Friday, 29 July 2016

وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کا ہنگامی دورہ خوشاب :مختلف جگہوں پر چھاپے

وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہاہے کہ حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ ہے اور 2018سے پہلے ہم یہ حدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے وہ سیٹلائیٹ ٹاؤن خوشاب میں بجلی کی فراہمی کے سلسلہ میں شکایات کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے رہائشی ملک محمد ایوب چانگہ اور مسلم لیگ(ن) کے راہنماء ڈاکٹر محمد شاکر کی شکایت پر یہ اچانک دورہ کیا انہوں نے واپڈا کے مقامی حکام پر زور دیا کہ وہ چوبیس گھنٹوں کے اندر سیٹلائیٹ ٹاؤن کے مکینوں کی شکایات کا ازالہ کریں بصورت دیگر انکا بورا بستر گول کر دیا جائے گا وزیر مملکت نے محلہ علی پورہ اور ایکسین آفس کا بھی دورہ کیا قبل ازیں انہوں نے میونسپل کمیٹی خوشاب کے کونسلر ریحان گوندل سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

No comments:

Post a Comment