سندھ
حکومت کی مشترکہ ٹیم کے ذریعے راشن کی تقسیم اور دیگر امور انجام دینے کا فیصلہ
کیا گیا ہے:۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا مزید
کہنا ہے کہ سندھ حکومت غریبوں کے لیے 20 لاکھ راشن بیگ بنوائے گی، راشن بیگز کی
تیاری اور تقسیم میں پاک فوج مدد کرے گی:۔۔۔۔
خیال رہے کہ سندھ میں اس وقت
کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 210 سے زائد ہو چکی ہے جب کہ حکومتی اعداد
و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے باعث 2 افراد انتقال کر گئے ہیں اور 307
افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے:۔۔۔۔
ایک صوبہ سے دوسرے صوبہ جانےوالی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی
ویب ڈسیک):۔۔۔۔ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی
موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر سے سندھ جانے والی انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے
آپریشن پر پابندی لگا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے کورونا
وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کے طور پر سندھ جانے
والی انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے آپریشن پر پابندی لگا دی ہے:۔۔۔۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے
نوٹی فیکیشن کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر نافذ کی جائے گی ۔نوٹی فیکشن کے
مطابق ٹرانسپوٹ پر پابندی لوگوں کی آمد ورفت محدود کرنے کے لیے لگائی گئی
ہے:۔۔۔۔
ذرائع کے مطابق حکم نامے کی کاپیاں صوبے کے تمام
ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹیز چیئرمین کو بھجوادی گئی ہیں۔یاد رہے کہ
پنجاب حکومت نے گزشتہ روز کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے بڑے
شاپنگ مالز ریسٹورنٹس اور دکانیں رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ بھی کیا تھا:۔۔۔۔۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین
کی تعداد 300سے تجاوز کر چکی ہے۔ سندھ میں مجموعی طور پر کورونا کے شکار افراد کی
تعداد 211 ہو گئی ہے:۔۔۔۔۔
پنجاب میں 33 کیسز کی تصدیق ہوئی ہےجبکہ بلوچستان
23اور خیبر پختونخواہ 19 جبکہ اسلام آباد 4 جبکہ آزادکشمیر میں بھی ایک کیس رپورٹ
ہوا ہے:۔۔۔۔۔
پنجاب میں عوام کیلئے کن کن جگہوں پر داخلہ بند

پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو
روکنے کیلئے اہم اقدامات، بڑے شاپنگ مالز، ہوٹلز، دکانیں رات 10 بجے بند
کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا:۔۔۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر
حکومتِ پنجاب نے صوبے کے تمام سرکاری دفاتر میں عوام کا جبکہ مری سمیت تمام سیاحتی
مقامات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا:۔۔
حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں دکانیں، شاپنگ مال، ہوٹل،
ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے:۔۔۔
نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اسٹور اور کریانے کی دکانیں
معمول کے مطابق کھلی رہیں گی:۔۔۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام پبلک پارکس
بھی بند کر دیے گئے ہیں:۔۔۔
مری سمیت پنجاب بھر کے سیاحتی مقامات کو بھی سیاحوں کے
لیے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے:۔۔۔۔
پنجاب حکومت کے محکمۂ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن
ڈیپارٹمنٹ نے بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت کورونا وائرس کے پیشِ نظر
پنجاب حکومت نے تمام سرکاری دفاتر میں عوام کا داخلہ بند کر دیا ہے:۔۔۔۔
Wednesday, 18 March 2020
کراچی کے طرح لاہور بھی بند کرنے کے آرڈر جاری

ویب ڈیسک):۔۔۔۔۔ صوبہ سندھ کے بعد لاہور کو بھی مکمل طور پر بند کرنے کے آرڈر جاری کر دیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس کو روکنے کے پیش نظر حکومت پنجاب نے تمام اجتماعات ،سیاسی ،مذہبی ،محفل و مجالس و پبلک گیدرنگ اور تمام بڑی چھوٹی منڈیاں دیگر تمام مارکیٹس کو 19مارچ 2020 سے 05اپریل 2020تک بند کرنے کے آرڈر کر دیے ہیں اور اس پر پنجاب حکومت کی طرف سے بہت زیادہ سختی سے عمل درآمد کیا جائیگا اور عمل درآمد نہ کرنے والوں پر سخت جرمانہ بھی عائد ہوگا
شاہ محمود قریشی بھی کورونا ٹیسٹ کروائیں گے اور آئسولیشن میں بھی رہیں گے

چین کے دورے سے آنے والے وزیرِ
خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کورونا کا ٹیسٹ کراؤں گا، خود کو آئسولیشن
میں رکھوں گا:۔۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا ’جیو
نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ماہرین نے مجھے
5 دن بعد کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے:۔۔۔۔
انہوں
نے کہا کہ چین جانے کا مقصد اظہارِ یک جہتی کرنا تھا، کورونا سے متعلق احتیاط
برتنی چاہیئے، سی پیک کے ساتھ ہماری معاشی ترقی جڑی ہے:۔۔۔
وزیرِ خارجہ
نے مزید بتایا کہ کورونا کا مرکز ووہان کو سمجھا جا رہا تھا، جہاں کل صرف ایک کیس
رپورٹ ہوا ہےشاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن سے ہماری معیشت
پر منفی اثر پڑے گا، اس کو بھی دیکھنا ہے:۔۔۔۔
واضح
رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر برائے
پلاننگ اسد عمر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور چین
کا دورہ کر کے وطن واپس پہنچے ہیں، پاکستانی وفد میں شامل تمام افراد کو وطن واپسی
پر اب کورونا وائرس کا اسکریننگ ٹیسٹ کروانا ہوگا:۔۔۔
وائرس
ٹیسٹ کے لیے قائم ہیلپ لائن کے مطابق اگر صدرِ مملکت، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی
یا وفد میں شامل کسی اور شخص کا تھرمل ٹیسٹ درست نہیں آیا یا پھر ان کا ٹمپریچر
نارمل سے زیادہ ہوا تو انہیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے وفد سے علیحدہ کر لیا
جائے گا:۔۔۔۔
اگر
صدر مملکت، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی یا وفد میں شامل کسی دوسرے شخص میں کورونا
کی علامت پائی گئی تو پھر انہیں 14 روز کے لیے قرنطینہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:۔۔۔
پاکستان میں خاتون کانسٹیبل تیزاب پھیکنے والوں کی زد میں
ویب ڈیسک ):۔۔۔۔ مذاق کرنے سے منع کیوں
کیا، شیخوپورہ میں امیر زادے نے خاتون کانسٹیبل پر تیزاب پھینک دیا تیزاب نے برقعہ
اور وردی جلا دی کانسٹیبل کافی حد تک محفوظ رہی:۔۔۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقہ نین
سکھ کی رہائشی خاتون کانسٹیبل شاہدہ بی بی لاہور میں جاب کرتی ہیں، صبح ڈیوٹی پر
جانے کے لئے گھر سے نکلی تو فیکٹری مالک کے بیٹے نے بھرے بازار میں بیہودہ مذاق
کیا جس سے منع کرنے پر لڑکے نے تیزاب پھینک دیا:۔۔۔۔
https://twitter.com/92newschannel
خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان لڑکوں
کا گالی میں کھڑے ہو کر خواتین کو ہراساں کرنا روز کا معمول ہے اور یہاں سے گزرنے
والی کوئی بھی عورت محفوظ نہیں۔ دوسری طرف پولیس نے لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
ہے لیکن لڑکے کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے:۔۔۔۔۔
شاہدہ بی بی کا کہنا ہے کہ اگر اسے آئی جی
پنجاب کی جانب سے انصاف نا ملا تو وہ یہ نوکری ہی چھوڑ دے گی:۔۔۔۔
علامہ تشد د کیس میں پولیس ان ایکشن :ملزمان ہوئے گرفتار
ویب ڈیسک):۔۔۔۔۔۔۔
علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افراد گرفتار،
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس لینے پر پولیس کا ایکشن:۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے نوٹس لینے پر
پولیس نے علامہ ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے افراد کو گرفتار کر لیا:۔۔۔۔۔
ملزمان سے دو گنز اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا،
مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کڑ دی گئی یاد رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم مولانا
ناصر مدنی کو دعا کے بہانے گجرات بلا کر تشدد کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں:۔۔۔۔۔
علامہ ناصر مدنی نے گزشتہ رات پریس کانفرنس میں میڈیا
کو بتایا تھا کہ نہ صرف ان پر تشدد کیا گیا بلکہ انہیں حبس بے جا رکھ کر برہنہ کر
کے تصاویر بھی بنائی گئیں:۔۔۔۔
Subscribe to:
Comments (Atom)
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر...
-
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے کل صب...
-
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری عبدالمنان نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ کے صوبائی قائد چوہدری عابد شیر علی نے انہیں ضلعی جنرل س...