Monday, 22 August 2016

پی پی پی کے ضلعی امیدوار کیلئے کون سامنے آ گیا

پاکستان پیپلز پارٹی خوشاب کی سٹوڈنٹس ونگ پی ایس ایف کا ضلعی صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لئے ایک مشاورتی اجلاس پریس کلب خوشاب کیخالد اختر افغانی ہال میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارات سابق صدر پی ایس ایف ملک غلام مرتضیٰ نے کی ، اجلاس میں کافی غور و خوض کے بعد سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب حاجی ظل حسنین ملک کو غیر مشروط طور پر صدارتی امیدوار کے طور پر نامزد کرنے فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں سابق قیادت میں سے حاجی ملک ظل حسنین ملک ، حاجی ملک گل جہان ، ملک عبدالباسط راجڑ ، ظل حسنین جعفری، ملک امیر سلطان اعوان، چوہدری ارشد نواز ، ملک وقاص برہان ، ملک عدنان، ملک نعمان سمیت کارکنوں اور ورکروں کی بھاری تعداد میں شرکت کیا

No comments:

Post a Comment