Saturday, 13 August 2016

سینیٹرغوث نیازی نے خالق آباد کیلئے ایسا کیا کیا کہ لوگوں کے دل جیت لیے

پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر سینیٹرڈاکٹرغوث محمد خان نیازی نے خالق آباد کے ایک وفد اور فیسکو خوشاب کے افسران کے مشترکہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر عوام اور افسران مل کر کام کریں تو کوئی مسئلہ ایسا نہیں جس کا حل نہ نکالا جا سکے انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ کرپشن کلچر کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر انکی منشا کے مطابق حل کیے جائیں اس موقع پر ایکسین فیسکو خوشاب سید ابرارحسین شاہ نے یقین دلایا کہ خالق آباد کا ٹرانسفارمر فوری طور پر تبدیل کرد یا جائے گا قبل ازیں سینیٹرغوث نیازی ڈی پی او خوشاب وقاص حسن نتھوکہ سے تعارفی ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ میرٹ پر کیے جانے والے انکے ہر فیصلہ کی ہماری جماعت تائید کرے گی ڈی پی او نے بھی انہیں یقین دلایا کہ کسی سے زیادتی کا سوال پیدا نہیں ہو گا 

No comments:

Post a Comment