Tuesday, 1 July 2025
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
Monday, 23 December 2024
Tuesday, 27 February 2024
سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا
سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن میں سرگودہا کے دو لاکھ 6 ہزار، خوشاب کے 64 ہزار، میانوالی کے 83 ہزار چھ سو اور بھکر کے ایک لاکھ 23 ہزار مستحقین شامل ہیں۔ اس ضمن میں ایک جائزہ اجلاس منگل کے روز کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی، اے ڈی سی آر محسن صلاح الدین اور اے سی جی حافظ عبدالمنان کے علاؤہ خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز اور اے ڈی سی آرز نے ویڈیو لنک کے زریعے شرکت کی۔ کمشنر نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو پنجاب حکومت کی جانب سے مستحقین کے فراہم کردہ ریکارڈ کی دو دنوں میں پڑتال مکمل کرنے کی ہدایت کی
انہوں نے کہا کہ پڑتال کے لیے پٹواریوں، یونین کونسل سیکرٹریوں اور ریونیو سمیت دیگر محکموں کے ملازمین کی خدمات بھی حاصل کی جائیں تاکہ رمضان پیکج حق دار کے پاس بروقت اور محفوظ طریقے سے پہنچ پائے۔ انہوں نے 15 مارچ تک چاروں اضلاع کے مستحقین تک سو فیصد تک رمضان پیکج یقینی بنانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن پلان جلد مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ ہیمپرز 2 مارچ تک ہر صورت تیار کرلیے جائیں، پیکنگ کے دوران فوڈ اتھارٹی اور ریونیو کا عملہ موقع پر موجود ہونا چاہیے تاکہ معیار اور مقدار کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے اس تمام آپریشن کی براہ راست مانیٹرنگ کے لیے ڈپٹی کمشنروں اور اسسٹنٹ کمشنروں سمیت دیگر متعلقہ افسران کو خود فیلڈ میں رہنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ کمشنر نے کہا کہ پنجاب حکومت نے امسال مستحقین کو ان کے گھروں پر مفت راشن پہنچانے کا انقلابی پروگرام شروع کیا ہے۔ انتظامی افسران کی دلجمعی سے کام کریں تاکہ ہوئی بھی مستحق اپنے حق سے محروم نہ رہ سکے۔ انہوں نے چاروں اضلاع میں اس آپریشن کی روازنہ کی بنیاد پر ہونے والی پیش رفت سے ان کے دفتر کو بھی آگاہ رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنروں نے رمضان پیکج کی تیاریوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی
Monday, 26 February 2024
کوئلے کی کان کنی کرنے والوں نے انکم ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ہڑپ کر لیے
سرگودہاڈویژن میں کوئلے کی کان کنی کرنے والوں نے انکم ٹیکس کی مدمیںکروڑوںروپے ہڑپ کر لیے۔چیف کمشنرڈاکٹرفہیم محمدنے لوٹمارکرنے والوںکے خلاف کارروائی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔تفصیلات کے مطابق سرگودہاڈویژن کے علاقوں سرگودہا،خوشاب،میانوالی میں پاکستان بننے کے بعد سے کوئلے کی کان کنی کی جا رہی ہے جس پر ایک طویل عرصہ سے مافیا کا راج قائم ہے ۔اس مافیانے کئی سالوں سے جعلی ٹیکس رسید یں، انکم ریکارڈ اور دیگر طریقوں سے اربوں روپے ٹیکس کی مد میں ہڑپ کر لیے ہیں۔ مذکورہ کان کن ایف بی آر کوجو ریکارڈ فراہم کرتے ان میں سے زیادہ تر ریکارڈ غلط اور جعلی ثابت ہوا جس کے بعد ٹیکس کی مد میں لوٹمار کرنے والے ان کان کن لیز ہولڈرزکے خلاف چیف کمشنر کی طرف سے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں 80فیصد سے زائد لیز ہولڈرز ٹیکس کی مد میں چوری میں ملوث پائے گئے جبکہ جعلی رسید وں کے ذریعے ٹیکس ہڑپ بھی کر گئے ہیں۔اس سلسلہ میں تحقیقاتی ٹیم نے ابتدائی رپورٹ ریجنل کمشنر کو پیش کی جس کے بعد اس مد میں مزید کام تیز کر دیا گیا۔ آر ٹی او آفس نے کوئلے سمیت دیگر شعبوں میں دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے ایک فعال انداز اپنایا ہے۔ٹیکس چوری سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات نافذ کیے ہیں جس میں سیلز ٹیکس 1990کے سیکشن40Bکے تحت مختلف کاروباری اداروں پر ڈیوٹی کا تعین باقاعدہ جسمانی تصدیق کے ساتھ دوسری پارٹی کی طرف سے ٹیکس کی مد میں جمع کرائی گئی رقم اور ادارے کی طرف سے فراہم رسید سمیت تمام ریکارڈ کو مکمل چیک کر رہی ہے جس کی وجہ سے کچھ اداروں کی طرف سے کرپشن سامنے آنے پر ایف بی آر نے کارروائیاں شروع کر لی ہیں۔ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ تک تمام ٹیکس چوروں کے گرد شکنجاکس دیا جائیگا۔
Sunday, 18 February 2024
رسہ کشی کے مقابلہ جات کا انعقاد:گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ پہلے نمبر پر
تعلیمی بورڈ سرگودہا کے زیر اہتمام گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں انٹر کالجیٹ بوائزرسہ کشی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سرکاری اور نجی کالجز کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔رسہ کشی کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ نے اپنے مدِ مقابل تمام ٹیموں کو شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا، جبکہ سپرئیر کالج سرگودہا نے دوسری اورپنجاب کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پرسپریٹنڈنٹ تعلیمی بورڈ چوہدری محمد انیس صادق گجر کا کہنا تھاکہ تعلیمی بورڈ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے، اس لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے ڈاریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا روشن ِضمیر،وقاص بٹ اور بورڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے کھیلوں کی صورت میں اچھی تفریح کا موقع فراہم کیا ہے۔اس موقع پر ریفری کے فرائض محمد محسن نے سرانجام دیئے۔
Friday, 25 August 2023
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے مریم نوازشریف سے ملاقات
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے رائے ونڈ میں مریم نوازشریف سے ملاقات کی
ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
مریم نوازشریف نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں ملنے پر جین میریٹ کو مبارک دی
مریم نوازشریف نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں جین میریٹ کی خدمات کو بھی سراہا
آپ کی تعیناتی سے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مریم نوازشریف
برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردارادا کررہے ہیں، مریم نوازشریف
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے استوار قریبی دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے علاوہ ماحولیات، تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال ہوا
مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین اور بچیوں کی تعلیم کے لئے برطانیہ کی جانب سے مدد کو بھی سراہا اور شکریہ ادا کیا
برطانوی ہائی کمشنر نے نیک تمناﺅں کے اظہار پر مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا
Wednesday, 23 August 2023
خوشاب پولیس ان ایکشن



صوبائی محتسب آفس خوشاب میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پرڈپٹی ایڈوئزرو انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے صوبائی محتسب آفس خوشاب میں وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنیں اور بیشتر شکایات کو موقع پر ہی ریلیف دے دیا گیا اس موقع پر وفاقی محکموں کے افسران اپنی اپنی رپورٹس کے ہمراہ وہاں موجود تھے۔انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا نے افسران کو ہدایت کی کہ سائلین کو وقت پر ریلیف فراہم کیا جائے۔جس پر سائلین نے وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیا۔کھلی کچہر ی میں مزید نئی شکایات کا اندراج کیا گیا۔جن پر کارروائی کیلئے ڈپٹی ایڈوائزر مشتاق احمد اعوان نے احکاما ت صادر کئے۔
Wednesday, 14 June 2023
Sunday, 19 February 2023
امن کی تعمیر اور ادراک کا انتظام: تنازعات اور مواصلات کے درمیان باہمی تعامل کو سمجھنا
باقلم(حاجرہ ظفر)
Saturday, 18 February 2023
اینٹی کرپشن ٹیم کا ریڈ : اسسٹنٹ ڈائریکٹر رنگے ہاتھوں گرفتار
عاصمہ اعجاز چیمہ،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کرپٹ عناصر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا رہاہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد ابوبکر جاوید سکنہ ہڈالی ضلع خوشاب نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاعاصمہ اعجاز چیمہ کو درخواست گزاری کہ پٹرول پمپ کی منظوری کے لیے محکمہ ماحولیات سے این او سی حاصل کر نا ہے جس کے لیے فیصل عباس، انسپکٹر نے سائل سے پہلے ہی سروے رپورٹ کے لیے20ہزار روپے رشوت وصول کر چکا ہے اور اب اظہار الحق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات این او سی جاری کرنے کے لیے 50ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے جبکہ سائل نے 25ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھانے محمداویس سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب کو ریڈ کرنے کا حکم دیا۔جس پرمحمد اویس، سرکل آفیسرنے سید عمران حسین شاہ، جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ریڈ کر کے اظہار الحق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کے قبضے سے25ہزار روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے موقع پر گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزم اظہار الحق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور فیصل عباس انسپکٹر محکمہ ماحولیات کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Saturday, 12 November 2022
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے پہلے خوشاب پولیس کی بڑی کاروائی
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
Thursday, 21 July 2022
ضلع خوشاب میں خاندانی سیاست
Thursday, 2 June 2022
نئی حلقہ بندی پرانی سیاست گھرل مرل ہو گئی
این اے 94کی جگہ اب حلقہ کو این اے 88کا نمبر دیا گیا ہے اس میں تحصیل نورپورتھل،تحصیل قائدآباد،مٹھہ ٹوانہ شہر،مٹھہ ٹوانہ قانونگوئی،گروٹ قانونگوئی مائسوائے پٹوار سرکل کرپالکہ،جوئیہ،ہموکہ اور رنگپور شامل ہوگئی صوبائی حلقہ پی پی82تحصیل نوشہرہ،خوشاب
شہر،قانون گو حلقے کٹھہ سگھرال،کنڈ شمالی،خوشاب ون،خوشاب ٹو حلقہ پی پی 83قائدآباد تحصیل مائسوائے قانون گوئی 22ایم بی،ہڈالی شہر،مٹھہ ٹوانہ شہر،جوہرآباد شہر،مٹھہ ٹوانہ قانونگوئی،جوہرآباد قانونگوئی مائسوائے پٹوارسرکل 39ایم بی،45اے ایم بی،48ایم بی،50ایم بی اور پی پی 84تحصیل نورپورتھل گروٹ قانونگوئی،جوہرآباد قانونگوئی کے پٹوار سرکل 39ایم بی،45اے ایم بی،48ایم بی،50ایم بی اور تحصیل قائدآباد کے قانون گو حلقہ 22ایم بی پر مشتمل ہونگے
Thursday, 12 May 2022
الیکٹریشن نے محبوبہ سے ملنے کیلئے گاؤں کی بجلی کاٹ دی
خوشاب (ویب ڈیسک) دنیا میں آئے روز ایسے عجیب و غریب واقعات رونما
ہوتے رہتے ہیں کہ جن کے بارے جان کر عقل انسانی دنگ رہ جائے، ایسا ہی ایک واقعہ
بھارت میں پیش آیا جہاں پر ایک الیکٹریشن نے اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے پورے
گاؤں کی بجلی کاٹ دی:
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار
کے پورنیہ ضلع کے گاؤں گنیش پور میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں پر ایک شخص کی جانب سے
متعدد مرتبہ اپنی محبوبہ سے ملنے کے لئے رات کے وقت پورے گاؤں کی بجلی کاٹی گئی
مگر یہ راز زیادہ دیر نہ چھپ سکا اور مقامی لوگوں کے ہاتھوں ایک دن اس کا پردہ فاش
ہوگیا:۔۔۔۔۔۔
رپورٹس کے مطابق پورا گاؤں روزانہ بجلی
جانے سے پریشان تھا اور اس مسئلے کو حل کرنے کے پیچھے لگا ہوا تھا کہ اس کی اصل
وجہ ہے کیا، پورا گاؤں ہر شام ایک خاص وقت میں تاریکی میں ڈوب جاتا تھا، جب کہ
پڑوس کے گاؤں کو بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا:۔۔۔۔۔
بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے گنیش
پور گاؤں والوں کو گہری کھدائی کرنا پڑی اور جب انہیں اصل وجہ کا پتہ چلا تو وہ
صدمے میں رہ گئے:۔۔۔۔۔۔
عینی شاہدین کے مطابق اس شخص کو رنگے
ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد گاؤں والوں نے جوڑے کی شادی کروا دی:۔۔۔۔۔۔
Friday, 8 April 2022
چھوٹے قرضہ جات کی فراہمی کی تقریب
Thursday, 7 April 2022
کویت :عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے حکومت مستعفی
کویت سٹی: (ویب ڈیسک) عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری سے قبل کویت کی حکومت حلف برداری کے 3 ماہ بعد مستعفی ہو گئی، وزیراعظم صباح خالد الصباح نے کابینہ کی جانب سے ولی عہد مشعل احمد الجابر الصباح کو استعفی پیش کیا:۔۔۔۔۔
میڈیا
رپورٹ
کے مطابق وزیراعظم الصباح کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر رائے شماری رواں ہفتے
ہونا تھی، گذشتہ ہفتے مبینہ کرپشن اور بد انتظامی کی وجہ اپوزیشن ارکان نے
وزیراعظم صباح خالد الصباح کو آڑے ہاتھوں لیا:۔۔۔۔۔۔
ملکی
مسائل سے نمٹنے اور معاشی اصلاحات کیلئے انہیں غیر موزوں قرار دیتے ہوئے نئے
وزیراعظم کا مطالبہ کیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کویت میں تیسری مرتبہ
حکومت مستعفی ہوئی ہے:۔۔۔۔۔۔۔
Tuesday, 5 April 2022
زکوۃ کے متعلق انتہائی اہم معلومات
ہر طبقے مثلا عام لوگ، تاجر، زمیندار اور جانور پالنے والوں کے لئے خدارا خود بھی پڑھیں اور دوسروں تک پہنچانے کا فرض ادا کریں۔ جزاک اللہ
ایک لاکھ پر -/2500 دو لاکھ پر -/5000 تین لاکھ پر -/7500 چار لاکھ پر -/10000 پانچ لاکھ پر-/12500 چھ لاکھ پر -/15000 سات لاکھ پر-/17500 آٹھ لاکھ پر-/20000 نو لاکھ پر-/22500 دس لاکھ پر-/25000 بیس لاکھ پر-/50000 تیس لاکھ پر-/75000 چالیس لاکھ پر-/100000 پچاس لاکھ پر-/125000 ایک کروڑ پر-/250000
دو کروڑ پر-/500000
ہم زکوٰۃ کیسے ا دا کریں؟
اکثرمسلمان رمضان المبارک میں زکاۃ ادا کرتے ہیں اس لیے اللہ کی توفیق سے یہ تحریر پڑھنے کے بعدآپ اس قابل ہوجائیں گے کہ آپ جان سکیں
سونا چاندی زمین کی پیداوار مال تجارت
جانور پلاٹ کرایہ پر دیے گئے مکان
گاڑیوں اوردکان وغیرہ کی زکاۃ کیسے اداکی جاتی ہے۔
1۔زکوٰۃکا انکار کرنے والاکافر ہے۔(حم السجدۃآیت نمبر 6-7)
2۔زکوٰۃادا نہ کرنے والے کو قیامت کے دن سخت عذاب دیا جائیگا۔(التوبہ34-35)
3۔زکوٰۃ ادا نہ کرنے والی قوم قحط سالی کاشکار ہوجاتی ہیں۔(طبرانی)
4۔زکوٰۃ کامنکرجوزکوٰۃادانہیں کرتااسکی نماز،روزہ،حج سب بیکار ہیں۔
5۔زکوٰۃاداکرنے والے قیامت کے دن ہر قسم کے غم اورخوف سے محفوظ ہونگے(البقرہ 277)
6۔زکوٰۃ کی ادائیگی گناہوں کا کفارہ اور درجات کی بلندی کا بہت بڑاذریعہ ہے(التوبہ103)
زکوٰۃکا حکم
ہر مال دارمسلمان مرد ہو یاعورت پر زکوٰۃ واجب ہے۔خواہ وہ بالغ ہو یا نابالغ،عاقل ہویا غیر عاقل بشرط یہ کہ وہ صاحب نصاب ہو۔
نوٹ۔سود،رشوت،چوری ڈکیتی،اور دیگرحرام ذرائع سے کمایا ہوا مال ان سے زکوٰۃ دینے کابالکل فائدہ نہیں ہوگا۔
صرف حلال کمائی سے دی گئی زکوٰۃ قابل قبول ہے۔
زکوٰۃ کتنی چیزوں پر ہے
زکوٰۃ چار چیزوں پر فرض ہے۔
1۔سونا چاندی 2۔زمین کی پیداوار 3۔مال تجارت 4۔جانور
سونے کی زکوٰۃ
87گرام یعنی ساڑھے سات تولے سونا پر زکوٰۃ واجب ہے(ابن ماجہ1/1448)
نوٹ۔سونا محفوظ جگہ ہو یا استعمال میں ہر ایک پرزکوٰۃ واجب ہے۔(سنن ابوداؤد کتاب الزکوٰۃ اوردیکھئے حاکم جز اول صفحہ 390۔فتح الباری جز چار صفحہ 13۔
چاندی کی زکوٰۃ
612گرام یعنی ساڑھے باون تولے چاندی پر زکوٰۃواجب ہے اس سے کم وزن پر نہیں۔(ابن ماجہ)
زکوٰۃ کی شرح
زکوٰۃ کی شرح بلحاظ قیمت یا بلحاظ وزن اڑھائی فیصد ہے۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
زمین کی پیدا وار پر زکوٰۃ
مصنوعی ذرائع سے سیراب ہونے والی زمین کی پیدا وارپر عشر بیسواں حصہ دینا ہوگا ورنہ ہے۔قدرتی ذرائع سے سیراب ہونے والی پیداوار پر شرح زکوٰۃ دسواں حصہ ہے دیکھئے(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)
نوٹ:زرعی زمین والے افراد گندم،مکی،چاول،باجرہ،آلو، سور ج مکھی،کپاس،گنااوردیگر قسم کی پیداوار سے زکوٰۃ یعنی (عشر)بیسواں حصہ ہرپیداوار سے نکالیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ)
اونٹوں کی زکوٰۃ
پانچ اونٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوٰۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)
اونٹوں کی زکوٰۃ
پانچ اونٹوں کی زکوٰۃ ایک بکری اور دس اونٹوں کی زکاۃ دو بکریاں ہیں۔پانچ سے کم اونٹوں پر زکوٰۃ واجب نہیں۔(صحیح بخاری کتاب الزکوٰۃ)
بھینسوں اورگائیوں کی زکوٰۃ 30گائیوں پر ایک بکری زکوٰۃہے
40گائیوں پردوسال سے بڑا بچھڑا زکوٰۃ دیں۔(ترمذی1/509) بھینسوں کی زکوٰۃکی شرح بھی گائیوں کی طرح ہے۔
بھیڑبکریوں کی زکوٰۃ
40سے ایک سو بیس بھیڑ بکریوں پر ایک بکری زکوٰۃہے
120سے لیکر200تک دو بکریاں زکوٰۃ۔(صحیح بخاری کتاب الزکاۃ) چالیس بکریوں سے کم پرزکوٰۃ نہیں۔
کرایہ پر دیئے گئے مکان پر زکوٰۃ
کرایہ پردیئے گئے مکان پر زکوٰۃنہیں لیکن اگراسکاکرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے جو نصاب تک پہنچ جائے اور اس پر سال بھی گزر جائے تو پھر اس کرائے پر زکوٰۃ واجب ہے۔
اگر کرایہ سال پورا ہونے سے پہلے خرچ ہو جائے توپھر زکوٰۃ نہیں۔شرح زکوٰۃ اڑھائی فیصد ہوگی۔
گاڑیوں پر زکوٰۃ
کرایہ پر چلنے والی گاڑیوں پر زکوٰۃ نہیں بلکہ اسکے کرایہ پر ہے وہ بھی اس شرط کے ساتھ کہ کرایہ سال بھر جمع ہوتا رہے اور نصاب تک پہنچ جائے۔
نوٹ:گھریلو استعمال والی گاڑیوں، جانوروں،حفاظتی ہتھیار۔مکان وغیرہ پر زکوٰۃ نہیں (صحیح بخاری)
سامان تجارت پر زکوٰۃ
دکان کسی بھی قسم کی ہو اس کے سامان تجارت پر زکوٰۃدینا واجب ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ مال نصاب کو پہنچ جائے اوراس پرایک سال گزر جائے۔
نوٹ: دکان کے تمام مال کا حساب کر کے اسکا چالیسواں حصہ زکوٰۃ دیں یعنی۔دکان کی اس آمدنی پرزکوٰۃنہیں جوساتھ ساتھ خرچ ہوتی رہے صرف اس آمدنی پر زکوٰۃ دینا ہوگی جوبنک وغیرہ میں پورا سال پڑی رہے اور وہ پیسے اتنے ہوکہ ان سے ساڑھے باون تولے چاندی خریدی جاسکے
پلاٹ یا زمین پر زکوٰۃ
جو پلاٹ منافع حاصل کرنے کے لیئے خریدا ہو اس پر زکوٰۃ ہوگی ذاتی استعمال کے لیئے خریدا گیا پلاٹ پر زکوٰۃ نہیں (سنن ابی داؤدکتاب الزکوٰۃ حدیث نمبر1562)
کس کس کو زکوٰۃ دی جا سکتی ہے۔
ماں باپ اور اولاد کیسوا سب زکوٰۃکیمستحق مسلمانوں کو زکوٰۃ دی جاسکتی ہے۔والدین اوراولادپراصل مال خرچ کریں زکوٰۃ نہیں۔
نوٹ:(ماں باپ میں دادا دادی، نانا نانی اوراولادمیں پوتے پوتیاں نواسیاں نواسے بھی شامل ہیں۔(ابن باز)
زکوٰۃکے مستحق لوگ
1۔مساکین(حاجت مند) 2۔غریب 3۔ زکاۃوصول کرنیوالے 4۔مقروض
5۔قیدی 6۔ مجاھدین 7۔مسافر (سورۃالتوبہ60)
سوال: زکوۃ کے لغوی معنی بتائیے؟
جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔
سوال: زکوۃ کی شرعی تعریف کیجئے؟
جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔
سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو
سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔
سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
سوال: اگر کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے،
ان کو ملاکر دیکھا جائے تو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہے اس صورت میں زکوٰۃ فرض ہے یا نہیں
جواب. فرض ہے
سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰۃ فرض ہے یانہیں؟
جواب. فرض ہے
Wednesday, 30 March 2022
پولیس ٹریننگ سکول سرگودھاسے زیر تربیت ریکروٹس نے کورس مکمل کیا
۔آر پی او سرگودھا فیصل رانا نے پاسنگ آو ¿ٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں میری شمولیت اورپولیس کے دستوں کی پریڈ کا معائنہ کرنا باعث اعزاز ہے۔تربیت مکمل کرنے پر میں آپ سب کو اور خصوصی طور پر ان جوانوں کو جنہوں نے اس کورس میں امتیازی پوزیشنز حاصل کی ہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایک پولیس آفیسر کو تیار کرنے میں تربیتی ادارے کو نتہائی ناگزیر حیثیت حاصل ہوتی ہے۔زیر تربیت جوانوں کو دوران تربیت مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ آر پی او سرگودھا فیصل رانا نے کہا کہ پاسنگ آو ¿ٹ کے بعدجوان اپنے اضلاع میں قانون کی پاسداری اور اخلاق کا اعلیٰ نمونہ پیش کر کے پولیس کے وقار میں اضافہ کریں۔ عوام کا پہلاواسطہ آپ سے پڑے گا۔آپ محکمے کا چہرہ ہیں۔ آپ نے ہمیشہ محنت اور ایمانداری سے کام کر کے محکمہ کا نام روشن کرنا ہے۔لہذا آپ کے مثبت یامنفی رویے عوام کے دلوں میں پولیس کے مثبت یا منفی تاثر کے انمٹ نقوش چھوڑیں گے۔ بطور پولیس کمانڈر میں یہ سمجھتاہوں کہ آپ کوآج کے حالات اور بدلتی صورتحال میں پولیس کے فرائض کا بخوبی احساس دلانا ضروری ہے۔رویوں میں تبدیلی لاتے ہوئے شہریوں کے ساتھ اچھا برتاو ¿ کریں اوران کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں۔پولیس کی سب سے اہم ذمہ داری عوام کی جان، مال و عزت کی حفاظت، جرائم کا خاتمہ اور مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قرار واقعی سزا دلواناہے۔آج اس موقع پرمیں آپ کو محکمہ پولیس کے شہدائ کی یاد دلاتے ہوئے کہوں گا کہ ہمارے شہدا ءنے فرائض کی ادائیگی اور محکمے کی عزت کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں اور ہم پر اس فرض کی ادائیگی کا قرض چھوڑ گئے۔ ہم سب مل کریہ عہد کرتے ہیں کہ جس طرح ہمارے شہدائے پولیس نے وطن کی حفاظت کی خاطر قربانیاں دی ہیں ہم بھی اس مادر وطن کا قرض ادا کرنے میں ذرہ برابربھی نہیں ہچکچائیں گے۔ اللہ تعالیٰ اس عہد کی تکمیل کے لیے ہمیں ثابت قدم رکھے
۔
چوہدری پرویز الہی کے ساتھ دھوکہ؟گورنر ہاوس سے اعلان ہو گیا
تفصیلات کے مطابق ترجما ن گورنر
ہاﺅس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو فی الحال
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ موصول نہیں ہواہے ، وزیراعلیٰ کے استعفے
کی منطوری کی خبروں میں صداقت نہیں ہے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کو دینے کی رضامندی ظاہر کر دی تھی جبکہ عثمان بزدار سے استعفیٰ لیے جانے کی خبریں بھی منظر عام پر آئیں ۔ اس کے
لیکن اب پانسہ پلٹ چکاہے ، ق لیگ کی
حمایت بھی ممکنہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو خطرے سے نہ نکال پائے
کیونکہ اتحادی جماعت ایم کیوایم نے اپنا ووٹ اپوزیشن کے حق میں ڈال دیاہے جس سے پی
ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں اکثریت اب قائم نہیں رہی ہے ۔علاوہ عثمان بزدار نے بھی استعفیٰ
دینے کی تصدیق کر تے ہوئے بیان جاری کیا تھا ۔
سنٹر سٹی بیوٹیفکیشن پلان" پر جاری کام کی تفصیلی جائزہ
کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ منصوبے ...
-
پاکستان ائیر فورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر...
-
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے روک تھام کے لئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کو 14 دن کے لئے لاک ڈاؤن کر دیا جائے کل صب...
-
"HISTORY" 1258 – Al-Musta'sim, Iraqi caliph (b. 1213) Al-Musta'sim Billah (1213 – February 20, 1258) was the last A...