Sunday, 18 February 2024

رسہ کشی کے مقابلہ جات کا انعقاد:گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ پہلے نمبر پر

 تعلیمی بورڈ سرگودہا کے زیر اہتمام گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج میں انٹر کالجیٹ بوائزرسہ کشی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ 

جس میں سرکاری اور نجی کالجز کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔رسہ کشی کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بھاگٹانوالہ نے اپنے مدِ مقابل تمام ٹیموں کو شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا، جبکہ سپرئیر  کالج سرگودہا نے دوسری اورپنجاب کالج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔




اس موقع پرسپریٹنڈنٹ تعلیمی بورڈ چوہدری محمد انیس صادق گجر کا کہنا تھاکہ تعلیمی بورڈ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے، اس لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے ڈاریکٹر سپورٹس تعلیمی بورڈ سرگودھا روشن ِضمیر،وقاص بٹ اور بورڈ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،جنہوں نے کھیلوں کی صورت میں اچھی تفریح کا موقع فراہم کیا ہے۔اس موقع پر ریفری کے فرائض محمد محسن نے سرانجام دیئے۔

No comments:

Post a Comment