Thursday, 21 July 2022

ضلع خوشاب میں خاندانی سیاست

  پی پی 83کے ضمنی انتخاب میں بھائیوں کی ایک جوڑی ملک عمر اسلم اعوان اور ملک حسن اسلم اعوان کو بیک وقت ایم این اے اور ایم پی اے بننے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے قبل ازیں 1988میں ملک خدا بخش ٹوانہ ایم این اے اور انکے بھائی ملک غلام محمد ٹوانہ ایم پی اے بنے تھے 1990میں یہ ترتیب الٹ ہو گئی ملک غلام محمد ٹوانہ ایم این اے اور ملک خدا بخش ٹوانہ ایم پی اے بنے ان دونوں انتخابات میں ملک خدا بخش ٹوانہ ایم این اے اور ایم پی اے دونوں نشستوں پر منتخب ہوئے تاہم انہوں نے 1988میں صوبائی اور 90 میں قومی نشست چھوڑی جن پر ملک غلام محمد ٹوانہ ضمنی انتخاب میں کامیاب رہے انکے چچا زاد بھائی ملک انور خان ٹوانہ 1962میں خوشاب سے پہلے بلا مقابلہ ایم این اے منتخب ہوئے تھے جبکہ 2002 میں انکے بھائی ملک سیف اللہ ٹوانہ اور 2018میں ملک احسان اللہ ٹوانہ ایم این اے چنے گئے موجودہ ایم این اے اور ایم پی اے اسلم برادران کے ماموں ملک نعیم خان مرحوم چار مرتبہ مسلسل ایم این اے کا انتخاب جیتے بعد ازاں بیماری کے باعث سیاست سے ریٹائرڈ ہوئے تو انکی جگہ ملک عمر اسلم اعوان نے لی محترمہ سمیراملک تین مرتبہ مسلسل ایم این اے منتخب ہونے کے بعد نااہل قرار پائیں تو انکی جگہ انکے بیٹے ملک عذیر محمد خان ہوتی کامیاب ہوئے خوشاب کی سیاست میں ایک اور بڑا نام ملک کرم بخش اعوان فیملی کا ہے ملک کرم بخش اعوان مرحوم 1970میں پیپلزپارٹی کے مقابلہ میں کامیاب رہ ےجب اس جماعت کے کھمبے بھی جیت جاتے تھے 1988میں انکے بیٹے ملک محمد بشیر اعاون ایم پی اے منتخب ہوئے 2002میں ملک بشیر اعوان کے بھائی ملک جاوید اعوان ایم پی اے چنے گئے جبکہ 2008اور 2013میں بھائی ملک جاوید اعوان ایم پی اے اور بیٹے ملک شاکر بشیر اعوان ایم این اے بننے کا اعزاز حاصل ہوا اور اس طرح چچا بھتیجا کے ایک ساتھ ایم این اے ،ایم پی اے کا ریکارڈ بھی ضلع خوشاب میں بنا ملک وارث کلو مرحوم چار بار مسلسل ایم پی اے رہے اور انکے انتقال کے بعد انکی جگہ انکے بیٹے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے لی اسی طرح 1970میں کونسل لیگ کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے ملک خالق داد بندیال کے بیٹے ملک فتح خالق بندیال اب ایم پی اے ہیں

No comments:

Post a Comment