Monday, 22 August 2016

آخر کار ضلعی نے انتطامیہ مزدروں کے حق کیلئے وہ اقدامات کیے جس کی امید نہ تھی

55لاکھ روپے کا چیک ڈس آنر صلی ٹیکسٹائل ملزجوہرآباد کی انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر فیکٹریز شاہد محمود نے تھانہ سٹی جوہرآباد میں درخواست دیدی ہے اور مقامی پولیس نے اس درخواست پر کاروائی شروع کردی ہے چند ماہ قبل صلی ٹیکسٹائل ملز کی انتظامیہ نے ڈی سی او خوشاب کی جانب سے ملز کے چالان کیلئے ڈی او لیبر کو صلی ٹیکسٹائل ملز میں بجھوایا کہ وہ ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں جس پر صلی ٹیکسٹائل ملز انتظامیہ کی جانب سے ڈی او لیبر کو نیشنل بینک برانچ جوہرآباد کا 55لاکھ روپے کا چیک جاری کیا گیا اور ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا مگر مقررہ تاریخ پر چیک کیش نہ ہوسکا جس پر ڈی او لیبر نے ملز مالک اور انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے درخواست دیدی ترجمان خوشاب پولیس کے مطابق ڈی پی او خوشاب کی رخصت کی وجہ سے ابھی تک معاملہ زیر غور ہے اور ان کے آج ضلع میں آنے کے بعد فیصلہ کرلیا جائیگا ۔ 

No comments:

Post a Comment