Saturday, 13 August 2016

افضل چن کو پیپلزپارٹی نے کیا د یا

پاکستان پیپلزپارٹی خوشاب شہرکے سابق صدر ڈاکٹر راشد ملک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاہے کہ ندیم افضل چن کو پنجاب میں پیپلزپارٹی کے انتظامی امور سپرد کرنا ایک مستحسن فیصلہ ہے اور ہم اس کی تائید کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پارٹی یقیناًمضبوط ہو گی ڈاکٹر راشد ملک نے کہا کہ چوہدری نثار احمد پیپلزپارٹی کے خلاف نہیں مسلم لیگ(ن) کے خلاف سازشیں کررہے ہیں اور انکی کوشش ہے کہ جمہوری نظام سبوتاژ ہو جائے اور وہ چور دروازے سے وزیر اعظم بن جائیں لیکن جب تک پیپلزپارٹی موجو دہے ملک میں مارشل لاء نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا 

No comments:

Post a Comment