Saturday, 13 August 2016

ضلع خوشاب میں سود خوری پر مقدمہ درج

ایس ایچ اوتھانہ قائدآباد اشر ف خان کرم خیل نے اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کہاہے کہ سود خوری تھانہ قائدآباد کے عوام کو گھن کی طرح چاٹ رہی ہے اور سود خور اصل زر سے کئی گنا زیادہ رقم وصول کرنے کے باوجود ابھی تک قرض دہندگان کے سروں پر سوار ہیں اور ہمیں عوام کے تعاون سے اس معاشرتی بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھنکنا ہے انہوں نے کہا کہ سود ایکٹ کے تحت سابق صوبائی وزیر ملک صالح محمد گنجیال کے حقیقی بھتیجے ملک ثناء اللہ گنجیال کو گرفتار کیا جا سکتا ہے تو کوئی بھی سود خور قانون کے شکنجہ میں آنے سے نہیں بچ سکتا انہوں نے سود خوری کا شکار لوگوں سے درخواست کی کہ وہ گھروں میں گھٹ گھٹ کر مرنے کی بجائے سامنے آئیں پولیس انکا دفاع کرے گی ایس ایچ او نے سود خوروں کو بھی انکے مفاد میں مشورہ دیا کہ وہ اس خلاف اسلام ،خلاف قانون سلسلہ کو فوری طور پر بند کردیں 

No comments:

Post a Comment