پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر عامر کیانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سمیت کسی کو بھی پاناما سکینڈل سے نکلنے نہیں دیا جائیگا پاکستان کے غریب عوام کا لوٹا ہوا پیسہ اور ملکی دولت کی واپسی چیئرمین عمران خان کی سیاست کا محور ہے ملک کو کئی دہائیوں سے بے دردی سے لوٹا جارہا ہے اور لوٹنے والے ہی ملک کے کرتا دھرتا ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق ایم این اے سردار شجاع محمد خان کی طرف سے دیے جانیوالے ظہرانہ سے پہلے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک احتساب اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کرپٹ اور بدعنوان عناصر سے چھٹکارا نہیں ملتا اس کیلئے عمران خان کے سپاہی چیئرمین کی ہر کال پر لبیک کہیں گے انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر آنا یا دھرنے دینا پی ٹی آئی ٹائیگرز کو آتا ہے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا ہم نے دیا اور اس سے بڑے دھرنے کی کال آئی تو ایک دفعہ پھر سب ملکر اقتدار کے ایوان ہلا دینگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے سردار شجاع خان بلوچ نے کہاکہ ضلع خوشاب کے عمران خان کے متوالے چیئرمین کی ہر کال پر لبیک کہنے کیلئے تیار ہیں اور لوٹی ہوئی ایک ایک پائی واپس دلوائی جائیگی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عمرا سلم اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جوکہ اس وقت پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے تقریب سے حامد محمود وڈھل اور گل اصغر بگھور نے بھی خطاب کیا اس موقع پر انصر ہرل صدر تحریک انصاف ضلع سرگودہا ‘ ملک مسعود انور کنڈان ‘ اکرم خان نیازی ‘ حسن اسلم اعوان ‘ رضا خان بلوچ ‘ امیر حیدر نائچ ‘ ملک قاسم اعوان ‘ ندیم حسن ٹوانہ ‘ صفدر حیات اعوان ‘ علی حسین خان ‘ آصف کرپالکہ ‘ نذیر عالم خان ‘ فضل جلیل خان ‘ حسن سلہال ‘ ڈاکٹر عظمت عباس ‘ ملک حماد آہیر ‘ ذوالقرنین باجوہ سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجودتھی عامر کیانی نے ضلع کونسل کے منتخب یونین چیئرمینوں ‘ وائس چیئرمینوں اور کونسلرز سے بھی ملاقات کی بعدازاں پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر میں اخبار نویسوں سے بھی ملاقات کی اور اس عزم کو دوہرایا کہ موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کا جواب دینے کا وقت آچکا ہے اور یہی جواب حاصل کرنے کیلئے پی ٹی آئی ٹائیگرز تحریک احتساب میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ دیگر اضلاع کی طرح ضلع خوشاب میں بھی تنظیم سازی آئندہ چند دنوں میں مکمل کرلی جائیگی ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment