Saturday, 14 March 2020

ضلعی انتطامیہ ان ایکشن :میرج ہالز ،ٹینٹ سروس اینڈ پکوان سنٹرز سیل ہونا شروع

ضلع خوشاب میں کورونا وائرس کے داخلہ کو روکنے کیلئے جہاں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند کر دیئے ہیں وہیں ضلعی حکومت نے ضلع کے بارہ میرج ہالز 40 ٹینٹ و پکوان سنٹر سیل کر دیئے ہیں اس کے علاوہ پبلک مقامات پر بھی شادی کی تقریبات کیلئے انعقاد کی ممانعت کر دی گئی ہے اور ٹینٹ سروسز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی بکنگ نہ کریں اور گھریلو سطح پر بھی شادی کی تقریبات کا انعقاد اس طرح نہ کیا جائے جس سے پتہ چلے کہ شادی کی تقریب ہو رہی ہے ضلع انتظامیہ اس امر کیلئے کوشاں ہے کہ عوامی اجتماعات نہ کیے جا سکیں اور اسکی کوشش ہے کہ لوگ مساجد میں بھی کم سے کم قیام کریں پتہ چلا ہے کہ انتظامیہ آنے والے ایک دو روز میں بڑے بڑے ہوٹلوں کو بھی سیل کر دے گی

No comments:

Post a Comment