Thursday, 19 March 2020

ایک صوبہ سے دوسرے صوبہ جانےوالی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی

 

ویب ڈسیک):۔۔۔۔ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر سے سندھ جانے والی انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے آپریشن پر پابندی لگا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے کورونا وائرس کو  پھیلنے سے  روکنے کے لئے حفاظتی اقدامات کے طور پر سندھ جانے والی انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے آپریشن پر پابندی لگا دی ہے:۔۔۔۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فیکیشن کے مطابق یہ پابندی فوری طور پر نافذ  کی جائے گی ۔نوٹی فیکشن کے مطابق ٹرانسپوٹ پر پابندی لوگوں کی آمد ورفت  محدود کرنے کے لیے لگائی گئی ہے:۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق حکم نامے کی کاپیاں صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹیز چیئرمین کو بھجوادی گئی ہیں۔یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے  گزشتہ روز کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے بڑے شاپنگ مالز ریسٹورنٹس اور دکانیں رات 10 بجے بند کرانے کا فیصلہ بھی کیا تھا:۔۔۔۔۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 300سے تجاوز کر چکی ہے۔ سندھ میں مجموعی طور پر کورونا کے شکار افراد کی تعداد 211 ہو گئی ہے:۔۔۔۔۔

پنجاب میں 33 کیسز کی تصدیق ہوئی ہےجبکہ بلوچستان 23اور خیبر پختونخواہ 19 جبکہ اسلام آباد 4 جبکہ آزادکشمیر میں بھی ایک کیس رپورٹ ہوا ہے:۔۔۔۔۔


1 comment: